Pinned Tweet
پاکستان کے نام
میری پیدائش آزاد کشمیر ، بھمبر کے ایک گاؤں میں ہوئی-
تمام تعلیم پاکستان کے مختلف شہروں کے بہترین سکولوں سے حاصل کی- پاکستان نے میرے آباؤ اجداد کو پہچان دی ، مجھے شناخت دی ، اور میری اولاد کو حفاظت کے ساتھ اپنی آغوش میں لپیٹ لیا-
پاکستان نے مجھے اعلیٰ ادارے میں خدمات کا موقع دیا اور ایک اعلیٰ عہدے تک ترقی دی اور یہ سفر آج بھی جاری ہے-
ساری زندگی ، پاکستان کے کسی شہری نے کسی مقام پے ، کسی جگہ ، کبھی بھی غیر محفوظ ہونے کا احساس نہیں دلایا-
اپنی ملازمت اور عہدے کے پیش نظر بہت اعلیٰ میٹنگز میں بیٹھنے کا موقع ملا ؛ میں حلفاً یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان نے بحیثیت ریاست ، آزاد کشمیر کو سگی اولاد سے زیادہ پیار دیا ہے- اپنا پیٹ کاٹ کا آزاد کشمیر کا خیال رکھا ہے-
میرے پاس پاکستان کی آزاد کشمیر کے لئے خدمات کی تفصیلات اتنی زیادہ ہیں کہ شاید جگہ کم پڑ جائے-
اپنے بچپن میں مجاہد اول ، سردار عبدل قیوم صاحب سے ایک مرتبہ ملاقات کا موقع ملا جب وہ آزاد کشمیر کے صدر تھے- میں نے اُس دفتر سے لے کے ہر گلی ، شہر اور اپنے گاؤں کی ہر بیٹھک میں ہمیشہ ایک ہی نعرہ سنا ہے ؛ کشمیر بنے گا پاکستان-
پاکستان سے ہماری وابستگی صرف زمین کی نہیں، ایمان اور احساس کی ہے۔ 1947 سے آج تک پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں آزاد کشمیر کا ساتھ دیا — چاہے زلزلہ ہو، سیلاب یا مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کی آواز اُٹھانا۔
ہمیں فخر ہے کہ ہم اُس ملک کے وفادار ہیں جو ہماری آزادی، ہماری شناخت اور ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے۔ پاکستان ہماری منزل بھی ہے اور ہمارا مان بھی۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
asif retweeted
کچھ لوگ لکھ رہے ہیں کہ ایک پاکستانی خاتون نمیرا سلیم پہلے خلا میں جا چکی ہیں تو اب ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی کیسے ہوگئے ؟ ان کا سفر کیسے تاریخی ہوگیا ؟
اس کے لیے ہمیں دونوں کے خلا میں جانے کے عمل کو سمجھنا ہوگا۔
نمیرا سلیم اور ذیشان علی کے خلائی سفر میں بنیادی فرق ہے۔
نمیرا سلیم دبئی میں مقیم پاکستانی ایڈونچرر ہیں۔ وہ قطب شمالی اور قطب جنوبی تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی اور ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیونگ کرنے والی شخصیت بھی ہیں۔ اکتوبر 2023 میں انہوں نے امریکی نجی کمپنی Virgin Galactic کی کمرشل Space Tourism پرواز کے ذریعے خلا کا سفر کیا۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے جنوری 2006 میں ہی 2 لاکھ ڈالر ادا کرکے ٹکٹ خرید لیا تھا، تاہم خلائی جہاز کی تیاری اور آزمائشی مراحل کے باعث انہیں اپنے خلائی سفر کے لیے 17 سال انتظار کرنا پڑا۔ بالآخر اکتوبر 2023 میں ان کا یہ خواب پورا ہوا۔
ان کا جہاز تقریباً 87 کلومیٹر کی بلندی تک گیا، جہاں انہوں نے چند منٹ بے وزنی کی کیفیت کا تجربہ کیا اور واپس زمین پر آگئیں یہ Suborbital Flight تھی، زمین کے گرد مدار میں جانے والا مشن نہیں تھا۔
اس کے برعکس ذیشان علی پاکستان اور چین کے سرکاری خلائی تعاون کے تحت ایک باقاعدہ خلائی مشن کا حصہ بنے ہیں۔ پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹ ذیشان علی نے چین میں سات ماہ کی خصوصی خلاباز تربیت حاصل کی۔ وہ Shenzhou-24 مشن کے ذریعے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر واقع چین کے Tiangong خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں، جہاں وہ بطور Payload Specialist سائنسی تجربات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایک طرف نجی کمپنی کو رقم ادا کرکے خلائی سیاحت کا تجربہ حاصل کرنا تھا، دوسری طرف ایک ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے باقاعدہ تربیت، سائنسی ذمہ داریوں اور سرکاری خلائی پروگرام کے تحت مدار میں پہنچنا اور خلائی اسٹیشن پر تجربات کرنا ہے۔
نمیرا سلیم کا اعزاز اپنی جگہ قابل احترام ہے، لیکن ذیشان علی کا مشن محض خلائی سیاحت نہیں بلکہ پاکستان کی خلائی سائنس اور بین الاقوامی خلائی تعاون میں عملی شرکت کا ایک اہم سنگ میل ہے۔
دونوں کو ایک جیسا قرار دینا دراصل دونوں مشنز کی نوعیت اور مقصد کے فرق کو نہ سمجھنا ہے۔۔
asif retweeted
کچھ لوگ لکھ رہے ہیں کہ ایک پاکستانی خاتون نمیرا سلیم پہلے خلا میں جا چکی ہیں تو اب ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی کیسے ہوگئے ؟ ان کا سفر کیسے تاریخی ہوگیا ؟
اس کے لیے ہمیں دونوں کے خلا میں جانے کے عمل کو سمجھنا ہوگا۔
نمیرا سلیم اور ذیشان علی کے خلائی سفر میں بنیادی فرق ہے۔
نمیرا سلیم دبئی میں مقیم پاکستانی ایڈونچرر ہیں۔ وہ قطب شمالی اور قطب جنوبی تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی اور ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیونگ کرنے والی شخصیت بھی ہیں۔ اکتوبر 2023 میں انہوں نے امریکی نجی کمپنی Virgin Galactic کی کمرشل Space Tourism پرواز کے ذریعے خلا کا سفر کیا۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے جنوری 2006 میں ہی 2 لاکھ ڈالر ادا کرکے ٹکٹ خرید لیا تھا، تاہم خلائی جہاز کی تیاری اور آزمائشی مراحل کے باعث انہیں اپنے خلائی سفر کے لیے 17 سال انتظار کرنا پڑا۔ بالآخر اکتوبر 2023 میں ان کا یہ خواب پورا ہوا۔
ان کا جہاز تقریباً 87 کلومیٹر کی بلندی تک گیا، جہاں انہوں نے چند منٹ بے وزنی کی کیفیت کا تجربہ کیا اور واپس زمین پر آگئیں یہ Suborbital Flight تھی، زمین کے گرد مدار میں جانے والا مشن نہیں تھا۔
اس کے برعکس ذیشان علی پاکستان اور چین کے سرکاری خلائی تعاون کے تحت ایک باقاعدہ خلائی مشن کا حصہ بنے ہیں۔ پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹ ذیشان علی نے چین میں سات ماہ کی خصوصی خلاباز تربیت حاصل کی۔ وہ Shenzhou-24 مشن کے ذریعے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر واقع چین کے Tiangong خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں، جہاں وہ بطور Payload Specialist سائنسی تجربات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایک طرف نجی کمپنی کو رقم ادا کرکے خلائی سیاحت کا تجربہ حاصل کرنا تھا، دوسری طرف ایک ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے باقاعدہ تربیت، سائنسی ذمہ داریوں اور سرکاری خلائی پروگرام کے تحت مدار میں پہنچنا اور خلائی اسٹیشن پر تجربات کرنا ہے۔
نمیرا سلیم کا اعزاز اپنی جگہ قابل احترام ہے، لیکن ذیشان علی کا مشن محض خلائی سیاحت نہیں بلکہ پاکستان کی خلائی سائنس اور بین الاقوامی خلائی تعاون میں عملی شرکت کا ایک اہم سنگ میل ہے۔
دونوں کو ایک جیسا قرار دینا دراصل دونوں مشنز کی نوعیت اور مقصد کے فرق کو نہ سمجھنا ہے۔
asif retweeted
یہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے نہیں!
📍مرنے والی کی ماں کیمرے پر کہہ رہی ہے انہوں نے پہلے میرے بیٹے کے ہاتھ پاؤں توڑے۔ پھر میرے سامنے اس پر برسٹ خالی کر کے اس کو مار ڈالا۔ پھر اس پر تسلی نہیں ہوئی تو گاڑی کے اوپر باندھ کر اسکی لاش کا تماشا لگایا۔
📍ایک دوسرا شخص کہہ رہا ہے یہ ایمبولنس میں راشد کی لاش پڑی ہے۔ ہم اسکو عدالت لے جارہے تھے۔ انہوں نے 80 ۔ 90 لاکھ روپے لے کر اسکو راستے میں قتل کر دیا۔
📍ایک اور بوڑھا رو رہا ہے کہ میرے بیٹے بسیر کی عمر 20 سال تھی۔ انہوں نے اسکو مار ڈالا ہے۔ میں قیامت میں ان سے حساب مانگونگا۔
📍انہوں نے کانسٹیبل جاوید خان کو اغواء کر کے قتل کر دیا۔
📍انہوں نے ایس پی کو اغواء کر لیا جس کو بمشکل ان کے چنگل سے چھڑایا گیا۔
📍وہ پولیس اور فوج دونوں کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں اور اپنی تعداد بڑھا رہے ہیں۔
📍یہ لوگ ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی سڑک بھی بند کر دیتے ہیں۔
📍اب تک 11 لوگ یہ شکایت درج کروا چکے ہیں کہ انہوں نے ہم سے لاکھوں روپے بھتہ لیا ہے۔
یہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے والے نہیں ہیں۔ یہ وہ پولیس اہلکار ہیں جن کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے بھاگنے اور دیگر جرائم میں برطرف کیا گیا تھا۔ پھر انہوں نے ملکر ایک سڑک بند کر کے دھرنا دے دیا۔ حیرت انگیز طور پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت جو کبھی پولیس شہداء کے جنازوں میں نہیں گئی ان کے دھرنے میں پہنچ گئی۔ فوری طور پر ان سب کو بحال کر دیا، انکو وردیاں اور ہتھیار دیے اور پولیس کے متوازی اپنا لشکر بنا کر 'امن کمیٹی ' کے نام سے آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ اب وہ سرکار سے تنخواہ لے کر، سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر سرکاری بندوق کے ساتھ قتل غارت گری، دہشتگردی، اغوا اور بھتہ خوری کر رہے ہیں۔
#Pakistan
#ریاست_اؤل_سیاست_آخر
asif retweeted
We have established a dedicated Mines and Minerals Task Force to ensure the effective regulation of placer gold mining, prevent illegal mining and safeguard our province’s precious natural resources.The Task Force will review the existing legal framework, strengthen government oversight, protect authorised mining areas and introduce transparent systems for the registration, monitoring and movement of mining operations, machinery and gold.
Our natural resources belong to our people. Their protection, lawful management and transparent utilisation are our responsibility.
asif retweeted
لکی مروت کی سڑکوں پر ایک ایسا کالا سایہ پھیل چکا ہے جو پولیس کے نام پر چلتا ہے مگر قانون کی گرفت سے باہر رہتا ہے۔
سابق کانسٹیبل خالد خان، جو کبھی ٹریفک پولیس کی وردی میں معمولی سروس انجام دیتا تھا، آج لکی مروت پولیس امن کمیٹی کا صدر بن کر مسلح گروہ کی قیادت کر رہا ہے۔ اس سب میں وردی کی عزت نہیں، بلکہ بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی گاڑیوں کی اسمگلنگ اور منشیات کے دھندوں کا تسلسل نظر آتا ہے۔
سابق آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے خالد خان سمیت بنوں اور لکی مروت کے سترہ پولیس ملازمین کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر معطل کیا تھا۔ مگر معطل ہونے کے بعد یہ افراد الگ الگ نہیں ہوئے، بلکہ کانسٹیبل حضرت علی، حیدر اور شاہ بختیار کی ساتھ مل کر اسی نام سے ایک غیر قانونی تنظیم کھڑی کر لی جسے وہ پولیس امن کمیٹی کہتے ہیں۔
دستیاب ریکارڈ کے مطابق یہ کمیٹی پولیس کے انتظامی معاملات میں دخل اندازی، سرکاری افسران پر دباؤ، عوامی راستوں کی بندش اور غیر قانونی وصولیوں میں ملوث رہی ہے۔ ان کے خلاف درج مقدمات میں شہریوں سے جبری بھتہ، قتل کی وارداتیں اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیاں شامل ہیں۔
ایک معطل کانسٹیبل اور اس کے ساتھی آئی جی سے لے کر ڈی پی او تک کسی کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے۔ حال ہی میں خوارج کے خلاف کارروائی سے واپس آنے والے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ان کا ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا جب وفاقی کانسٹیبلری کے ایک اہلکار کو بازیاب کرانے کے بعد جب فورسز واپس پہنچیں تو خالد خان اور کمیٹی کے ارکان اہلکار کے گھر پر پہلے سے موجود تھے اور سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی شور شرابا شروع کر دیا۔
اس سے پہلے 8 اگست کو تحصیل سرائے نورنگ کے علاقے نصر خیل میں فوج کے زیرِ اہتمام مفت طبی کیمپ لگایا گیا تھا، مگر کمیٹی کے ارکان نے دھمکیوں اور دھکم پیل سے مقامی لوگوں کو کیمپ تک پہنچنے سے روک دیا۔
27 جولائی 2026 کو قاری راشد کو کچہری کے سامنے سے اغوا کیا گیا اور 23 اگست کو ان کی لاش ملنگ اڈا، آبپاشی کالونی کے قریب برآمد ہوئی۔ مقتول کے ورثاء کا الزام ہے کہ خالد خان کی کمیٹی نے نوے لاکھ روپے کی رشوت وصول کی۔
گزشتہ ہفتے کمیٹی کے ارکان پر اپنے ہی کانسٹیبل جاوید خان کو اغوا کرنے اور بعد میں قتل کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے۔ ان عناصر پر سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی بیانیہ بنانے، ریاستی اہلکاروں سے تصادم، مسلح دھمکی آمیز رویہ، پولیس اختیارات کے ناجائز استعمال، شہریوں کو ہراساں کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کے سنگین الزامات عائد ہیں۔
ایک سابق پولیس اہلکار کا اس مقام تک پہنچنا، جبکہ اس پر بھتہ، تاوان، قتل اور اسمگلنگ جیسے الزامات چپکے ہوئے ہوں، اس کمیٹی کی ساخت، کردار اور قانونی حیثیت پر بنیادی سوال کھڑے کرتا ہے۔ پولیس امن کمیٹی کا مقصد ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہونا چاہیے، نہ کہ اثر و رسوخ، دباؤ اور غیر قانونی سرگرمیوں کا ذریعہ بن کر ریاست کے اندر ریاست کا روپ دھارنا۔ جب تک ایسے عناصر پر قانونی گرفت مضبوط نہیں ہوتی، لکی مروت سمیت پورے خطے کے امن و امان کو خطرہ لاحق رہے گا۔
#ریاست_کے_اندر_ریاست_نامنظور
asif retweeted
یہ ہمارے ایک دوست کی ڈھٹائی دیکھیں کہ پہلے پاکستان کو کمتر بنا کر پیش کرنے کے لئے فرمایا کہ دنیا میں صرف پانچ ممالک ہیں جن کی فی کس آمدنی پاکستان سے کم ہے۔ اب یہ تھا سفید جھوٹ۔ میں نے انہیں بتایا کہ کم از کم تیس ممالک ایسے ہیں جن کی فی کس آمدنی پاکستان سے کم ہے، مگر آپ ان کے کمنٹس چیک کریں۔ بجائے اس کے کہ اپنے لکھے گئے جھوٹ پر شرمندہ ہوتے، ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیتے مزید یہ بتانے لگ گئے کہ جو ممالک پاکستان سے کم تر ہیں وہ کسی شمار قطار کے ملک نہیں۔ شمار قطار میں ہیں یا نہیں یہ تو بعد کی بات ہے مگر پہلے یہ تو مانیں کہ پانچ ممالک نہیں تیس یا اس سے کچھ زیادہ ہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ سری لنکا، بھوٹان اور مالدیپ تینوں کی فی کس آمدن بھارت سے زیادہ ہے تو کیا وہ بھارت سے زیادہ امیر ملک بن گئے؟ یا بڑے ملک بن گئے؟ ہمارے دوست اسد تنولی جیسے دانشور بھارت میں بھی ہونے چاہیے تھے جو مودی کو طعنے مارتے کہ بھوٹان سے بھی تمہاری فی کس آمدن کم ہے تم کسی شمار قطار میں ہی نہیں۔۔
پاکستان میں بہت سے معاملات اصلاح طلب ہیں، معاشی اعتبار سے بھی بہت سے مسائل ہیں جن کا حل ہونا چاہئے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک کو غلط اعدادوشمار کی روشنی میں کم تر بنا کر پیش کیا جائے اور جب سمجھایا جائے تو غلطی پر معذرت کی بجائے بندہ ڈٹ جائے۔۔
asif retweeted
لکی مروت اور بنوں سے 50 سے 60 کے قریب معطل پولیس اہلکار مسلح ہو کر کوہاٹ سٹی روڈ کی بندش اور ٹریفک کی معطلی، بندوق کے زور پر کوہاٹ کا مرکزی روڈ بند کر رکھا ہے، پولیس کا مسلح افراد کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
asif retweeted
🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
پولیس کی وردی میں کالی بھڑیں
خیبرپختونخوا پولیس پورے پاکستان کی ماڈل پولیس ہے مادر وطن کی خاطر لاتعداد شہادتیں دینے والی یہ پولیس آج بھی دہشتگردی کی جنگ میں فرنٹ لائین فورس ہے
تاریک انتشار کے تیرہ سالوں نے جہاں پورے صوبے کا بیڑہ غرق کیا وہاں سیاسی بھرتیاں کر کے کچھ کالی بھیڑیں پولیس میں بھی شامل کیں
یہ لوگ پولیس کی نوکری کے بجائے سیاسی-دہشتگرد-کرمنل مافیا کے کارندے بن گئے اور گولڈ مائین مافیا، بھتہ خوری، راہزنی، ریپ، چرس فروشی جیسے جرائم میں ملوث رہے
سابق آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے بنوں اور لکی مروت کے 17 ملازمین کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر معطل کیا
لیکن ان فارغ ملازمین نے کانسٹیبل خالد خان، کانسٹیبل حضرت علی، کانسٹیبل حیدر اور کانسٹبل شاہ بختیار کی سربراہی میں بنوں اور لکی مروت امن کمیٹی کے نام پر ایک غیر قانونی گروپ بنایا
ستم ظریفی کے سہیل آفریدی اپنے آئی جی اور پیشہ ور پولیس افسران کو پیچھے چھوڑ کر کانسٹیبلز کی اس بدقماش ٹولے کی سربراہی کرنے لگا اس ٹولے کو اتنا مضبوط بنایا گیا کہ یہ پیسے لے کر افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفر کرنے لگے
چند دن پہلے کوہاٹ ٹول پلازہ میں ڈکیتی ہوئی جس میں کسٹم آفیشل عبید اللہ شہید ہوئے ابتدائی تحقیقات میں چند پولیس اہلکاروں کی اس واردات میں نالائقی بھی نظر آئی اور ملی بھگت بھی
آئی جی خیبر پختونخواہ جو اسوقت پولیس کو بہترین فورس بنانے کے مشن پر ہیں اور پولیس کے لئے جدید اسلحہ، گاڑیاں اور ساز و سامان لے رہے ہیں نے ان غافل اہلکاروں کو معطل کیا
ڈیوٹی اور ڈسپلین کا تقاضہ تو یہ تھا یہ اہلکار اپنے آپ کو قانون کے سامنے رکھتے لیکن یہ سارے ڈسپلن کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے روڈ پر احتجاج کو نکل پڑے
ان کی دیکھا دیکھی چند اور مجرم پیشہ پولیس اہلکار بھی ان کی صف میں آئے آج انہوں نے کچھ وقت کے لئے ایس پی انوسٹیگیشن کو بھی یرغمال بنائے رکھا
یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی اسی امن کمیٹی کے چند سرخیلوں نے کرک میں ایک فرض شناس پولیس اہلکار کو تشدد کر کے قتل کیا
خیبر پختونخواہ پولیس ایک بہترین پولیس ہے اس کو ان کالی بھیڑوں سے پاک کرنا وقت کی ضرورت ہے ان تمام عناصر کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے
asif retweeted
پولیس امن کمیٹی یا بدمعاشوں کا ٹولہ‼️‼️
لکی مروت اور بنوں پولیس کمیٹی دراصل ہیں کیا۔ جب اختر حیات گنڈاپور پولیس آئی جی خیبر پختونخواہ تھے اور سجاد خان RPO بنوں تھے، تب بنوں پولیس کے کرپٹ لوگوں کے خلاف کلیننگ آپریشن شروع کیا۔ 17 اہلکار جو مختلف جرائم میں مجرم پائے گئے انہیں نوکری سے فارغ کیا گیا۔
لیکن کرمنل-دہشت گرد-سیاسی نیکسس کی ستم ظریفی دیکھیں کہ بجائے آئی جی اور RPO کو شاباش دینے کے انہیں ہی تبدیل کر دیا گیا اور معطل شدہ تمام مجرم اہلکاروں کو نا صرف بحال کیا گیا بلکہ یاسر آفریدی جیسے منجھے ہوئے کرپٹ پولیس آفیسر کو DPO بنوں بنا دیا گیا۔
اس کے بعد ان معطل شدہ ارکان نے اپنے جیسے کرپٹ پولیس اہلکاروں کی تنظیم بنائی۔ ان کا نام لکی مروت اور بنوں امن کمیٹی رکھا، سونے پر سہاگا سہیل آفریدی حکومت نے ان کو اتنے اختیارات دے دیے کہ DPO سے لے کر SHO تک ان کی مرضی سے پوسٹ ہونا شروع ہوئے۔ آج یہ ٹولہ بے لگام ہو چکا اور اس نے ریاست کے اند ریاست بنانا شروع کر دی ہے۔ان کی حرکات سے نہ صرف محکمہ پولیس
کی بدنامی ہو رہی ہے بلکہ پورے ملک کی جگ ہنسائ بھی ہو رہی ہے
حکومت وقت کو اب سوچنا ہو گا اور ان بے لگام ہاتھیوں کو نکیل ڈالنی ہو گی اور ان کو قانون کے زیر اثر لیکر آنا ہو گا۔
جو قانون سے روگردانی کرے اسے مثالی سزا دیکر نشان عبرت بنانا چاہئے
‼️‼️
asif retweeted
بنوں اور لکی مروت کی دہشتگرد کمیٹیاں
کوئی سال ڈیڑھ سال پہلے کچھ پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ بزدلی کرپشن اور دہشتگردوں سے روابط پر انکی نوکریاں ختم کر دی گئیں۔ ان میں زیادہ تر کانسٹیبل لیول کے اہلکار تھے۔ ان فارغ شدہ اہلکاروں نے مظاہرے کیے جن میں پی ٹی آئی بھی شریک ہوئی۔ پھر کچھ حاضر سروس پولیس اہلکاروں کو ساتھ ملا کر بنوں اور لکی مروت میں 'امن کمیٹی' کے نام سے نجی مسلح لشکر بنا لیے۔
انہوں نے افسران بالا کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ سڑکیں بند کر کے برخاست شدہ اہلکاروں کو بحال کروایا۔ اب یہ تنخواہیں سرکار سے لے رہے ہیں، وردی اسلحہ اور گاڑی سرکار کی استعمال کر رہے ہیں لیکن اپنی الگ سرکار بنائی ہوئی ہے جو نہ حکومت کے ماتحت ہیں نہ پولیس کے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ان کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے انکو پورا سپورٹ کیا۔
اب یہ اپنا اثر کوہاٹ اور دیگر شہروں تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہاں بھی پولیس اہلکاروں کو بغاؤت کرنے اور اپنے لشکر میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔ یہ سڑکیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ اب اپنی مرضی سے قتل، اغوا اور بھتہ خوری بھی شروع کر چکے ہیں۔ اس تنظیم میں سولینز بھی شامل ہونے لگے ہیں۔ دہشتگرد ان پر حملے نہیں کرتے جس کا مطلب ہے کہ یہ ان کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔
کچھ دنوں میں یہ دو پولیس اہلکاروں کو گھروں سے اٹھا کر شہید کر چکے ہیں اور ایک پولیس اہلکار کے بچے کو بھی شہید کیا ہے۔ ایک ایس پی کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ افسران اعلی کو اعلانیہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس کی وردیاں پہن کر دھڑلے سے نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔
پختونخوا میں کل پولیس ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جس میں ان چند سو بزدلوں نے بغاؤت کی ہوئی ہے۔ یہ مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی نا یہ کہ ایسی بغاؤت کو کوئی صوبائی حکومت سپورٹ کرے۔ اسی کو ریاست کے اندر ریاست بنانا کہتے ہیں۔ ان کے ساتھ مزید نرمی ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان کی تنخواہیں بند کرنے اور ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔
asif retweeted
پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں لکی مروت اور بنوں میں پولیس امن کمیٹیاں وجود میں آئیں، اور اب کوہاٹ میں بھی چند اہلکاروں کی جانب سے ایسی ہی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ریاست سے تنخواہ لینے والے ان اہلکاروں کا یہ طرزِ عمل ڈسپلن فورس کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، کیونکہ ایک منظم فورس میں نظم و ضبط سے انحراف کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ کوہاٹ کے شہری انتہائی مہذب، تعلیم یافتہ اور محبِ وطن پاکستانی ہیں، اور کوہاٹ میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات نے سب کو پریشان کیا ہے۔ چند ماہ قبل پولیس لائن مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران پولیس جوانوں پر ہونے والے حملے میں درجنوں جوان شہید ہوئے، اور مردان سے تعلق رکھنے والے ایس پی اکبر شینواری بھی شہید ہوئے۔ اسی طرح کرک میں سی ٹی ڈی کے بہادر ڈی ایس پی عمران الدین شہید ہوئے جن کی میت چارسدہ لائی گئی، جبکہ گمبٹ کوہاٹ میں ڈی ایس پی اختر زمان سمیت دس پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا؛ شہید اختر زمان کا تعلق لوئر دیر سے تھا۔ ایک طرف ہم اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اور دوسری طرف ان دہشت گردوں نے پی ٹی ایم جیسی تحریکیں کھڑی کیں، جن سے متاثر ہو کر اب پولیس کے اندر بھی متوازی کمیٹیاں بن رہی ہیں۔ یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔ پولیس ایک باقاعدہ، مسلح اور منظم فورس ہے جس کا آئین و قانون کے تحت ایک واضح سلسلۂ قیادت (Chain of Command) ہوتا ہے۔ اگر فورس کے کچھ جوان کسی سیاسی بیانیے یا منظور پشتین کے اثر میں آ کر اپنی کمانڈ کو چیلنج کرتے ہیں اور متوازی کمیٹیاں بناتے ہیں، تو یہ درحقیقت چین آف کمانڈ کی تباہی کے مترادف ہے۔ پولیس نہ تو کوئی سیاسی جماعت ہے جو مسلح ہو کر احتجاجی مظاہرے کرے اور نہ ہی اس کے اہلکاروں کو احکامات ماننے سے انکار کا کوئی حق حاصل ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی اور امن کا پائیدار حل کسی متوازی ڈھانچے سے نہیں بلکہ صرف اور صرف باقاعدہ آئینی ڈسپلن، تمام سیکیورٹی فورسز کے باہمی اتحاد اور ریاست کی رٹ کی مکمل بحالی سے ہی ممکن ہے۔ یہ جو رقص کر رہے ہیں، یہ لکی، بنوں اور کوہاٹ کی مشترکہ امن کمیٹی کے اراکین کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن جتنا جلدی ہوگا، ریاست، ملک اور صوبے کے حق میں ہوگا، ورنہ پھر پچھتاوا ہوگا۔
asif retweeted
🚨🚨 امن کمیٹیوں کے پیچھے کون؟ سابق ڈی آئی جی ادریس خان کا بڑا انکشاف!
امن کمیٹیوں کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا برین چائلڈ تھا، جس کا آغاز بنوں سے ہوا، پھر لکی مروت اور اب کوہاٹ تک پہنچ گیا۔ کوہاٹ میں سرگرم افراد میں پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی ٹی ایم سمیت دہشت گردوں کے ہمدرد شامل ہیں
asif retweeted
"ہفتے دو دن کرفیو لگاتے ہیں تاکہ معدنیات چھپا کر لے جائی جاسکیں۔" فضل الرحمن
اور باقی پانچ دن جب کرفیو نہیں لگا ہوتا تو سلیمانی چادر اوڑھ کر معدنیات نکالتے ہیں کیا؟ 🤔
ویسے عجیب لوگ ہیں۔ معدنیات ساری چترال اور سوات میں ہیں اور یہ کرفیو لگا رہے ہیں وزیرستان میں! 😒
#Pakarmy
#PakYouthBehindCDF
asif retweeted
This is very unfortunate. How can police - supposed to be a disciplined force - protest in the streets? Whatever, the reason, matter is a strong disciplinary action be taken. The state must establish its authority & not surrender to the blackmailing tactics - and shall be sent home...
asif retweeted
بنوں اور لکی مروت کی دہشتگرد کمیٹیاں
کوئی سال ڈیڑھ سال پہلے کچھ پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ بزدلی کرپشن اور دہشتگردوں سے روابط پر انکی نوکریاں ختم کر دی گئیں۔ ان میں زیادہ تر کانسٹیبل لیول کے اہلکار تھے۔ ان فارغ شدہ اہلکاروں نے مظاہرے کیے جن میں پی ٹی آئی بھی شریک ہوئی۔ پھر کچھ حاضر سروس پولیس اہلکاروں کو ساتھ ملا کر بنوں اور لکی مروت میں 'امن کمیٹی' کے نام سے نجی مسلح لشکر بنا لیے۔
انہوں نے افسران بالا کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ سڑکیں بند کر کے برخاست شدہ اہلکاروں کو بحال کروایا۔ اب یہ تنخواہیں سرکار سے لے رہے ہیں، وردی اسلحہ اور گاڑی سرکار کی استعمال کر رہے ہیں لیکن اپنی الگ سرکار بنائی ہوئی ہے جو نہ حکومت کے ماتحت ہیں نہ پولیس کے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ان کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے انکو پورا سپورٹ کیا۔
اب یہ اپنا اثر کوہاٹ اور دیگر شہروں تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہاں بھی پولیس اہلکاروں کو بغاؤت کرنے اور اپنے لشکر میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔ یہ سڑکیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ اب اپنی مرضی سے قتل، اغوا اور بھتہ خوری بھی شروع کر چکے ہیں۔ اس تنظیم میں سولینز بھی شامل ہونے لگے ہیں۔ دہشتگرد ان پر حملے نہیں کرتے جس کا مطلب ہے کہ یہ ان کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔
کچھ دنوں میں یہ دو پولیس اہلکاروں کو گھروں سے اٹھا کر شہید کر چکے ہیں اور ایک پولیس اہلکار کے بچے کو بھی شہید کیا ہے۔ ایک ایس پی کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ افسران اعلی کو اعلانیہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس کی وردیاں پہن کر دھڑلے سے نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔
پختونخوا میں کل پولیس ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جس میں ان چند سو بزدلوں نے بغاؤت کی ہوئی ہے۔ یہ مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی نا یہ کہ ایسی بغاؤت کو کوئی صوبائی حکومت سپورٹ کرے۔ اسی کو ریاست کے اندر ریاست بنانا کہتے ہیں۔ ان کے ساتھ مزید نرمی ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان کی تنخواہیں بند کرنے اور ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔
#Pakistan
#پولیس_بدامن_کمیٹی
asif retweeted
میں ہر پولیس والے کے بچوں کو یتیم کرونگا!
ڈی ایس پی عمران نے کچھ عرصہ پہلے خوارج کو للکار کر کہا تھا کہ ہم تم سے لڑینگے۔ وہ لڑتا رہا اور پھر چند دن پہلے خوارج نے انکو گھات لگا کر ایک حملے میں شہید کر دیا۔ خوارج کی اس کاروائی کی کمانڈ شعیب عرف سیف السلام کر رہا تھا۔ جب عمران کے والد نے عمران کے جنازے پر کہا کہ میرے 8 بچے اور ہیں جو میں سارے پاکستان پر قربان کرونگا تو جواب میں اسی شعیب خارجی نے بھڑک ماری تھی کہ میں ہر پولیس والے کے بچوں کو یتیم کرونگا۔
تب سے ایجنسیاں اس کے پیچھے تھیں اور آج اسکو کرک میں ہی جہنم واصل کر دیا گیا۔ وہ مزید کسی پولیس والے کے بچے یتیم نہ کرسکا۔ جب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے خود خارجی یتیم ہوگئے ہیں۔ ان کی ہلاکتیں بڑھ گئی ہیں۔ انکی کاروائیاں کم ہوگئی ہیں اور وہ مسلسل پسپا ہورہے ہیں۔
#Pakistan
#پاکستان_کی_اونچی_اڑان
asif retweeted
جب تک عمیر بنگش پاک فوج میں تھے کارگل سے لیکر معرکہ حق تک اللہ، اس مُلک، مُلک کی عوام اور نظریہ پاکستان کے لئے لڑتے رہے.
پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تو پہلا محاذ کارگل تھا. پھر SSG کے لئے volunteer ہوئے اور بیس سال کشمیر سے لیکر سرکریک اور چترال سے گوادر تک خدمات سرانجام دیتے رہے.
کشمیر میں دوران ڈیوٹی لائن آف کنٹرول کے پار بھی وقت گزارا.
کئی مرتبہ زخمی ہوئے اور انکے ساتھی بھی شہید ہوئے.
جو وقت اس نے اپنی صلاحیت، قابلیت، اور رُجحان کی وجہ سے بیانیہ کے محاذ پر لگایا اس میں بھی وہ بہترین رہا.
ریٹائرمنٹ کے بعد وی لاگنگ اور پوڈکاسٹ و انٹرویوز میں بھی نمایاں رہا.
کوئی اتنا کثیر باصلاحيت، قابلیت اور مختلف رجحانات والا کیسے ہوسکتا ہے؟ اللہ ہی نوازتا ہے، اور وہ ہی ایسے بندوں کو کسی کام پرلگاتا ہے.
ادارہ تو بس نکھارتا ہے، اس بندے کی تقرری اور تعیناتی کرتا ہے، ایک بہترین اور خود کار نظام سے جس میں error شاید ایک فیصد سے بھی کم ہو. عادل راجہ اور حیدر مہدی کردار اٹھارہ بیس کورسز یعنی نو دس ہزار آفیسرز کے وقفے سے کوئی ایک آدھ ہی نکلتا ہے اور وہ پھر فوج سے ہی نکال دیا جاتا ہے.
اگر تو عمیر بنگش امریکہ جاکر جہاں اُسکے رشتے دار و اہلخانہ سالوں سے مقیم ہیں ٹرک چلاتا ہے اور پانچ سات ہزار ڈالر کماتا ہے تو اسکا مطلب ہوا کہ
"فوجی ریٹائرمنٹ کے بعد عیاشی کرتے ہیں"
"یہ پراپرٹیاں اور پلازے بناتے ہیں"
"یہ محنت نہیں کرتے صاحب لوگ ہوتے ہیں"
والی باتیں الزام، پروپیگنڈہ، مخالفین کا بیانیہ اور بکواس ہیں.
46-48 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والا کرنل 44-42 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والا میجر mid tier منجمنٹ کی نوکری کرے گا. کسی بھی ادارے میں ایڈمن یا سیکورٹی افسرلگے گا، اگر ٹیکینل ڈگری ہے تو اس حساب سے کوئی نوکری کرے گا. لابتہ وہ اگلے 14 سے 18 سال کام ضرور کرے گا.....
اگر عمیر بنگش امریکہ میں ٹرک چلاکر اپنے پاؤں جمارہا ہے، وہاں پاکستان کی اچھی نمائندگی کررہا ہے، وہاں بیٹھ کر ملک اور اسکی اساس و نظریہ کو بُرا بھلا نہیں کہہ رہا تو اللہ اسے اور اسکی نسلوں کو اتنا نوازے کہ وہ انسانوں کے لئے خیر کا باعث بنیں.
فوج میں جانے والے 85 فیصد افسران مڈل اور لوئر مڈل کلاس سے ہوتے، بعد از ریٹائرمنٹ کام کاروبار اور نوکری کرتے ہیں.
جس عمر میں ایک میجر کرنل اور بریگیڈیئر ریٹائر ہوتے ہیں اس عمر میں کارپوریٹ سیکٹر میں لوگ دوسری یا تیسری نوکری سوئچ کررہے ہوتے ہیں.
اسلئے عمیر بنگش کو انکے سابقہ ادارے کو، انکے جاننے اور چاہنے والوں کو فخر کرنا چاہیے.
کرنل عمیر بنگش اگر امریکہ میں ٹرک چلاتے ہیں تو اسکا مطلب ہوا کہ ایک ریٹائرڈ لیفٹننٹ کرنل مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، وہ پانچ سات ہزار ڈالرز کمانے کے لئے یہ کام کررہا ہے، اور فوجی ریٹائر ہوکر بھی کام کرتے ہیں ناکہ "مزے سے زندگی گزارتے ہیں".
کرنل عمیر بنگش نے محنت کرکے کمانے کو فوقیت دی باہر بیٹھ کر یوٹیوب پر یوتھیاپا بکھیر کر ڈالر کمانے پر.
عادل راجہ سمیت تمام یوتھئے یوٹیوبرز شرم کریں اور عمیر بنگش سے کچھ سیکھیں.
asif retweeted
گورنر راج کیوں لگا‘ چھ ہفتوں میں کیا کچھ ہوا‘ اور آگے کیا ہونے کا امکان ہے۔ برطانیہ کے تھنک ٹینک دی ڈیمو کریسی فورم کے ویبینار میں بندہ ناچیز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا‘ ایک موقع پر پرویز ھود بھائے سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستانی فوج میں بغاوت کیوں نہیں ہوتی تو ھود صاحب نے فرمایا کہ فوجی قیادت نے سب کو خرید لیا ہے۔ اس پر بندہ ناچیز نے مسکراتے ہوئے عرض کیا کہ اتنی شہادتیں پیش کرنے والے جوانوں کو کوئی کیسے خرید سکتا ہے۔ افسر سے جوان تک سب شہید ہوئے۔ شاید میزبان کے پاس وقت کی قلت تھی ورنہ میں یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ فوج میں جرنیل سے لے کر ایک عام سپاہی تک سب نے شہادت کے جام پی رکھے ہیں تو کوئی ان کی وفاداری خرید کیسے سکتا ہے۔
youtube.com/watch?v=3MKxm9Qv…
asif retweeted
قصہ پختونخوا کے پری زادوں کا!
اسد قیصر سکول ٹیچر سے لندن و بنی گالا محل تک
اسد قیصر "قائد اعظم پبلک سکول" کے نام سے سکول چلاتے تھے اور خود بھی اس میں ٹیچر تھے۔ پھر وہی سکول بیچ کر الیکشن لڑا۔ اس دور میں صوابی میں جس کمپیوٹر کمپوزنگ سے انکا سکول فوٹو سٹیٹ کرواتا تھا اسد قیصر آج تک اسکے چار ہزار روپے کے قرضدار ہیں۔ 2013 تک صوابی میں سکول ٹیچر ہی رہے۔
منتخب ہونے کے بعد انکی دولت میں دن رات اضافہ ہوا۔ صرف پچھلے دس سال میں اسد قیصر کے اثاثوں میں چار سو گنا اضافہ ہوا۔ بطور سپیکر قومی اسمبلی اس نے خود اپنے اثاثے 8 کروڑ روپے ڈکلئیر کیے۔ لیکن اسکا لندن کا محل، وہاں فاسٹ فوڈ کی چین اور بنی گالا میں 35 کنال کا محل ہی اربوں روپے کا ہے۔ اسکا بھائی ایف 9 پارک کا باؤلنگ کلب بھی خرید چکا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے موصوف نے اسلام آباد میں اپنے کالج کے لیے 40 کروڑ کا پلاٹ خریدا۔
کاواساکی موٹر سائیکل پر سفر کرنے والا پی ٹی آئی کا ایک ادنی سا ٹیچر آج اربوں کھربوں کا مالک ہے۔
فضل حکیم قصائی سوات کا شاہی محل خریدنے تک
فضل حکیم پی ٹی آئی کا ایم پی اے بننے سے پہلے قصائی تھا اور اس کی مینگورہ میں قصائی کی دکان تھی جہاں وہ خود بیٹھتا تھا۔ لیکن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے بعد وہ تیزی سے دولت مند ہوتا چلا گیا اور چند سال میں ارب پتی ہوگیا۔ وہ 2013 میں ایم پی اے بنا تب کنگال قصائی تھا۔ لیکن 2018 تک اس نے کافی دولت اکھٹی کر لی جس کے بعد عمران خان نے اسکو دوبارہ ٹکٹ دیا اور جیتنے کے بعد اسکو جنگلات کا وزیر بھی بنایا۔ اس نے سوات کے اتنے جنگلات کاٹے کہ مسلسل شکایات پر آخر کار اسکو وہاں سے ہٹا کر فشریز کی وزارت دے دی گئی۔ اس کے بعد اسکو مالاکنڈ ڈیوژن کے لیے پی ٹی آئی کا صدر بھی بنا دیا گیا۔
اس سارے عرصے میں اس قصائی اپنی کمائی گئی دولت سے والی سوات کا شاہی محل خرید لیا۔ سوات سرینا ہوٹل کو بھی لیز پر لینے کی کوشش کی۔ اس نے ایک بیورج فیکٹری اور 3 ریسٹورینٹس بھی خرید لیے۔ آخری الیکشن میں اس نے خود اپنے اثاثے 5 ارب روپے ظاہر کیے ہیں۔ سوات میں لوگ فضل حکیم کو فضل حکیم امبانی کہتے ہیں۔
افتخار علی مشوانی ترکھان سے سٹیل مل کا مالک بننے تک
مردان تخت بائی سے تعلق رکھنے والے افتخار علی مشوانی کی ترکھان کی دکان تھی۔ پی ٹی آئی کا ٹکٹ لے کر سیٹ جیتنے کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے اربوں روپے کا مالک بن گیا۔ یہ تین بار مسلسل پی ٹی آئی کے ایم پی اے رہے۔ انکو ضلعے کے ترقیاتی کاموں کا نگران مقرر کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اپنے کارکنوں نے ان پر الزام لگایا کہ یہ ہر چیز میں 10٪ کا فکس کمیشن لیتے ہیں۔
سابق ترکھان افتخار علی مشوانی اس وقت مختار اسٹیل مل، رنگ روڈ پر 80 جریب زمین اور الزبتھ نرسنگ کالج کے بھی مالک بن چکے ہیں۔
امجد علی پنساری سے ارب پتی بننے تک
پی ٹی آئی کے ایم پی اے امجد علی کی سوات میں پنساری کی دکان تھی۔ معمولی فیس پر جڑی بوٹیوں سے علاج بھی کرتا تھا۔ ان دنوں انکو 'حکیم' کہا جاتا تھا۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سیٹ جیتنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی ہوگیا اور اپنے نام کے ساتھ 'ڈاکٹر' لگا دیا۔
پہلے عام ایم پی اے بنا، دوسرے دور میں وزیر معدنیات بنا اور تیسرے دور میں وزیر ھاؤسنگ بنا۔ وزیر معدنیات بن کر خود کو، مراد سعید کو علیمہ خان کے بیٹوں کو اتنے لائسنس جاری کیے کہ عالمی ریکارڈ بنا دیا جس پر علیمہ خان نے خوش ہوکر اسکو وزیراعلی بنانے کی مہم بھی چلائی تھی۔
اس وقت یہ اربوں روپوں کے اثاثوں کا مالک ہے۔ موصوف نے انتخاب جیتنے کے بعد 13 سال میں 48 غیر ملکی دورے کیے جن میں سب سے زیادہ وہ آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ گیا۔ کچھ عرصہ پہلے موصوف نے اپنی گرل فرینڈ کو ایک انتہائی قیمتی پلاٹ اور گاڑی گفٹ کی تھی۔ اس نے اپنے خاندان کے 31 افراد کے نام پر بڑی بڑی جائدادیں خریدی ہیں جو نیب کے مطابق اسی کی ہیں۔ امجد علی کی بیٹی ثناء علی کے نام پر ورسک میں واقع ہائی رائز فلیٹس کے ایک فلیٹ سمیت متعدد قیمتی جائیدادوں کی بھی رپورٹس ہیں۔
گل ظفر چائے کے ڈھابے سے سعودی عرب میں 6 ہوٹلوں تک
باجوڑ سے تعلق رکھنے والا گل ظفر کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا۔ وہ ایک چائے کے ڈھابے میں ملازم تھا۔ لیکن پی ٹی آئی کا متحرک ورکر تھا۔ اسکو ٹکٹ ملا اور جیت گیا جس کے بعد اگلے الیکشن کے لیے اس نے خود اپنی دولت 3 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کی۔ لیکن مبصرین کے مطابق یہ جھوٹ بول رہا ہے۔ اس کی دولت اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے کیونکہ اس نے اگلے ٹکٹ کے لیے علی امین گنڈاپور کو 7 کروڑ روپے رشوت دی تھی۔ اس کی سعودی عرب میں 6 ہوٹل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے گل ظفر کیساتھ کسی نے سعودی عرب میں 24 لاکھ ریال مطلب 18 کروڑ روپوں کا گھپلا کیا۔ اس سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ کتنی دولت کما چکا ہے۔ اس نے باجوڑ میں محل نما عالی شان گھر بنایا ہوا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آچکی ہیں۔
عارف احمد زئی عینک ٹھیک کرنے کی دکان سے ارب پتی بننے تک
پی ٹی آئی کے وزیر معدنیات کے معاؤن خصوصی عارف احمد زئی کی کسی دور میں شبقدر میں عینکیں ٹھیک کرنے کی چھوٹی سی دکان تھی۔ پھر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے بن گیا اور اسکی دولت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ اگلی بار وزیر معدنیات کا معاؤن بنا دیا گیا اور آج عارف احمد زئی ارب پتی ہے۔
ٹویٹر پر امجد خان کے نام سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والا اکاؤنٹ اسی عارف احمد زئی کے بھانجے کا ہے جو آسٹریلیا جعلی کاغذات پر گیا ہے۔
اگر مزید لکھے تو یہ مضمون بہت زیادہ لمبا ہوجائیگا۔ لیکن کل ملا کر پختونخوا میں ایسے 83 پرزاد ہیں۔ سارے کے سارے پی ٹی آئی کے ہیں۔ ان کی کرپشن کا بہت شور ہوا تو عمران خان انہی میں سے تین لوگوں کی کمیٹی بھی بنائی تھی جنہوں نے خود کو خود ہی کلین چٹ دے دی تھی۔ جب یوتھیوں سے ان کے پاس آنے والی اچانک دولت کا پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں یہ سارے چور ہیں لیکن انکا سردار بہت ایماندار ہے۔ ہم تو اسکو مانتے ہیں۔ 😐
لیکن سب بےایمان نہیں ہوسکتے۔ کوہاٹ کے ایک درزی ھمایون چاچا کو بھی ٹکٹ ملا تھا۔ وہ جیتا بھی لیکن دولت اکھٹی نہیں کر سکا۔ اسکو عمران خان نے دوبارہ کبھی ٹکٹ نہیں دیا۔
#AsimMunir
#Pakistan






























