فرض کریں ایک شخص عام زندگی میں مصروف ہے کام،
موبائل، دوست، دنیا کی دوڑ۔
ایک آواز سی گونجتی ہے
اے فلاں! (اس کا نام لے کر)📣
تو میرا بندہ ہے، میں نے تجھے صرف دنیا کے لیے نہیں بنایا
واپس آ، مجھ سے تعلق جوڑ
✨
غارِ حرا کے اندھیرے میں پہلی آواز گونجی۔
اِقْرَأْ پڑھ READ
پڑھنے" کا مطلب صرف کتاب کے ورق الٹنا نہیں ہوتا
پڑھنے کا مطلب ہے دیکھنا، سمجھنا، اور اپنے اردگرد پھیلی ہر چیز
سے سبق لینا
آسمان کو پڑھ، زمین کو پڑھ، ہواؤں کے بدلنے کو پڑھ، زندگی
کے اتار چڑھاؤ کو پڑھ
آج ہم کہاں کھڑے ہیں، اسے غور سے دیکھو اور اس واضح ہدایت سے موازنہ کرو جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے چودہ سو سال سے زیادہ پہلے ہمیں دی تھی۔ جب نبی کریم ﷺ مدینہ تشریف لائے تو لوگوں سے جو پہلی باتیں کہیں ان میں یہ تھی
👇
«یا ایہا الناس! افشوا السلام، واطعموا الطعام، وصلوا الارحام، وصلوا باللیل والناس نیام، تدخلوا الجنۃ بسلام» یعنی: اے لوگو! سلام پھیلاؤ، بھوکوں کو کھانا کھلاؤ، رشتہ داریاں جوڑو اور قائم رکھو، اور رات کو جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو — تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے
✨✨✨✨✨✨✨
بندگی، عاجزی اور عباد الرحمن کی شان-
انسان اور جن صرف ایک اللہ کے غلام ہیں، اور "غلام" ہی وہ واحد سچا رشتہ ہے جو مخلوق کو اس کے خالق سے جوڑتا ہے۔ ساتوں آسمان، زمین، سورج، چاند، ستارے، بارش، پودے، پھول اور کائنات کی ہر شے انسان اور جن کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے،















