مرے جسم و جاں میں ترے سوا
نہیں اور کوئی بھی دوسرا ۔۔۔
مجھے پھر بھی لگتا اس طرح
کہ کہیں کہیں کوئی اور ہے ۔۔۔
میں اسیر اپنے غزال کا
میں فقیر دشت وصال کا ۔۔۔
جو ہرن کو باندھ کے لے گیا
وہ سبکتگیں کوئی اور ہے ۔۔۔
#اردو_زبان
#اردو_شاعری
𝕃𝕦𝕔𝕜𝕪 𝕆𝕟𝕖 👊 retweeted
ایک مقرر حد سے آگے
سوچ نہ سکتا تھا دل میرا
ایسی صورت میں پھر دل کو
دھیان آتا کس خواب میں تیرا
راز جو حد سے باہر میں تھا
اپنا آپ دکھاتا کیسے
سپنے کی بھی حد تھی آخر
سپنا آگے جاتا کیسے
#اردو_زبان
#قافلہ_ادب
ہر طلوع ہوتا سورج ایک خاموش یاد دہانی ہے کہ چاہے گزرا ہوا کل کتنا ہی مشکل کیوں نہ رہا ہو، آج پھر بھی خوبصورت ہو سکتا ہے۔
اللہ کرے آپ کی صبح سکون سے شروع ہو،
اور اللہ آپ کے دل کی ہر چھپی ہوئی اداسی کو ایسی خوشی میں بدل دے جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہو۔ 🤲❤️
صبح بخیر! 🌸
2
2
74
اہل ستم کے دل میں ہے کیا مرے کرب کا حساب
ان کوخبر نہیں کہ میں مست ہوں اپنے حال میں
کیسا پہاڑ ہو گیا وقت گزارنا مجھے
زخم پہ جم گئی نظر خواہش اندمال میں
تو نے مرے خمیر میں کتنے تضاد رکھ دیئے
موت مری حیات میں نقص مرے کمال میں
#اردو_زبان
میری وسعت کا بھی اندازہ بہت مشکل ہے
ایک قطرہ ہی صحیح ہوں تو سمندر جیسا
میں نے اعصاب کو پتھر کا بنا رکھا ہے
ایک دل ❤️ ہے کہ جو بنتا نہیں پتھر جیسا ۔
#اردو_زبان
بے خیالی میں یونہی بس اک ارادہ کر لیا
اپنے دل کے شوق کو حد سے زیادہ کر لیا
جانتے تھے دونوں ہم اس کو نبھا سکتے نہیں
اس نے وعدہ کر لیا میں نے بھی وعدہ کر لیا
#اردو_زبان
بات پُھولوں کی سُنا کرتے تھے
ہم کبھی شعر کہا کرتے تھے
مشعلیں لے کے تُمہارے غم کی
ہم اندھیروں میں چلا کرتے تھے
اب کہاں ایسی طبیعت والے
چوٹ کھا کر جو دُعا کرتے تھے
ترکِ احساسِ مُحبّت مشکل
ہاں مگر اہلِ وفا کرتے تھے
#اردو_زبان
Good morning!
A new day Rise, shine, and start again. Every morning is a fresh page in your story. ✨
Stay positive, work hard, and make today amazing. 🌞
Have a nice day
54
گناہ آپ کی صلاحیتوں کو چوس لیتے ہیں،
اگر آپ اچھا کرنا چاہتے ہیں پر کر نہیں پاتے، نیکیوں کی ایک زنجیر سی ہوتی ہے جو گناہوں کی ضرب لگنے سے ایک ایک کرکےٹوٹنے لگتی ہے۔
کوشش کیجئے یہ زنجیر کبھی نہ ٹوٹے، ڈھیلی پڑ سکتی ہے، لیکن ان کا مسلسل ٹوٹتے رہنا ٹھیک نہیں۔ 🌹🥀🪴🌱⚘️🏵🌼
106
🌇شـام بـخـیـر زنــدگـی
سکوت شام، کسی کا خیال، سرد ہوا !!!
کسی کو توڑ، کسی کو سنبھال، سرد ہوا
اجاڑ شہر کی ہر سبز رت کہ پھر باقی !!!
نہ کوئی دکھ ہو نہ کوئی ملال سرد ہوا
تو پُور پُور اُتری اتر کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مار گئی
کہ ہم سمجھ نہ سکے تیری چال، سرد ہوا
💨🌇💨🌇
صبح تک کیسے گذاری ہے یہ اب پوچھتی ہے
رات ٹوٹے ہوئے تاروں کا سبب پوچھتی ہے
تو اگر چھوڑ کر جانے پر تلا ہے تو جا ۔۔
جان بھی جسم سےجاتی ہےتو کب پوچھتی ہے
2
49
Every morning is a new page in the story of your life. Make today a page worth reading.
♧♧♧ Good Morning ♧♧♧
2
1
108
ہم جیسے عام چہروں کو کون پوچھتا ہے
یہاں آوارگی کی قیمت ہے سادگی کی نہیں
میں پورے شہر کی ہمدردی کا کیا کرتا
مجھے کسی کی ضرورت ہے ہر کسی کی نہیں
#اردو_زبان
شب کو آ جاتا ہے آغوش میں جب اُن کا خیال
صبح بستر سے بھی پھولوں کی مہک آتی ہے
#اردو_زبان
#اردو
#اردو_شاعری
1
84
غضب کی دھوپ تھی اپنائیت کے جنگل میں
شجر بہت تھے مگر کوئی سایہ دار نہ تھا
#اردو_زبان
پیار کا رشتہ کرکٹ کے بیٹ کی طرح ہوتا ہے
اگر ٹوٹ جاے تو بندے کے ہاتھ میں صرف مٹھ ہی بچتی ہے ..🥴
4
140
3 زلزلہ کے خطرناک جھٹکے HT/11 لانڈھی میں محسوس کیے گئے
عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ھوئے باھر سڑکوں پر نکل آئی
یا اللہ پاک رحم کر
یا اللہ تو غفور الرحیم ہے ہم سب مسلمانوں پر رحم فرما
#Pakistan #earthquake #PakistanQuake
2
275





















