Asad Chaudhary retweeted
بنا بتائے گاڑیوں کے ٹائم تبدیل کر دینا فیصل موورز کا پرانا وطیرہ ہے میں نے دو بار اس بس ہر سفر کیا دونوں بار کا تجربہ انتہائی بکواس رہا شام 4 کی بس تھی بیس منٹ پہلے بتا رہے فون کر کے جب میں ٹرمینل پر کھڑا تھا کہ بس 6 بجے جائے گی یہ نان پروفیشنل ہیں
ایمرجنسی تھی راولپنڈی سے لاہور جانا پڑا۔ فیصل موورز سروس استعمال کی، غلطی کرلی۔جلدی تھی، رات 4:30 کا ٹکٹ خریدا۔ ٹرمینل پر بتایا گیا گاڑی 4:45 پر روانہ ہوگی۔ کیا ہوسکتا تھا۔ سوار ہوئے۔ اب 5:15 ہوچکے، گاڑی روانہ نہیں ہوئی۔ کوئی کچھ بتانے والا نہیں۔
@FaisalMovers_ @GovtofPunjabPK
Asad Chaudhary retweeted
کسان رل گئے گنے کی کرشنگ شروع نہ ہوئی اور پالیسی ہی بدل گئی۔ آئی ایم ایف سے ہم نے اگلی قسط لینی ہے، اور آئی ایم ایف نے جو شرائط لگائی ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ حکومت کون ہوتی ہے جو گنے، چینی اور ایکسپورٹ امپورٹ کی قیمت طے کرے، پھر ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ ہمارے لئے ایجنڈا طے کریں۔ جاپان بڑا سرمایہ دار ملک ہے لیکن وہاں سے چاول باہر نہیں آسکتا، جاپان کہتا ہے کہ یہ ہمارا غذائی تحفظ ہے۔ سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
🚨🚨24 نومبر آگیا۔
شوگر ملز نے کرشنگ شروع نہیں کی۔
جنہوں نے کی وہ پچھلے سال سے 70 روپے کم ریٹ دے رہی ہیں۔
کسان کی فضل خراب ہورہی ہے۔
اگلی فصل لیٹ ہورہی ہے۔
4 دن پہلے 4 لاکھ ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ کردیا۔
گنے کا ریٹ طے نہ کیا۔
کسان احتجاج کررہا، فصل جلا رہا۔
آج اچانک پالیسی بدل دی۔
Asad Chaudhary retweeted
اس میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب کی تاریخ کے بہترین وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ تھے، 1122 جیسے منصوبے گواہ ہیں۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا دوسرا بہترین وزیراعلیٰ عثمان بزدار تھا
Asad Chaudhary retweeted
لاہور: کارپوریشن سکواڈ کی جانب سے جیکٹس چھیننے پر نوعمر محنت کش صدمے سے بے ہوش۔ بوہڑ والا چوک میں محنت کش عرفان ایم سی ایل سکواڈ کی منت سماجت کرتا رہا۔ ریگولیشن سکواڈ کی کارروائی کے دوران مسلسل کھینچا تانی اور خوف سے عرفان گر کر بے ہوش ہو گیا۔ موقع پر موجود افراد نے ہسپتال منتقل کیا۔
روزنامہ دنیا کی خبر
Asad Chaudhary retweeted
Replying to @AsadChWrites
سکستھ روڈ کے متوازی ایران روڈ پر ہر دوسرے دن ٹوئن سٹی ڈایگناسٹ کے سامنے سڑک پر دسیوں جانور زبح کیئےجاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ادارے ستو پی سو رہے
اربوں روپیہ ٹی وی اور اخباروں میں اشتہار بازی، پینا فلیکسز، بڑے بڑے بل بورڈز پر اپنی تصویریں لگا لگا کر پانی کی طرح بہایا گیا ہے، چند لاکھ لگا کر صحت کے بنیادی مراکز بہتر ہوسکتے تھے۔
Asad Chaudhary retweeted
کاروباری شخصیات کی جانب سے الیکشن فنڈنگ سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیانات اور نئے صوبوں کی بحث شروع ہونے سے بہت پہلے سینیئر صحافی سہیل وڑائچ نے 9 اگست 2025 کو اپنے کالم میں انکشاف کیا تھا کہ "الیکشن 2024ء میں پنجابی صنعت کاروں کے ایک گروہ نے ن لیگ کو ایک ارب روپے کا فنڈ دیا تھا مگر ن لیگ میں ان کو رسوخ اور پذیرائی نہ مل سکی۔" سوال یہ ہے کہ رقم دینے والے بزنس مین کون تھے اور انکے مقاصد کیا تھے؟ وہ کونسی اہم لیگی شخصیت ہے جس نے 100 کروڑ روپے خاموشی سے ہضم کر لئے اور ڈکار بھی نہیں مارا؟
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ راولپنڈی کی تیاریاں پچھلے کئی روز سے جاری تھیں۔ مری روڈ پر نیا رنگ و روغن کیا گیا۔ پودے لگائے گئے، سڑکیں دھوئیں گئیں، بعض جگہ تو سڑکیں رات و رات مرمت کی گئیں۔ مگر سکستھ روڈ پر بیچ سڑک کھلا گٹر آج بھی ڈھکن سے محروم ہے۔ رنگ بازیاں 100/100، ضروری کام صفر۔۔۔
عوام کے حقیقی مسائل پہ زبردست تجزیہ پیش کیا گیا
@AsadChWrites @rizwanghilzai
@SdqJaan
اسد صاحب، ملک اور پاکستانی لوگوں کے لیے آپ کے جذبے کو سلام
اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین
Asad Chaudhary retweeted
باتیں چل رہی ہیں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں یا نہیں؟ ارے بھائی لوگ چاہتے ہیں کہ بےشک 150 صوبے بنا دو، لیکن کیا نئے صوبے بننے سے آٹے کے مسائل حل ہو جائیں گے؟ کہنے میں بہت اچھا لگتا ہے کہ ریٹ مارکیٹ پرائس پر چھوڑ دو، مارکیٹ پرائس کا فائدہ کسان کو تو نہیں ہوتا۔ ہمارے وزیر رانا تنویر صاحب خود ایک کاشتکار ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس دفعہ ہماری گندم کی پیداوار کافی ہے اور ہمیں گندم درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اب صورتحال یہ ہے کہ آپ 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم باہر سے منگوا رہے ہیں۔ مجھے یہ بتائیے کہ آپ کو گندم درآمد کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ کیونکہ لوگوں نے 2 سال سے ذخیرہ اندوزی کی ہوئی تھی۔ اگر گندم اور آٹے کے حالات یہی رہے تو کیسے گزارا ہوگا۔ سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
Asad Chaudhary retweeted
گندم کاشت ہو چکی ہے اور کئی جگہوں پر پہلا پانی دے دیا گیا ہے، گندم جو کاشت ہونی تھی وہ ہو گئی اور ساتھ ہی آپ نے کہہ دیا کہ ہمارے پاس گندم ختم ہو گئی ہے تو اسے امپورٹ کر دو۔ یہی حکومت کہتی رہی ہے کہ ہمارے پاس گندم وافر مقدار میں موجود ہے تو وہ کہاں گئی؟ اس کا مطلب کہ آپ نے غلط بیانی کی؟ دوسری طرف گندم کا کسان رل گیا ہے، کسان کو اس کی قیمت بھی نہیں ملی، کئی کسانوں نے گندم کاشت ہی نہیں کی تو اگر آپ کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوا اور 8 لاکھ کا شارٹ فال ہے تو کیا آپ نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی؟ کیا آپ نے یہ دیکھا کہ پنجاب میں اتنے ایکڑز پر گندم لگی تھی تو اگلے سال باہر سے امپورٹ نہ کرنی پڑے تو میں پنجاب میں گندم کی کاشت کو بڑھاؤں؟ ایسا کوئی فیصلہ ہمارے سامنے نہیں آیا۔ اینکر پرسن عدنان حیدر کی گفتگو
#PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
تحصیل چوکسرور شہید میں میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہوا ہے اور افتتاح کا منتظر ہے۔ اسکو تالے لگے ہوئے ہیں۔ کوئی شخص اندر نہیں جاسکتا۔ کوشش کی جائے کہ جو منصوبہ تعمیر ہوچکا ہے اس کا بروقت افتتاح کردیا جائے تاکہ عوام اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
میں بھی کہوں کہ مری روڈ پر دن رات رنگ و روغن ہورہا ہے، اردگرد ٹوٹی سڑکیں ریپیئر ہورہی ہیں۔ سڑکوں پر پانی لگایا جارہا ہے۔ درخت دھوئے جارہے ہیں۔ سب خیر ہو۔ اتنی ذمہ داری کیسے پوری ہورہی ہے اچانک۔ اب پتہ چلا کہ یہ سب وزیر اعلیٰ کے دورے کے سلسلے میں ہے۔
اس ایک دکان کے علاوہ باقی ساری دکانیں بند کیوں ہیں؟؟ خدمت کے لئے صرف ایک دکان ہی کھلی رکھی گئی۔




















