فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور یہودیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل سےاپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس ویڈیو کو اتنا ریٹویٹ کریں یہ ویڈیو ہر جگہ پھیل جائے۔
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
کیا خیبرپختونخوا کا واحد اور سب سے بڑا مسئلہ تجاوزات ہیں یا دہشت گردی؟ تجاوزات کے خلاف آپریشن اپنی جگہ ضروری ہیں، لیکن صوبے کی پہلی ترجیح امن و امان کا قیام ہونا چاہیے۔
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
اچھی خبر
9 مئی کے ملزمان تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کر لیا ہے
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
رافیل بنانے والی کمپنی Dassault Aviation نے ایک بار پھر بھارت کا مان توڑ دیا!
اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود فرانس نے سورس کوڈ اور بنیادی ٹیکنالوجی دینے سے انکار کر دیا۔ بھارت میں صرف اسمبلنگ ہوگی، اصل ٹیکنالوجی فرانس کے قبضے میں رہے گی۔ نام میک اِن انڈیا، کام صرف جوڑ توڑ! 🇫🇷🇮🇳
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
بلاول بھٹو کی تقریر اورملک کے تمام آئینی عہدے اپنے پاس رکھتے ہوئے پولیٹیکل ری سیٹ کے اعلان پرشاعرانہ تبصرہ
رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
مکافاتِ عمل بھی کیا عجیب چیز ہے!
کل تک جو شخص جیل میں قید سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، طنز کرتا تھا، اور سختیاں کرنے کے دعوے کرتا تھا، آج وقت کا پہیہ گھوم کر اسی دہلیز پر آ کھڑا ہوا ہے۔
اقتدار کے نشے میں دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ آج اپنے لیے طبی سہولیات اور ذاتی معالجین کی دہائی دیتے ہوئے ماضی کے وہ تقاریر ضرور یاد آتی ہوں گی۔
جیل میں جاکر عمران خان کی اسکی تقریریں سنوائیں اور دکھائیں اور اس کے حواری جو اسمبلی میں اور میڈیا میں بیماری کا بیانیا اور سیاپا سناتے ھیں ۔ انکو بھی سنائیں اور ساتھ کہیں۔۔۔۔۔ کوئی شرم کرو کوئ حیا کرو
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
پی ٹی آئ کے شوکت یوسفزئی 90 کلو سونا کوہاٹ سے ماہانہ چوری کرنے پر آمادگی کے اظہار کر رہے ہیں تاہم 90 کلو سونا روزانہ کی چوری کو زیادہ قرار دے رہے ہیں۔ چلیں اب 90 کلو ماہانہ کا حساب دیں شاباش !
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
تنخواہیں گننا چھوڑیے۔ زندگیاں گنیے! پاکستان میں کینسر کا علاج کسی ایک ادارے کی جاگیر کیوں نہیں رہ سکتاقبال لطیف
پاکستان کی عوامی زندگی کا ایک عجیب اصول ہے۔ ریاست گردوں کا ادارہ بنائے، جگر کی پیوند کاری کا مرکز بنائے یا دل کا ہسپتال، کسی کو اعتراض نہیں ہوتا۔ لیکن جیسے ہی وہ کینسر ہسپتال بناتی ہے، اعتراض فوراً آ جاتا ہے: یہ شوکت خانم سے مقابلہ ہے، یہ عمران خان سے حسد ہے۔ اور جیسے ہی وہ حقیقی مہارت کو اس کی بازاری قیمت کے قریب معاوضے پر بلاتی ہے، ایک دوسرا لفظ نمودار ہو جاتا ہے: کرپشن۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے نئے ڈین ڈاکٹر قیصر بشیر کی تنخواہ پر اٹھنے والے شور میں یہ دونوں باتیں شامل ہیں۔ اس کا سنجیدہ جواب دینا ضروری ہے۔
پہلے یہ دیکھیے کہ ریاستی مداخلت اب تک کیا حاصل کر چکی ہے۔ چند سال پہلے تک جس پاکستانی کو جگر کی پیوند کاری کی ضرورت ہوتی، وہ بیرون ملک جاتا یا مر جاتا۔ دیہی سندھ کے ایک سرکاری ادارے، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نے اب تک تقریباً 1,100 جگر کی پیوند کاریاں مفت کی ہیں۔ لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ نے 1,000 سے زیادہ جگر اور 1,100 گردوں کی پیوند کاریاں مکمل کی ہیں۔ کراچی کا ایس آئی یو ٹی، جس کا آدھا خرچ حکومت اٹھاتی ہے، روزانہ تقریباً 1,600 ڈائیلیسس کرتا ہے اور کسی مریض سے ایک پیسہ نہیں لیتا۔ پنجاب میں ایک سرکاری پروگرام کے تحت، جو تین سال پہلے موجود ہی نہیں تھا، 16,800 سے زیادہ بچوں کے دل کے آپریشن مفت ہو چکے ہیں، اور ڈاکٹر حسنات خان برطانیہ سے واپس آ کر لاہور کے نئے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سربراہی کر رہے ہیں۔
یہ وہ لوگ تھے جو مرنے والے تھے۔ ان اعداد کا سیدھا مطلب یہی ہے۔ حیرت ہے کہ ہم ان سے اتنے بے پروا ہیں، اور جن لوگوں نے یہ ممکن بنایا ان سے اتنی جلدی ناراض ہو جاتے ہیں۔
ایک شعبہ رہ گیا تھا، اور وہ شعبہ کینسر ہے۔
پاکستان میں ہر سال کینسر کے 180,000 سے زیادہ نئے مریض سامنے آتے ہیں۔ اٹامک انرجی کمیشن کے ہسپتال، جن میں اسلام آباد کا نوری بھی شامل ہے، مریضوں کا علاج مفت یا رعایتی نرخوں پر کرتے ہیں اور ہر سال تقریباً 45,000 نئے مریض رجسٹر کرتے ہیں۔ وہ دہائیوں سے یہ کام کر رہے ہیں اور کوئی ان کا ذکر نہیں کرتا۔ ادارے اس وقت مقابلہ کرتے ہیں جب گنجائش طلب سے زیادہ ہو؛ پاکستان میں کینسر کے علاج کی طلب تمام اداروں کی مجموعی گنجائش سے کئی گنا زیادہ ہے۔ پھر بھی کینسر پر قومی گفتگو ایک ہی نام سے شروع ہوتی ہے اور اسی پر ختم ہو جاتی ہے۔
شوکت خانم ایک عظیم ادارہ ہے، اور یہاں کوئی بات اس کی 31 سالہ خدمت کو گھٹانے کے لیے نہیں کہی جا رہی۔ لیکن اسے درست طور پر بیان کیا جانا چاہیے۔ عملاً یہ ایک نیم سرکاری ادارہ ہے۔ اس کا لاہور ہسپتال اس زمین پر کھڑا ہے جو اس وقت کی صوبائی حکومت نے الاٹ کی۔ اس کا پشاور ہسپتال اس زمین پر ہے جو وہاں کی صوبائی حکومت نے دی۔ اس کا کراچی ہسپتال ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی فراہم کردہ زمین پر ہے۔ زمین کسی بھی ہسپتال کو ملنے والا سب سے قیمتی تحفہ ہوتی ہے، اور ہر بار یہ ریاست کی طرف سے آئی۔ اس میں لاکھوں پاکستانیوں کی زکوٰۃ اور عطیات بھی شامل کیجیے۔ یہ سب ویسا ہی ہے جیسا ہونا چاہیے۔
یہ ایک بہت مہنگا ادارہ بھی ہے۔ 2026 کے لیے اس کا اپنا بجٹ 43.3 ارب روپے ہے۔ صرف تنخواہیں 2024 میں 7.5 ارب روپے سے زیادہ تھیں۔ چونکہ علاج کی لاگت اتنی زیادہ ہے، اس لیے داخلے پر سخت کنٹرول ہے۔ ٹرسٹ کے شائع شدہ رہنما اصول چار شرطیں رکھتے ہیں: مریض کو کینسر ہو یا اس کی واضح علامت ہو، کینسر قابل علاج مرحلے میں ہو، مریض جسمانی طور پر علاج برداشت کر سکتا ہو، اور مریض کا پہلے کینسر کا علاج نہ ہوا ہو۔ اس کے اپنے چیف ایگزیکٹو کے بیان کے مطابق ہر سال تقریباً 50,000 لوگ اس کے کلینکوں تک پہنچتے ہیں اور 12,000 سے 15,000 سے زیادہ کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اور یہ سب خیرات بھی نہیں۔ 2024 میں اس کی آمدنی کے تقریباً 9 ارب روپے ان مریضوں سے آئے جنہوں نے ادائیگی کی، اور اس کے 190 سے زیادہ لیبارٹری کلیکشن سینٹروں کا نیٹ ورک ایک تجارتی کاروبار ہے جو ادائیگی کرنے والے گاہکوں کی خدمت کرتا ہے۔
اس میں کچھ بھی نامناسب نہیں۔ لیکن جو ادارہ اپنے پاس آنے والوں میں سے ایک چوتھائی کو قبول کرتا ہے، وہ اس بات کی وجہ بھی نہیں بن سکتا کہ کوئی اور نہ بنائے۔ دروازے والی خیرات قومی کینسر سروس نہیں ہوتی۔
یہی وہ خلا ہے جسے پر کرنے کے لیے لاہور کا ادارہ بنایا گیا ہے، اور اس پیمانے پر پاکستان کے سرکاری شعبے میں اس کی کوئی مثال نہیں۔ اس میں 915 بستر، لینیئر ایکسلریٹرز کے لیے 10 ریڈیو تھراپی بنکر، بون میرو سینٹر، بچوں کا کینسر یونٹ، آپریشن تھیٹر اور انتہائی نگہداشت کا منصوبہ ہے۔۱/۲
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
ابھی عمران خان کا مکمل خط پڑھا
پورا خط پڑھتے بار بار یہی سوچا کہ شاید زندگی میں پہلی مرتبہ یہ بندا اپنے علاوہ شاہ محمود یا ڈاکٹر یاسمین راشد کے لئے بھی ریلیف مانگے گا۔
لیکن نہیں!
بس میں، میں، میں اور میری بیوی، کسی اور کا زکر نہیں؛ حسان نیازی تک کا ذکر نہیں۔
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور یہی خوبی ہے کہ وہ فوری پکڑا جاتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی کے ساتھ جمع کرائی گئی بشریٰ بی بی کی درخواست جھوٹوں کا پلندہ ہے خصوصی طور پر جو 7 سانپ والی بات کی گئی کہ اس کے سیل سے سات سانپ نکلے کوئی ایک دو کی بات ہوتی تو بھی سمجھ آتا یہ 7 سانپوں والی بات خود ایک ثبوت ہے کہ جھوٹ پر ہمدردی کا بیانیہ بنانے کی کوشش ہے
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بھی اس بابت اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسے صریحاً جھوٹ قرار دیا ہے۔
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
سلمان صفدر نے عمران خان کا خط میڈیا پر پہلے ریلیز کیا ہے اور آگے بعد میں پہنچایا ہے۔خان صاحب کہتے ہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا۔عمران خان ایسا جھوٹ بولتا ہے کہ سورج کو انگلی کے پیچھے چھپانے کے مترادف ہوتا ہے۔عمران خان کو باقاعدہ ٹرائل کے بعد عدالت نے سزا دی ہے۔ سب کو پتا ہے قاسم کے پاپا چور ہیں۔جو آپ کا اعمال نامہ ہے اس کے بعد مظلومیت کیسی؟ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان، یہ تو لیٹ گیا ہے۔
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
برین ہمبرج
بلڈ پریشر
دل کا دورہ
میں تے دُعا ای کر سکدا🤲
جے میری زندگی چ مرشد اویں 👇لما پیا
تے ایندے قلاں تے چھوٹے گوشت دی قورمے دی دیگ میرے ولوں
صرف میرے یوتھیے لنگوٹیے مدعو ہوں گے
😂😂😂
@PTIofficial
@ImranKhanPTI
#imrankhanhealthemergency
🤖 Made with AI
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
13 سال سے کوہاٹ میں ایک ہسپتال نہیں بن سکا۔
14 اگست پاکستان کے آزادی کے دن سابق منسٹر شفیع جان نے بند ہسپتال کا افتتاح کیا۔ صرف بلڈینگ بنا ہے ۔
4 وزیراعلی پی ٹی آئی کے گزر گئے مگر ایک ہسپتال تک نہیں بن سکا۔
صرف تختی لگانے کے لئے رنگ روغن کر کے شفیع جان نے افتتاح کیا نہ ہسپتال میں ڈاکٹر ہے نہ مشنری نا سٹاف۔
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
مانسہرہ ، بٹگرام سے لیکر گلگت تک بے تحاشہ لکڑی کاٹی جا رہی ہے اس وجہ سے تو ہر وقت لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے سیلاب آتے ہیں ۔ صرف پریس کانفرنسوں سے کام نہیں چلتا اس ملک پر رحم کرو اس وطن پر رحم کرو آنے والے نسلوں پر رحم کرو۔ اور اس بیوروکریسی سے ہمارے وطن کی جان خلاسی چاہئے
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
ہم ظلم کو نظر انداز نہیں کر سکتے
پچھلے آٹھ برسوں میں اسپین نے یوکرین، فلسطین اور ایران میں امن کے لیے دوہرے معیار کے بغیر آواز اٹھائی ہے
پیڈرو سانچیز
ہسپانوی وزیر اعظم
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
نیوزالرٹ🚨
کوہاٹ حملے میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، غیر قانونی مائننگ اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے روابط کا انکشاف
کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ مزید چار دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق افغان شہری کی پرانی تصویر میں اسے کابل میں افغان طالبان کے ایک رہنما کے ذاتی محافظ کے طور پر دیکھا گیا ہے۔
🔴 قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی:
آپ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جیسے ممالک کے بارے میں سنتے ہیں کہ وہ خلیج سے باہر اپنی توانائی کی برآمد کے لیے متبادل راستے اور ذرائع تیار کرنے کے منصوبے رکھتے ہیں۔
لیکن قطر کی صورتحال کچھ مختلف ہے، کیونکہ ہماری توانائی کی مصنوعات، یعنی گیس اور مائع قدرتی گیس (LNG)، کی اپنی مخصوص نوعیت ہے۔
ہمارے لیے کوئی دوسرا راستہ آبنائے ہرمز کا متبادل نہیں بن سکتا۔ اس لیے آبنائے ہرمز ہمارے لیے توانائی کی ترسیل کی بنیادی اور اہم ترین شہ رگ رہے گی۔
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
کراچی کی مئیر شپ دے دو، پنجاب کی گورنری دیدو، خیبرپختونخوا کی گورنری بھی دے دو، گلگت کی حکومت دے دو، بلوچستان کی حکومت ہم بنائیں گے....
البتہ
اگر ہمیں کشمیر حکومت نہیں دی، ہمارے "سسٹم" پر سوال اٹھا گیا، سندھ میں گورننس پر کوئی تنقید ہو اور نئے صوبوں بابت ریفرنڈم کی بات ہو تو
ہم اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں...
لیکن یہ اسٹبلشمنٹ میرے بیٹے کو میری زندگی میں وزیر اعظم بھی بنائے
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
بھارت نے ایک بار پھر اپنی داخلی سیکیورٹی ناکامیوں اور ناقص تفتیش پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے لیا۔ سری گنگا نگر ریلوے ٹریک دھماکے کے مقامی کرداروں اور شواہد کے باوجود آئی ایس آئی پر الزام تراشی بھارتی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔ ہر ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے۔ الزام نہیں ثبوت پیش کریں۔جھوٹے بیانیے سے حقیقت نہیں بدلی جا سکتی۔👇👇
Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® retweeted
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ دریائے سندھ کے کنارے سونے کی غیر قانونی مائننگ اور دہشت گردوں کو فنڈنگ کی تحقیقات کیلئےخیبرپختونخوا حکومت نے جوائنٹ انسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی
مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور
سہیل آفریدی کے بھائی نوید آفریدی، ان کے کزن عبدالہادی عرف پتنگ سمیت پی ٹی آئی کے آفتاب عالم، شہریار آفریدی اورسینیٹرخرم ذیشان بھی اس میں ملوث پائے جا رہے ہیں
اس غیرقانونی مائئنگ میں پیپلز پارٹی کے امجد آفریدی اور جمعیت علمائے اسلام کے سیٹھ گوہر سیف اللہ اور عماد اعظم ایڈوکیٹ بھی ملوث ہیں




























