اب جب صوبے بنائے جا رھے تو میری تجویز ھو گی کہ ھر شہری کو ایک صوبہ بنا کر دیا جائے۔
اگر 25 کروڑ صوبے بن گے تو سب کے سب مسائل حل ھو جائین گے۔
7
187
اسلام آباد کی اسلامی یونیورسٹی میں آج ایک طلباء تحریک کا آغاز ھوا ھے۔
ہنٹ ھے "کاکروج"
کافی ٹیلنٹڈ اور مضبوط تحریک لگ رھی😋😋
پیاری سمجھ گئی نا؟
🤣😂
آپ کو بھی پتا کیا بنا یا کیا بنے گا😂😂
اب کی بار رضاکارانہ خدمات پیش کر کے اپنے کیس ختم کروا لیں🙏🙏
آئیڈیا مفت ھے اور حالات سے لگتا پارٹی نے فورا مان جانا۔
😂😂
😂😂🤣🤣
بے چارے شیرانی صاحب اچھا خاصا پروٹوکول انجوائے کرتے تھے اور اچھی خاصی عزت تھی۔
لیکن پھر مولانا کے خلاف میدان میں اتارے گے اور ٹھس سیاسی کارتوس ثابت ھوئے اور آج تک اپنی ان حرکات پر کڑھتے رہتے اور سیاسی ٹانگہ چلا کر سواریاں ڈھونڈ رھے۔
ملک احمد خان آج کل کافی خوش ہیں
نوبل انعام کے حصول میں ناکامی کے بعد اب فیلڈ مارشل بننا چاہتا ھے😂🤣
🚨ٹرمپ فیلڈمارشل بنناچاہتا!!!🚨
——————————————-
ٹرمپ نے کہا کہ جنرل ڈگلس میک آرتھر کو اسی محل میں، جہاں آج منیلا میں ظہرانہ دیا گیا، سونے کی چھڑی اور فلپائن آرمی میں فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا گیا تھا۔
انہوں نے بونگ بونگ مارکوس سے مذاق میں کہا، "اگر آپ کو برا نہ لگے تو مجھے بھی یہی اعزاز دے دیں، مجھے یہ بہت پسند ہے۔ میرا مطلب ہے، مجھے یہ کیوں نہیں ملنا چاہیے؟"
3
28
نوکری کیی مجبوریآں ورنہ دادا جی ایسی کھچیں کہاں مارتے ہیں۔
اخبارِ جہاں retweeted
مولانا فضل الرحمٰن صاحب جیسا سینئر، مثبت سیاست کرنے والا سیاست دان اگر حکومت پر تنقید کرتا ہے تو یہ اپوزیشن کا کام ہے۔ اپوزیشن کا کام حکومت کی تعریفیں کرنا نہیں، بلکہ اس کی پالیسیوں اور اقدامات کی نشاندہی کرنا ہے۔
اگر حکومت یہ سمجھے کہ اپوزیشن کا کام یہ ہے کہ آپ کے ہر قدم پر تالیاں بجائے تو ایسا ممکن ہی نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہم پر تنقید کریں۔ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کرے۔ اگر وہ آپ پر تنقید کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔
آپ کو ان کی تنقید پسند نہیں آئی، ان کا طریقۂ کار پسند نہیں آیا، ان کا لب و لہجہ پسند نہیں آیا، تو یہی تو جمہوریت کی خوبصورتی ہے کہ دو تین سال بعد انتخابات ہوں گے۔ اگر عوام کو ان کی باتوں پر سخت اعتراض ہے تو وہ انہیں مسترد کر دیں گے۔
لیکن جب وہ تقریر کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اسی وقت اچانک خیال آتا ہے کہ ان کی تقریر کا جواب دیں، ان کے الفاظ کا جواب دیں، ان پر نیب چھوڑ دیں گے، ان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں۔ اچانک آپ کو خیال آتا ہے کہ ان کا گھر تجاوزات پر قائم ہے، حالانکہ اس سے پہلے آپ کو یہ خیال نہیں آیا تھا۔
اسی لیے تو نظام تباہ ہو رہا ہے اور آپ خود نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔ یہ کام بند کریں!
مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے سوالات کا جواب دیں۔ آپ کو وہ جتنا بھی برا لگے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کوشش کرے کہ کم از کم مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا اعتماد پارلیمان میں بحال کرے۔
پارلیمان میں جو آپ کے کل کے اتحادی تھے، آج پاکستان کے نظام میں جو بھی ، جہاں بھی کسی اہم عہدے پر بیٹھا ہے، اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے جو کردار ادا کیا تھا، اس جدوجہد کے بغیر آپ اپنی کرسیوں پر نہیں بیٹھے ہوتے۔ اتنی شرم اور اتنی حیا تو کریں!
اگر اعتماد بحال کرنا ہے اور پارلیمان کو چلانا ہے تو یہی طریقہ ہے کہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو
اخبارِ جہاں retweeted
آج پاکستان کے نظام میں جو شخص بھی جس بھی عہدے پر بیٹھا ہے وہ مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد کے نتیجے میں کرسی پر بیٹھا ہے۔ فضل الرحمن کی بطور پی ڈی ایم سربراہ جدوجہد کے بغیر آج آپ کرسی پر نہ بیٹھے ہوتے تو کچھ اتنی تو شرم کریں ، اتنی تو حیا کریں ، بلاول بھٹو کا ن لیگ کے منہ پر تمانچہ
اخبارِ جہاں retweeted
ساڑھےچارسال عوام کوخوشحالی کےوعدےکیےگئےآخرمیں نتائج دینےکی بجائےبولےایسےملک چل ہی نہیں سکتاششٹم کولیپس ہےبندہ پچھے پہلاششٹم فرشتے بناکرگئےتھےسترسال کےآپکےتجربات کانچوڑ تھا
اب جو نیاششٹم بننےجارہاہےاسکااندازہ خالقین کےIQ لیول سےلگایاجاسکتاہے سو مشرف صاحب نے درست کہاتھا
پاکستان کااللہ ہی حافظ
ملکی سیاست میں آخر ہو کیا رہا ہے؟
نئے صوبوں کے قیام اور طریقۂ کار پر عوامی بحث شدت اختیار کر چکی ہے لیکن سیاسی و غیر سیاسی فیصلہ ساز حلقوں کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ ایسی پیچیدہ صورت حال میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اس معاملے پر اپنا مؤقف پیش کرنے جا رہے ہیں۔ پارٹی کے متعدد مرکزی رہنماؤں سے گفتگو میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیپلز پارٹی اس معاملے میں سندھ کے عوام کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج کی پریس کانفرنس میں پارٹی کا باضابطہ مؤقف واضح ہونے کی توقع ہے۔خبر یہ بھی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ دو روز میں بلاول ہاؤس کراچی جا کر بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
اب نگاہیں بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ہیں دیکھنا یہ ہے کہ نئے صوبوں کی بحث کیا رخ اختیار کرتی ہے۔۔۔
اخبارِ جہاں retweeted
مولانا فضل الرحمن جس جماعت کی قیادت کررھے ھیں وہ شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن کی امانت و میراث ھے جس کا تسلسل، مزاج اور منہج تحریکی ھے اور اس راستے میں مشکلات بھی ساتھ ساتھ ھی ھوتی تھیں، ھیں اور رھیں گی۔ لیکن مولانا صاحب جس عزم جس ھمت جس استقلال اور جس بصیرت سے ان تمام حالات میں جماعت کی قیادت کررھے ھیں وہ شیخ الہند کی وراثت کا حق ادا کررھے ھیں اور ان شاءاللہ فتح حق کی ھی ھوگی۔
#امیرتبلیغ_کوسلام
#مولانا_جبل_استقامت
#رہبرو_رہنما_مولانا
#الزام_نہیں_ثبوت_لاؤ
#جےیوآئی_کی_فتح
کامران صاحب صحیح فرما رھے۔
قوم یوتھ عمران خان کو وہ لیڈر بنا کر بیٹھی ھوئی تھی کہ توبہ۔عمران خان کمپرومائز نہیں کر رہا۔وہ نہیں سن رہا۔۔وہ بڑی گیم ڈال رہا۔وہ اپنے موقف پر مضبوطی سے کھڑا ھے۔۔وہ قوم کی آخری امید ھے وغیرہ وغیرہ
اور جیسے ھی اس کو موقع دیا اس نے اپنی کمزوری ظاہر کر دی۔
اخبارِ جہاں retweeted
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلک کی تنخواہ، آمدن اور اثاثوں سے متعلق غیر مصدقہ اور گمراہ کن دعوے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیے جا رہے ہیں۔
صحافت کا بنیادی اصول ہے کہ کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق، مستند دستاویزات اور متعلقہ مؤقف حاصل کیا جائے۔ محض الزامات، قیاس آرائیوں اور نامکمل اعدادوشمار کو بریکنگ نیوز بنا کر پیش کرنا صحافت نہیں بلکہ عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
بعض ٹی وی چینلز پر نہایت حساس نوعیت کی دستاویزات دکھائی جا رہی ہیں، جن میں بینک اکاؤنٹس کی معلومات، مالیاتی ریکارڈ، پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر نجی دستاویزات شامل ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کسی بھی شہری کی نجی اور حساس معلومات کو اس کی اجازت اور قانونی جواز کے بغیر ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کا اختیار ان چینلز کو کس نے دیا ہے؟
کیا کسی سیاسی شخصیت کے خلاف خبری مہم چلانے کے لیے شہریوں کی بنیادی پرائیویسی، مالیاتی معلومات اور ذاتی دستاویزات کے تحفظ کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے؟
پیمرا سے مطالبہ ہے کہ ان نشریات کا فوری نوٹس لیا جائے اور تحقیقات کی جائیں کہ آیا متعلقہ چینلز نے صحافتی ضابطۂ اخلاق اور نشریاتی قوانین کی پاسداری کی ہے یا نہیں؟
کیا کسی بھی سیاسی شخصیت کے خلاف بغیر مکمل تصدیق کے الزامات نشر کرنا ٹی وی چینلز کو جائز ہے؟
آزادیٔ صحافت کا مطلب آزادیٔ الزام تراشی نہیں۔ قانون اور صحافتی ضابطۂ اخلاق کا اطلاق تمام چینلز پر یکساں ہونا چاہیے۔
سکرین شارٹس میں موجود سوشل میڈیا پوسٹس کے ساتھ ایسے کئی گمراہ کن خبریں دو ہفتے سے ٹی وی چینلز چلا رہے ہیں۔
@reportpemra
اخبارِ جہاں retweeted
جماعت دعوت و تبلیغ کے امیر مولانا نذرالرحمن صاحب کے انتقال کی وفات دینی،دعوتی اور اصلاحی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا مرحوم نے اپنی زندگی دین کی دعوت و تبلیغ، اشاعت اسلام اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر رکھی تھی،وہ محض دعوت و تبلیغ ہی نہیں بلکہ تعلیم و تعلم اور سلوک و احسان کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے،ان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،آپ کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان،اہل خانہ، متعلقین اور تبلیغی جماعت کے احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
چھپ نہیں گیا🤭😋
چھپوا دیا گیا۔😁😁
مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا: بانئ پی ٹی آئی کا خط جنگ میں چھپ گیاjang.com.pk/news/1633939
اخبارِ جہاں retweeted
یہ ہوتی ہے سیاست ۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے گورنر فیصل کریم کنڈی گزشتہ ہفتہ دس دنوں سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں بلاول بھٹو زرداری صاحب نے روکا نہیں اس سے یہ ہوا ہے دوسری طرف بھی پی پی کی حاضری لگ گئی ہو گی
کل بلاول نے مولانا کے ساتھ اظہار یکجہتی کر دیا ڈان کی لیڈ بھی لگی گئی اب مولانا کے پاس بھی پی پی پی کی حاضری لگ گئی ۔۔۔۔ یہ ہوتی ہے سیاست
ماشاء اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ
شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ سامنے آگئی
geonewsurdu.tv/latest/445626…
اخبارِ جہاں retweeted
فیروزہ خاتون آج سے چار دہائیوں قبل بنگلادیش سے اپنی ایک بہن کے ساتھ انسانی اسمگ*لروں کا شکار بن کر پاکستان لائی گئی تھی۔ ان کے خاندان کی تلاش کے لئے ہم سے رابطہ کیا گیا تھا۔ بنگلادیش کا ہمارا یہ کیس نمبر تین سو بارواں کامیاب کیس تھا الحمدللہ۔
فیروزہ کو آج اسکے خاندان سے بات کروائی۔بہن بھائی زندہ تھے ماں باپ فوت ہوچکے۔
فیروزہ نے آج اپنے خاندان سے ملاقات کے دوران بنگلادیش کا قومی ترانہ سنایا جو بچپن میں اسکول میں یاد کیا تھا۔ یہ ترانہ سن کر بہت اچھا لگا۔ ساتھ میں حیرت بھی ہوئی کہ آج تک انہوں نے یاد رکھا تھا۔
#waliullahmaroof
اخبارِ جہاں retweeted
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
"پیدائش سے رحلت تک کے سفر کی روداد"
تبلیغی جماعت کے امیر حافظ مولانا نذر الرحمن تحصیل و ضلع راولپنڈی چکری سے 10 کلومیٹر دور برلب دریائے سواں کے گاؤں ”بلاول“ میں 1929ء حافظ غلام محی الدین مرحوم کے گھر پیدا ہوئے جوکہ پیر مہر علی شاہ ؒ گولڑہ شریف کے عقیدت مندوں میں سے تھے
”تاریخ وتذکرہ خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ“ کے مندرجات کے مطابق: ”مولانا نذرالرحمن نے ابتدائی کتب کی تعلیم موضع بھترال ضلع راولپنڈی میں مولانا عبدالخالق سے حاصل کی، بعد ازاں دارالعلوم ربانیہ بھوئی گاڑ میں مفتی عبدالحی قریشی اور حضرت مولانا فرید الدین قریشی سے اعلیٰ کتب کی تعلیم حاصل کی۔ مدرسہ خادم العلوم نبوت کٹھیالہ شیخاں ضلع گجرات میں شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود فاضل دیو بند وشاگرد حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی سے 1949 اور 1950 ء میں دورہ حدیث مکمل کیا۔ “
حصول علم کے بعد آپ اپنے گاؤں ”بلاول“ واپس آئے اور 1950 سے 1955 ء تک گاؤں میں ہی رہے۔ گاؤں کی مسجد میں امامت کی
گاؤں میں قیام کے دوران ہی جب 1953 ء میں ختم نبوتؐ کی تحریک چلی تو مولانا نذر الرحمن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس میں شرکت کے لئے راولپنڈی روانہ ہوئے جہاں مولانا نے تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورجیل بھی کاٹی۔
معروف محقق راجہ نور محمد نظامی آف بھوئی گاڑ روایت کرتے ہیں : ”1955 ء میں مولانا نذر الرحمن گاؤں سے دارالعلوم ربانیہ بھوئی گاڑ نزدٹیکسلا 20 جنوری 1960 ء تک پڑھاتے رہے،
مولانا قاضی شمس الدین ہزاروی (برادر نسبتی مفتی عبدالحئی قریشی) کے ہمراہ خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف میں ابوالفضل مولانا خواجہ خان محمد کی خدمت میں حاضر ہوکر بیعت فرمائی اور تکمیل علوم سلوک و معرفت کے بعد سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں خلافت اور بیعت کی اجازت حاصل کی۔
استادگرامی مفتی عبدالحئی قریشی کی خواہش پرمولانا نذر الرحمن مرکزی جامع مسجد ٹیکسلا میں تین سال اور تبلیغی مرکز مسجد 3۔ ایف واہ کینٹ میں چار سال امامت و خطابت کرتے رہے۔ اسی دوران ٹیکسلا میں مولانا حکیم محمد داؤد کے قائم کردہ مدرسہ تعلیم القرآن میں طلباء کو عربی زبان بھی پڑھاتے رہے
ٹیکسلا اورواہ کینٹ کے بعد ڈی ایم ٹیکسٹائل ملز ڈھوک حسو راولپنڈی کی مسجد میں امامت و خطابت کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہیں سے ذکریا مسجد راولپنڈی میں پڑھانے جاتے تھے۔ بعد ازاں ڈی ایم ٹیکسٹائل ملز کو خیر باد کہہ کر مستقل طور پر ذکریا مسجد سے منسلک ہوگئے اور وہاں دس سال گزارنے کے بعدرائے ونڈ میں عالمی تبلیغی مرکزمیں اہم ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ آج کل مدرسہ عربیہ تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں طلبہ کو پڑھاتے ہیں۔ وہ 2 بارپیدل حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ان کے بڑے صاحبزادے مولانا عبدالرحمن ”زکریا مسجد“ راولپنڈی میں درس و تدریس سے منسلک ہیں۔ منجھلے صاحبزادے مولانا عبدالحنان کا انتقال ہوچکاہے۔ تیسرے صاحبزادے مولانا محمد عثمان، فاروق اعظم مسجد سمن آباد فیصل آباد میں امامت و خطابت کراتے ہیں۔ اسی مدرسہ میں قبل ازیں مولانا نذر الرحمن کے بڑے بھائی حافظ محمد صدیق المعروف محمد جی بھی پڑھاتے رہے ہیں۔ مولانا نذر الرحمن کے داماد مولانامحمد یونس مرحوم بھی اسلام آباد میں دینی مدرسہ چلا تے رہے ہیں
موتی محل سینماء راولپنڈی کے عقب میں واقع مسجد و مدرسہ کے مہتمم اورتحصیل گوجر خان کے گاؤں گورسیاں سے تعلق رکھنے والے قاری محمد رفیق مرحوم کے حافظ محمد صدیق المعروف محمد جی اور ان کے خاندان کے ساتھ دیرینہ مراسم تھے اور اس خاندان میں ہونیوالے متعدد اہم فیصلے قاری محمد رفیق مرحوم کی مشاورت سے ہوتے تھے۔
حاجی عبدالوہاب نے اپنی وفات کے بعد جماعت کی قیادت سپرد کرنے کے لئے تین علماء کے نام تجویز کیے تھے۔ مرکزی اجتماع گاہ رائے ونڈ میں حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ سے قبل ان کے پرانے خدمت گار مولانا محمد فہیم نے ان کی وصیت پڑھ کر سنائی اور کہا کہ حاجی عبدالوہاب نے اپنی وفات کے بعد تبلیغی جماعت کی قیادت کے لئے تین علمائے کرام کے نام تجویز کیے، جن میں پہلے نمبر پر مولانا نذر الرحمن، دوسرے نمبر پر مولانا احمد بٹلہ اور تیسرے نمبر پر مولانا عبید اللہ خورشید کا نام ہے۔
حاجی عبدالوہاب نے 17 ستمبر 2015 ء کو اپنی وصیت تحریر کرائی تھی۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے بزرگوں نے مشاورت کے بعد حاجی عبدالوہاب کی وصیت پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور باہمی اتفاق سے مولانا نذر الرحمن کو تبلیغی جماعت کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا۔ مولانا نذر الرحمن نے ہی حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔
18 نومبر 2018ء سے 16 نومبر 2026ء تک علم و عمل کا پہاڑ کروڑوں لوگوں کو دعوت و تبلیغ کا پرچار کرنے والی تبلیغی جماعت کی 9 سال امارت فرماتے ہوئے 97 سال کی عمر میں انتقال فرما گئے


























