Ahmed Sahib retweeted
پیغام صاف ھے کہ فیصلہ عوام کا ہی ہو گا۔ سیاست جذبات سے نہیں، دلیل، آئین اور ذمہ دارانہ گفتگو سے آگے بڑھتی ہے۔ حکومت کے مزے لینا اور اپوزیشن بھی کرنا دوہرا معیار ھے۔ عوامی نمائندے عوام سےہیں، عوام نمائندوں سے نہیں ۔ فساد اور خون بہنے کی باتیں کیا سیاسی بصیرت ہیں؟
Ahmed Sahib retweeted
اگر پاکستان کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اسے آپ سات مختلف ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ پہلا دور قیامِ پاکستان کے فوراً بعد کا، دوسرا ایوب خان کا، تیسرا ذوالفقار علی بھٹو کا، چوتھا ضیاء الحق کا، پانچواں دو جماعتوں کی رسہ کشی کا، چھٹا پرویز مشرف کا، اور اس کے بعد سے ہم ساتویں دور میں جی رہے ہیں۔
ان گزشتہ تمام چھ ادوار میں کچھ شخصیات عروج پر رہیں تو کچھ زوال کا شکار ہوئیں، اور یہ کوئی راکٹ سائنس بھی نہیں ہے۔ آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ ان ادوار میں کون فائدے میں رہا اور کس کے حصے میں نقصان آیا۔
اور اگر ہم اپنے، یعنی اس ساتویں دور کی بات کریں تو اس دور اور نظام میں سب سے زیادہ فائدے میں پیپلز پارٹی رہی ہے۔ بے نظیر کی شہادت کے بعد اقتدار ملا اور کرپشن کے حوالے سے بدنام ترین دور، ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی باہمی لڑائی کے پردے میں چھپ گیا۔
اس کے بعد کبھی تحریکِ انصاف کے ساتھ مل کر ن لیگ کی سینیٹ میں ٹانگیں کھینچیں تو کبھی ن لیگ کے ساتھ مل کر تحریکِ انصاف کی۔ اس پورے عرصے میں سندھ، بالخصوص کراچی نامی سونے کی چڑیا میں بلاشرکتِ غیرے اپنا ’’سسٹم‘‘ قائم کرکے خوب استفادہ حاصل کیا۔ نیب نامی رکاوٹ بھی ختم کی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکل میں اپنے ووٹرز کو ریاستی خزانے سے بھتہ بھی دلواتے رہے۔
اب اگر کوئی پوچھے کہ غریب عوام کے نام پر اپنے کارکنوں کو جتنے اربوں یا کھربوں روپے دلواتے رہے ہیں، ان کا کوئی فائدہ بھی ہوا ہے؟
تو جواب میں قوم پرستی کی آڑ لے کر آپ کو سندھ دشمن ڈیکلیئر کر دیا جائے گا۔ غرض یہ کہ ان کی کارکردگی پر اٹھایا جانے والا ہر سوال سندھ سے غداری بنا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب آج بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا۔ حالانکہ یہی پیپلز پارٹی تھی جسے پنجاب میں اپنی سیاسی موت نظر آنے لگی تو جنوبی پنجاب صوبے کا شوشہ چھوڑ دیا تھا، لیکن اب وہی شوشہ خود ان کے گلے پڑ گیا ہے تو خون، موت اور آگ کی باتیں کرنے لگے ہیں۔
ویسے بلاول بھٹو صاحب کی اس بات سے میں بالکل متفق ہوں کہ اگر کراچی الگ انتظامی یونٹ بنا تو یہاں واقعی خون بہے گا، لیکن وہ خون کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے لے کر اینٹی کرپشن، تعلیمی بورڈز سے لے کر بلدیاتی اداروں اور کراچی کی زمینوں پر سیلاب متاثرین کو بٹھا کر قبضے کرنے والی مافیا کا ہوگا۔ وہ مافیا جسے حرام مال کی اتنی لت لگ چکی ہے کہ اب اس سے جدائی انہیں موت کے مترادف دکھائی دیتی ہے۔
لہذا
ہمیشہ اپنی اس ’’سلطنت‘‘ کو بچانے کے لیے یہ بلیک میلنگ، دھمکیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کی آپسی چپقلش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو کامیابی محفوظ بنا لیتے تھے ۔ اور آج پھر سے وہی دھمکیوں ، سندھ دشمنی کے نعرے کے ساتھ پرانی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں۔
امید ہے کہ اس بار ان کی بلیک میلنگ میں قبول نہیں ہوگی اور مزید انتظامی یونٹس کے قیام کے بعد ساتویں دور کی سب سے بڑی بینیفشری جماعت کی بلیک میلنگ سے جان چھوٹے گی اور کراچی اپنے اس عروج و معراج کو پہنچے گا جہاں اسے آج سے ڈیڑھ دو عشرے پہلے پہنچ جانا چاہیے تھا۔
Ahmed Sahib retweeted
پنجاب کی تقسیم یا نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ پریس کانفرنسوں یا ٹاک شوز میں نہیں بلکہ آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمنٹ اور ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے سے ہونا چاہیے اور ان کی جماعت یا حکومت اس پر عوام کے فیصلے یا پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرے گی۔وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
Ahmed Sahib retweeted
قیدیوں کا علاج کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے پوری کوشش کی جاتی ہے کہ کسی کو علاج سے محروم نہ رکھا جائے یاسمین راشد سمیت دیگر خواتین کسی نافرمانی کی وجہ سے نہیں بلکہ نو مئی کے مقدمات میں عدالت کی طرف سے سزا یافتہ ہیں اور عدالتی فیصلوں کے تحت جیل میں بند ہیں اس میں پنجاب حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اور انہیں ریلیف صرف عدالتِ قانون سے ہی مل سکتا ہے
یہ سیاسی قیدی نہیں ہیں بلکہ اپنے اوپر موجود کیسز کی وجہ سے جیل کے اندر ہیں، اس کے باوجود ان کی صحت اور علاج کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور ڈاکٹرز ہر وقت حاضر ہوتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں کسی قیدی کو ایسی سہولتیں نہیں ملیں جیسی عمران نیازی کو فراہم کی گئی ہیں جن میں جیل کے اندر جم، سات بیرکس پر مشتمل اپارٹمنٹ، اپنی مرضی کا کھانا پینا، ٹی وی اور اخبارات شامل ہیں۔ قیدیوں کی رہائی یہ پنجاب حکومت کے اختیار میں نہیں ہے، بلکہ جب بھی عدالت ان کی رہائی کا حکم دے گی تو وہ ایک منٹ کی تاخیر کے بغیر رہا کر دیے جائیں گے۔وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
Ahmed Sahib retweeted
چوہدری سالک نے اپنے جواب میں وہ ہی باتیں کی ہے جن کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اپنی تقریر میں کرتی ہیں اگر کہیں کرپشن ہوتی ہے تو وزیر اعلیٰ اسکا نوٹس لیتی ہیں ہیں اور وہ ہی باتیں چوہدری سالک نے اپنے جواب میں لکھ کر وزیر اعلیٰ کو کلین چٹ دے دی جن کرپشن کی الماریاں کی انہوں نے بات کی وہ تو ثبوت انہوں نے نہیں دیا وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخآری
Ahmed Sahib retweeted
جہاز کو لیکر سوشل میڈیا کا ایک پروپگنڈا ہے پاکستان میں ریاست کا کوئی بھی جہاز ہو وہ پاک فضائیہ کی نگرانی میں ہوتا ہے وزیراعظم کے جہاز کی بھی دیکھ بھال پاک فضائیہ ہی کرتی ہے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخآری
Ahmed Sahib retweeted
پیپلزپارٹی اور ن لیگ دو الگ الگ جماعتیں ہیں چیزوں کو دیکھنے کا دونوں کا اپنا اپنا نظریہ ہے مجھے تو بلاول بھٹو صاحب کی باتیں بڑی عجیب لگی ایسا کون سا موضوع ہے جس پہ بات نہیں ہوسکتی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخآری
Ahmed Sahib retweeted
مجھے سمجھے نہیں آتی آپ نے کہا دیکھ لیا الگ الگ موقف ن لیگ کے رہنماؤں کا یہاں بات عوام کی ہورہی جس صوبے میں(پنجاب ) گورننس بہتر ہے وہاں آپ تقسیم چاہتے ہیں اور جہاں گورننس کے مسائل ہیں وہاں آپ تقسیم کے خلاف ہیں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخآری
Ahmed Sahib retweeted
یاسمین راشد میری کسی نافرمانی کی وجہ سے جیل میں نہیں ان پہ مقدمات ہیں وہ سزا یافتہ ہیں آپ بتائیں ایک سزا یافتہ کے لئے پنجاب حکومت کیا کرسکتی ہے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخآری
Ahmed Sahib retweeted
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ سالک صاحب نے اپنے ڈیفیمیشن نوٹس کے جواب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو مکمل طور پر کلین چٹ دے دی ہے اور ان کی کرپشن کے خلاف مہم کو سراہا ہے پنجاب میں روایتی کرپشن کا نظام ختم ہو چکا ہے اور اب من پسند تقرریاں نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو مشکلات ضرور پیش آ رہی ہیں مگر حکومت کے گڈ گورننس کے ماڈل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ انہوں نے ملک احمد خان سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں اور میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا.
@AzmaBokhariPMLN
@asmashirazi
Ahmed Sahib retweeted
پنجاب کی وزیراعلیٰ کے لیے جہاز کا استعمال اور اس کی دیکھ بھال سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں محض ایک پروپیگنڈا ہیں پاکستان کے طریقہ کار کے مطابق تمام ریاستی اثاثے( جہاز )، خواہ وہ وزیراعظم کے ہوں یا صدرِ پاکستان کے، پاک فضائیہ ہی کے زیرِ نگرانی ہوتے ہیں اور وہی ان کی دیکھ بھال اور آپریشنز سنبھالتی ہے ، پنجاب کی وزیراعلیٰ کو بھی دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ کی طرح جہاز کے استعمال کا حق حاصل ہے، جس کی دیکھ بھال پاک فضائیہ ہی کرتی ہے.
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
Ahmed Sahib retweeted
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دو الگ جماعتیں ہیں اور ہر معاملے پر ان کا نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے، سندھ کی تقسیم اور ریفرنڈم جیسے آئینی طریقہ کار پر بات کرنے کو ممنوع کیوں سمجھا جا رہا ہے اور "لاشیں بکھریں گی اور خون گرے گا" جیسی زبان استعمال کرنا بلاول بھٹو جیسے رہنما کو زیب نہیں دیتا اگر اس معاملے پر خدشات ہیں تو ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے معلوم کی جا سکتی ہے، اور اس میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض ہونے یا اسے معیوب سمجھنے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ اس کا فیصلہ پارلیمنٹ اور عوام نے کرنا ہے.
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
@AzmaBokhariPMLN
Ahmed Sahib retweeted
پنجاب کی تقسیم یا نئے صوبے بنانے کا فیصلہ پریس کانفرنسوں یا ٹاک شوز میں نہیں بلکہ آئینی طریقے سے پارلیمنٹ اور عوام کے ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے اگر عوام اور پارلیمنٹ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرتے ہیں یا ریفرنڈم کے ذریعے رائے دیتے ہیں ہماری جماعت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئینی طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں.
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
@AzmaBokhariPMLN
Ahmed Sahib retweeted
عظمیٰ بخاری صاحبہ نے عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں کہا ہے کہ یاسمین راشد اور دیگر زیرِ حراست افراد سیاسی قیدی نہیں بلکہ 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی فیصلوں کے تحت جیل میں ہیں اس لیے ان کی رہائی کا اختیار پنجاب حکومت کے پاس نہیں بلکہ عدالت کے پاس ہے ہاں البتہ حکومت قیدیوں کے علاج اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی اپنی ذمہ داری سمجھ کر پوری طرح نبھا رہی ہے، اور عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو تاریخ کی بہترین سہولیات (جیسے جم، بہتر رہائش، پسند کا کھانا، ٹی وی اور اخبارات) فراہم کی جا رہی ہیں لیکن انہیں ریلیف صرف عدالت اور قانون کے ذریعے ہی مل سکتا ہے.
@AzmaBokhariPMLN
Ahmed Sahib retweeted
بلاول نے سب کچھ بتادیا
لیکن یہ نہیں بتایا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی کی مئیر شپ کیسے ملی
Ahmed Sahib retweeted
کامونکی میں گھر کی چار دیواری میں گھس کر ایک بے بس خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد
کامونکی میں سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر گھر کی چار دیواری پامال کرتے ہوئے ایک خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد اور توڑ پھوڑ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں متاثرہ خواجہ سرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے دہائی دی ہے کہ سول وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے دروازہ توڑ کر گھر میں گھستے ہی اہلِ خانہ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے جسم اور پاؤں پر شدید چوٹیں آئیں اور گھر کا سامان بھی تباہ کر دیا گیا۔ متاثرہ فرد کا الزام ہے کہ یہ تمام کارروائی مقامی ٹرانسجینڈر افراد کی ایما پر انہیں شہر بدر کرنے کی سازش کے تحت کی گئی ہے۔ معاشرے کا سب سے کمزور طبقہ پہلے ہی محرومیوں کا شکار ہے، اوپر سے طاقت کے نشے میں چور اہلکاروں کی یہ بربریت کھلی غنڈہ گردی ہے۔ کسی کی عزتِ نفس کو روندنا اور گھر میں گھس کر تشدد کرنا قانون اور انسانیت دونوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
#MaryamNawaz
#HumanRights
Ahmed Sahib retweeted
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مستحق مریضوں کو مہنگے ترین علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدام۔ "چیف منسٹر اسپیشل انیشییٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام" کے تحت اب تک 1,431 کامیاب گردوں کی پیوندکاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، جبکہ 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کیے جا چکے ہیں۔ صوبے کے 23 سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ذریعے مستحق مریضوں کو مفت ٹرانسپلانٹ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب ہیلتھ انیشییٹو مینجمنٹ کمپنی (PHIMC) پروگرام پر مؤثر عمل درآمد، انتظامی امور اور مستحق مریضوں تک علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
@MaryamNSharif @PHIMCPK
Ahmed Sahib retweeted
کھڈکوچہ:سیکیورٹی فورسز کی کوارڈکاپٹر کارروائی
بی ایل اے کا خفیہ ٹھکانہ تباہ،5 ہلاک
رحمان گُل کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحفے دینے کا سلسلہ جاری ہے،بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ،بی ایل اے کے اندر سے بھی مخبریاں ہورہی ہیں،حراست میں لئے گئے بی ایل اے کے کارندے بھی خفیہ ٹھکانوں سے متعلق بتارہے ہیں۔
Ahmed Sahib retweeted
سندھ حکومت
گلگت حکومت
بلوچستان کی حکومت لی
پنجاب کا گورنر اپنا لگایا
خیبرپختونخوا کا گورنر اپنا لگایا
صدر کا عہدہ لیا
چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لیا
ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ لیا
جوڈیشل کمیشن میں سیٹس لیں
تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کو بے غیرتی اور ہٹ دھرمی سے اپنے پاس رکھا
بندے توڑ کر Brute Majority کے نام پر 26ویں اور 27ویں ترمیم کرائی۔
صدر کے عہدے کےلیے استثناء لیا
خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا
اور اب انتہائی ڈھٹائی سے کہہ رہا ہے کہ حکومت کو کچھ شرم اور حیا کرنی چاہیے اور جمہوری اقدار کا خیال کرنا چاہیے۔















