Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah) header
Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah) profile picture

Senior Vice Ameer JUI Punjab | Syndicate member of Thal University of Bhakkar

Bhakkar
Joined December 2020
Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)Photo by Maulana Muhammad Safiullah (@MMSafiullah)
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں اور کہتا رہا ہوں،گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے سے پہلے کہتا رہا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کا مسئلہ ہے،معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔ اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔ تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس طرح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔ اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔ دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری دنیا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔ جب تمہارے آقا وہ ہیں تو ہم کیسے سوچیں گے کہ آپ کا یہ واویلا کچھ اور مقاصد کے لیے تھا، اس مقصد کے لیے نہیں تھا جس کی آپ نے بات کی؟ جوں ہی گورنر راج لگ گیا اور جوں ہی ایمرجنسی لگ گئی تو دہشت گردی کا موضوع ہی ختم ہو گیا اور بس ان کی طرف سے معدنی ذخائر کی بات چھڑ گئی۔
171
1,283
147
3,438
126,690
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
براہ راست پشاور:جمعیت علماء اسلام فاٹا کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا و ورکرکنونشن ایس جی کلب پشاور nitter.cf/i/broadcasts/2brkpREoK…
22
198
39
306
7,030
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
یاد رکھو فضل الرحمٰن جھکنے یا سرنڈر کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوا۔ حق اور آئین کی بات ہر حال میں جاری رہے گی۔ تم دباؤ، پروپیگنڈے اور کردار کشی سے ہمارے اصولی مؤقف کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ حق گوئی ہماری جدوجہد کا بنیادی اصول ہے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا جے یو آئی پاکستان کے ہنگامی وکلاء کنونشن سے خطاب #BroadcastMaulanaNow #LawyersStandWithMaulana
16
257
26
389
5,260
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
قائم مقام امیر جمعیۃ علماء اسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللہ کا کارکنان اور ذمہ داران کےنام اہم پیغام @MMSafiullah #JUIDigitalMediaCellPunjab #juipakistan #مولانا_سے_معافی_مانگو #حلف_نبھاؤ_بارڈرجاؤ #سلیکشن_مافیا_نامنظور #آئین_شکن_مقدس_گائے #معافی_مائی_فٹ #مولانا_شان_پاکستان
25
242
11
294
3,417
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
انیسویں صدی تک برصغیر کی سیاست علماء کرام کے ہاتھ میں تھی، امت کی قیادت علماء کرام کے ہاتھ میں تھی، جب تک برصغیر کی سیاست علماء کے ہاتھ میں تھی آپ نے نہیں سنا ہوگا کہ کوئی فساد ہوا ہو یا مسلم غیر مسلم کا یا مسلمان فرقوں کا آپس میں، ان کی قیادت نے انسانیت کو متحد رکھا ہے۔ اور جب سے سیاست جدید فیشن کے حوالے ہو گئی، دنیا داروں کے حوالے ہو گئی، پھر اس وقت سے جو فسادات شروع ہوئے ہیں آج بھی ان کی پالیسیوں کی وجہ سے خون ہے جو تھم نہیں رہا ہے، نفرتیں ہیں جو آسمان کو چھو رہی ہیں، عداوتیں ہیں جس نے ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کا دشمن بنا دیا ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں ہوتے، ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار نہیں ہوتے، یہ نفرتیں انہوں نے پیدا کی ہے اور آج بھی مدارس اور دین علوم ان کے لئے بوجھ ہیں، مدارس کو بند کرنا چاہتے ہیں، مدارس کو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں، مدارس کو اپنے زیر اثر لانا چاہتے ہیں اور آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ باقاعدہ سرکاری اسکول سینکڑوں کی تعداد میں اور مزید ہزاروں میں اس کا اضافہ ہوتا جائے گا جو سرکاری اسکول ہیں، ان کو این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، غیر ملکی این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، ان کو پرائیوٹائز کیا جا رہا ہے، نجی شعبوں کی طرف لیا جا رہا ہے اور وہ مدرسہ جو نجی شعبے میں ہے، جو رفاہی ادارہ ہے، جو طالب علم کو پڑھاتا ہے تو جگہ بھی دیتا ہے، کمرہ بھی دیتا ہے، بجلی بھی دیتا ہے، گیس بھی دیتا ہے، صبح و شام کا کھانا بھی دیتا ہے اور کتاب بھی دیتا ہے، تمام سہولتیں مہیا کرتا ہے اس مدرسے کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تو تم اپنے اسکولوں کو نہیں چلا سکتے، تم تسلسل کے ساتھ سرکاری اسکول نجی شعبے کو دے رہے ہیں اور ان کو پرائیوٹائز کر رہے ہیں اور دینی مدرسے کو اپنے تحویل میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا مقصد ہے تمہارا؟ یہی کہ اگر دینی مدرسے میں دین کا علم ہے تو یہ سلسلہ بند ہو جائے۔ برصغیر کی تاریخ میں خانقاہیں بھی ہیں لیکن ہم ان خانقاہوں کی تاریخ بھی جانتے ہیں، ان درگاہوں کی تاریخ بھی جانتے ہیں جنہوں نے انگریز کے لئے خدمتیں سر انجام دی آج وہ خانقاہیں نہیں بڑی بڑی جاگیرے ہیں، کمائی کے ذرائع ہیں اور جنہوں نے انگریز کا مقابلہ کیا وہ خانقاہیں آج بھی فقیروں کی طرح ہیں۔ تو ہمارے ملک کے نظام میں وہ سلسلہ مسلسل چلا آرہا ہے۔ پی آئے کو نجی شعبے میں دے رہے ہیں اور دینی درگاہ کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں اور ہماری پنجاب کی گورنمنٹ کہتی ہے امام بڑا غریب ہے پانچ ہزار، دس ہزار بیچارے کی تنخواہ ہے ہم پچیس ہزار دیں گے۔ مولوی صاحب کا غم کھائے جا رہا ہے۔ ہمارے صوبے میں بھی ایک زمانے میں صوبائی حکومت نے دس ہزار کا اعزازیہ مقرر کیا تھا، آپ کی ہمدردی کا شکریہ۔ دیکھیں آگے بھی جائے نا۔ پیسہ تو آپ دے رہے ہیں پچیس ہزار، لیکن مولوی کو آپ پگڈنڈی کے اوپر ڈال رہے ہیں، ایسی پگڈنڈی پر کہ اگر تھوڑا آگے کچھ ہوتا ہے تو گرتا ہے۔ تم نے پچیس ہزار کے لیے جو شرائط رکھے ہیں کہ کن شرائط پر دیا جائے گا، آپ امامت کرائیں گے تو کیسے کرائیں گے؟ آپ خطبہ پڑھیں گے تو کیسا خطبہ پڑھیں گے؟ اور پھر مولوی صاحب کے پاس جا کر اس کو باقاعدہ لکھنا پڑے گا تمہارا نام کیا ہے؟ تمہاری ولدیت کیا ہے؟ تمہاری بیوی کیا نام کیا ہے؟ کتنی بیویاں ہیں؟ بچے کتنے ہیں؟ تمہارا قد کتنا ہے؟ تمہارے آنکھوں کا رنگ کیسا ہے؟ اور تقریر یوں کرنی ہوگی، بات اس طرح کرنی ہوگی، گفتگو میں یہ ہوگا اور خبردار اگر غلطی کی تو پھر صرف یہ نہیں کہ پچیس ہزار روک دیے جائیں گے جتنے وصول کیے ہیں وہ بھی واپس کرو، تو میں نے ایک لفظ کہہ دیا کہ ہم تمہارے منہ پہ مارتے ہیں، اس پر وہ ناراض ہوتے ہیں، ناراضگی شاید اس وجہ سے ہو کہ ایسی بات کرنے والی خاتون ہے مطلب یہ ہم مسترد کرتے ہیں۔ کچھ الفاظ ہوتے ہیں جہاں الفاظ کی پیچھے نہیں جانا ہوتا، اس کے معنی مفہوم کی پیچھے جانا ہوتا ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا ترنول اسلام آباد میں خطاب
12
169
3
327
5,180
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
بستی بنڈہ وہوا( تونسہ شریف): قائم مقام امیر جمعیۃ علماء اسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللہ کی تونسہ شریف آمد، دستار فضیلت و تکمیل حفظ قرآن کے جلسہ سے خطاب #JUIDigitalMediaCellPunjab #TeamJUIPunjab #JUIPakistan
1
34
46
434
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
رینالہ خورد(ضلع اوکاڑہ): قائم مقام امیر جمعیتہ علماء اسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللہ کی تحصیل رینالہ خورد آمد مدرسہ عربیہ دارالقرآن کے سالانہ جلسہ میں شرکت اور خطاب #JUIDigitalMediaCellPunjab #TeamJUIPunjab #JUIPakistan
4
36
42
393
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
بھکر: جمعیت علماء اسلام ضلع بھکر اور وفاق المدارس العربیہ ضلع بھکر کا ایک مشترکہ نمائندہ اجلاس جامعہ قادریہ بھکر میں مولانا محمد صفی اللہ (قائم مقام امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب و مسؤل وفاق المدارس العربیہ بھکر) کی زیر صدارت انعقاد #JUIDigitalMediaCellPunjab
2
46
52
517
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
قائم مقام امیر جمعیۃ علماء اسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللہ صاحب کا ضلعی امراء و نظماء کے نام اہم پیغام! #JUIDigitalMediaCellPunjab #TeamJUIPunjab #JUIPakistan🇵🇰
1
55
63
883
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
جامعہ قاسم العلوم ملتان: 150 سیلاب سے متاثرہ علماءکرام میں مہتمم جامعہ مولانااسعدمحمود سابق وفاقی وزیر نے امدادی رقوم تقسیم! #JUIDigitalMediaCellPunjab
2
36
38
388
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
جامعہ خیرالمدارس ملتان: قائم مقام امیر جےیوآئی پنجاب، مولانا صفی اللہ تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کررہے ہیں. #JUIDigitalMediaCellPunjab #TeamJUIPunjab #juipakistan
18
58
87
1,025
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی حاجی اکرم خان کی رہائشگاہ آمد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ سے جےیوآئی بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع،آغا محمود شاہ،مولانا صلاح الدین،مولانا کمال الدین،اصغر ترین اور پشین کے رہنماؤں کی ملاقات بلوچستان کے مسائل اور علاقائی امن امان کی صورتحال پر گفتگو
18
157
321
6,339
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
📷 Rawalpindi | Liaqat Bagh Khatmi-e-Nabuwat o Difa-e-Pakistan Conference.
19
155
2
254
3,520
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی رہائشگاہ آمد مولانا فضل الرحمان نے صادق سنجرانی سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کی مولانا عبدالواسع ، مولانا صلاح الدین ایوبی ، مولانا اسعد محمود، سید آغا محمود شاہ ہمراہ تھے۔
8
122
3
237
4,264
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد: قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری سے ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کر رہے ہیں
6
112
1
240
4,149
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
ہندوستان کو فتح کرنے کا سوچو، قوم آپ کے ساتھ ہے۔ اپنی ہی قوم کو فتح کرنے کا خواب چھوڑ دو، قوم آزاد ہے، خودمختار ہے۔ الیکشن میں دھاندلی نہ کرو اور نتائج تبدیل نہ کرو۔ سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا راولپنڈی لیاقت باغ میں ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب @MoulanaOfficial
98
346
19
603
14,780
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
JUI Chief Maulana Fazl-ur-Rehman addresses the Khatm-e-Nabuwwat and Defence of Pakistan Conference at Liaquat Bagh, Rawalpindi.
9
144
3
288
5,239
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
Highlights:Rawalpindi | Liaqat Bagh Khatmi-e-Nabuwat o Difa-e-Pakistan Conference.
8
146
2
244
3,902
Maulana Muhammad Safiullah retweeted
اسلام آباد: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی سعودی عرب کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا مولانا سعید یوسف اور مفتی ابرار احمد ہمراہ تھے۔ @MoulanaOfficial @AmbassadorNawaf @KSAembassyPK
29
180
5
355
6,711