faiza Sadiq retweeted
وفاقی آئینی عدالت نے ابھی 3 روز پہلے ہی کیک کاٹ تھا ساتھ چار پانچ دفعہ کہا تھا ہم سب سے بڑی عدالت ہیں ۔۔۔۔ آج بلاول بھٹو بول پڑے ہیں
faiza Sadiq retweeted
سب کو حیرت ہوگی کہ بلاول زرداری کی ویڈیو کیسے ایک پی ٹی آئی کا ورکر شئیر۔کر۔رہا ہے۔
لیکن یاد رکھیں سچے جھوٹے بیانیے بنتے اور مٹتے رہتے ہیں لیکن حقیقت ہمیشہ وہی ہوتی ہے جو دراصل سچ ہے۔
بلاول نے آج سچ بول دیا، چاہے دیر سے ہی سہی! لیہن ہم ہمیشہ سے سچ کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے پھر وہ سچ ہمارا سیاسی حریف بولے یا حلیف۔
آخر میں یہ بھی یاد رکھیں کہ سچ اور طاقت کی جنگ میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ لیکن سچ کو تسلیم۔کرنے میں اتنی دیر۔نہ کر دی جائے کہ خدا نخواستہ پاکستان اور اس کی امید عمران احمد خان نیازی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ جائے
faiza Sadiq retweeted
ذوالفقار علی بھٹو کی شہرہ آفاق تقریر تھی " نامنظور نامنظور " اور " سور کے بچے "
بلاول بھٹو زرداری نے آج اسکا ری پیٹ ٹیلی کاسٹ کیا ہے
faiza Sadiq retweeted
Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
faiza Sadiq retweeted
جیل سی عمران خان صاحب کا دل دہلا دینے والا خط
اریخ: 16 نومبر 2026ء
بخدمت:
* جناب چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد۔
میرے معزز لارڈشپس!
11 نومبر 2026ء کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے دوران میرے مؤکل جناب عمران احمد خان نیازی نے مجھے اپنی ہدایات اور تحریری نوٹس دیے اور درخواست کی کہ میں ان کے الفاظ آپ کی خدمت میں پہنچاؤں۔ میں نے یہ خط مکمل دیانت داری کے ساتھ صرف انہی کی ہدایات کی روشنی میں تحریر کیا ہے۔ آگے جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ انہی کے الفاظ ہیں۔
میرے معزز لارڈشپس! یہ الفاظ ایک ایسی تنہائی کی کوٹھڑی سے آپ تک پہنچ رہے ہیں جہاں سے میری آواز ان دیواروں سے باہر پہنچانے کا اب صرف یہی ایک ذریعہ باقی رہ گیا ہے۔
میں یہ خط نہ تو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے لکھ رہا ہوں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے۔ میں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کی ہے۔ میں نے کرکٹ کے میدان میں، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کے ذریعے اور بطور 22ویں وزیراعظم پاکستان اپنی خدمات انجام دیں۔
ستر سال کی زندگی میں میرے خلاف ایک بھی فوجداری مقدمہ نہیں تھا۔ لیکن ستر سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی ایک غیر معمولی اور بے رحم مہم شروع کی گئی۔ بے شمار مقدمات، عدالتوں میں ایک سو سے زیادہ پیشیاں، بار بار گرفتاریاں اور ایک ایسا قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں اللہ کے فضل و کرم سے میری جان بچ گئی۔
ان تمام حالات کے باوجود میں نے قانون کا راستہ اختیار کیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ ان تمام سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا مقابلہ عدالتوں میں کروں گا اور میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
وقتاً فوقتاً مجھے عدالتوں سے ریلیف ملا اور ہر مرتبہ میرا یہ یقین مزید مضبوط ہوا کہ انصاف غالب آئے گا۔ تاہم آئینی ترامیم کے بعد یہ ریلیف محدود ہوتا چلا گیا اور پھر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دکھ ہوتا ہے کہ جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ نظام، جس پر میں نے اپنا اعتماد قائم کیا تھا، میری مدد کے لیے سامنے نہیں آیا۔
اڈیالہ جیل کی دیواروں کے اندر میری اہلیہ اور مجھے ایک کے بعد دوسرے فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور ہماری اپیلیں آج بھی فیصلے کی منتظر ہیں۔
اس کے باوجود میں نے کبھی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بیماری کو کسی حربے کے طور پر استعمال کیا۔ میں نے اپنے مقدمات کا مقابلہ ان کے قانونی میرٹ پر اعتماد کے ساتھ کیا اور آج بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔
20 دسمبر 2025ء کو توشہ خانہ (بلغاری) کیس میں فیصلہ سنائے جانے کا دن تھا، اور اسی دن سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔
مجھے مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا، بیرونی دنیا سے میرا رابطہ منقطع کر دیا گیا اور مجھے روزانہ بائیس گھنٹے تک طویل تنہائی میں رکھا جانے لگا۔
یہ سب آئین کے ان حقوق اور جیل قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی جو ایک قیدی کو حاصل ہوتے ہیں۔
نہ خاندان سے ملاقات، نہ وکلاء تک رسائی، نہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت، نہ کتابیں اور نہ ہی ٹیلی ویژن۔
کئی ماہ تک مجھے اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بالآخر 10 فروری 2026ء کو میرے وکیل مجھ تک صرف اس وجہ سے پہنچ سکے کہ معزز سپریم کورٹ نے انہیں Amicus Curiae یعنی عدالت کا معاون مقرر کیا تھا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ضائع ہو چکی ہے، اور نہ ہی میرے خاندان اور نہ ہی میرے وکیل کو اس بارے میں بتایا گیا تھا۔
ان کے دورے کے بعد کچھ عرصے کے لیے رابطہ بحال ہوا، لیکن جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسے دوبارہ منقطع کر دیا اور مجھے ایک مرتبہ پھر تنہائی میں ڈال دیا۔
اس پورے سال میں مجھے اپنے وکیل سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی: 10 فروری، 8 اپریل، اور پھر تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 2 اور 11 نومبر 2026ء کو۔
میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس پورے سال میں اپنے وکیل سے صرف ایک مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی۔
یہ جیل مینوئل اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کسی قیدی کا اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کا سب سے بنیادی حق بھی اس طرح سلب کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ہم ان مقدمات میں اپنا دفاع کرنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
طویل عرصے تک تنہائی میں رکھے جانے اور کسی بھی بامعنی انسانی رابطے سے محرومی نے میری ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ہوں تاکہ میرا طبی معائنہ کیا جا سکے۔
* مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
* مجھے اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
لیکن اس عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
1/3
🚨🚨
کسی رعایت کا طلبگارنہیں،صرف عدالتی احکامات پرعملدرآمد چاہتا ہوں۔۔ یہ کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان @ImranKhanPTI نے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس صاحبان کو خط
خط میں طبی سہولیات اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل ۔۔ مزید کہا
میری آواز دیواروں سے باہرپہنچانے کیلیے یہ خط لکھ رہا ہوں،مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا
دوسال سے زائد عرصے سے روزانہ 22 گھنٹے تنہائی میں رکھا جارہا ہے،نہ اہلخانہ سے ملاقات،نہ وکلا تک رسائی،نہ کتابیں اورنہ ٹیلی وژن،
ایک سال میں صرف 4مرتبہ وکلا سے ملاقات کی اجازت دی گئی،
جیل حکام اہلخانہ سے ہفتہ وارملاقات بھی مسلسل منسوخ کررہے ہیں۔میرے بیٹوں کو فون پربات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی
تنہائی اورانسانی رابطے کی کمی نے میری ذہنی صحت کومتاثر کیا۔میری اہلیہ کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 18 اگست کو مجھے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا،حکم کے باوجود طبی منتقلی پرعملدرآمد نہیں ہوا،
میرا بلڈ پریشر130 سے بڑھ کر193تک پہنچ چکا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق مجھے برین ہیمرج اوردل کے دورے کا شدید خطرہ ہے۔ 190 ملین پاونڈ کیس کی اپیل کو دیگرپرانی اپیلوں پرترجیح دی جارہی ہے ۔میری صحت اوربنیادی حقوق کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
۔مجھے بہت دیرہونے سے پہلے انصاف فراہم کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان@ImranKhanPTI کااڈیالہ جیل سے چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اورچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط
خط میں طبی سہولیات،عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل
میری آواز دیواروں سےباہرپہنچانےکیلیے خط لکھ رہا ہوں،مجھے سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا
حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی ائی کے تمام عہدے داروں میں سے کسی نے بھی عمران خان کا ساتھ نہیں دیا ان کے ساتھ ان مشکل ترین حالات میں ان کی فیملی اور کارکنان کھڑے ہیں پارٹی کے عہدے دار صرف باتیں کرتے ہیں
110
افسوس خان صاحب ان کو غیرت دلانے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں یہ پائی ہی نہیں جاتی
عمران خان کے خط کا دوسرا حصہ🚨🚨
میری اہلیہ کے ساتھ ہفتہ وار ملاقات، جو میرے لیے انسانی رابطے کا واحد ذریعہ ہے، جیل حکام ہر دوسرے ہفتے بغیر کسی وجہ یا وضاحت کے منسوخ کر دیتے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق میری تین بہنیں بھی اب زیرِ حراست ہیں اور مجھے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
میرے بیٹوں، قاسم اور سلیمان، کو بھی مجھے فون کرنے کی اجازت نہیں، جو معزز عدالتوں کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
جیل میں کسی کو بھی اجازت نہیں کہ وہ میری بات کا جواب دے یا مجھ سے گفتگو کرے، حتیٰ کہ جب میں انہیں سلام کرتا ہوں یا قرآنِ پاک کی کوئی آیت پڑھ کر سناتا ہوں، تب بھی کوئی جواب نہیں دیتا۔ اس کا مقصد صرف ایک ہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ مجھے مکمل طور پر تنہا کر دیا جائے اور میری قوتِ ارادی توڑ دی جائے۔
تاہم، مجھے اپنی حالت سے زیادہ اپنی اہلیہ کی صورتحال پریشان کرتی ہے۔ اپریل 2026 میں ان کی آنکھ کا پردہ (ریٹینا) اپنی جگہ سے الگ ہوگیا تھا۔ ان کی آنکھ کا پیچیدہ آپریشن انتہائی رازداری میں کیا گیا اور اس کے فوراً بعد انہیں دوبارہ تنہائی کی قید میں بھیج دیا گیا۔
جب میں اس ماہ ان سے ملا تو وہ نہ تو روشنی برداشت کر پا رہی تھیں اور نہ ہی اپنی آنکھیں کھول سکتی تھیں۔ مزید آپریشن نہ ہونے کی صورت میں وہ مستقل طور پر اپنی بینائی سے محروم ہو سکتی ہیں۔
ان کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی نہیں دی جا رہی، ڈاکٹروں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اور ان کی سزا کی معطلی کی درخواست بھی ابھی تک نہیں سنی گئی، حالانکہ قانون میں خواتین قیدیوں کے ساتھ ہمدردی اور رعایت برتنے کی ہدایت موجود ہے۔
18 اگست 2026 کو معزز سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جیل کی اپنی رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری کیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میری صحت خراب ہو چکی ہے اور ڈاکٹروں نے مجھے طبی پیچیدگیوں کے خطرے سے دوچار قرار دیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا تھا کہ مجھے دو دن کے اندر شفاہ انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، ماہرِ امراضِ قلب اور ماہرِ امراضِ چشم سمیت میڈیکل بورڈ میرا معائنہ کرے، مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔
تاہم ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ میرا مقدمہ اب وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کا منتظر ہے۔
اسی دوران مجھے معلوم ہوا ہے کہ میری القادر اپیل کو دیگر پرانی اپیلوں سے پہلے سماعت کے لیے مقرر کیا جا رہا ہے، جبکہ میری صحت، میری اہلیہ کی بینائی اور معزز عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔
یہ بات میرے لیے انتہائی دکھ کا باعث ہے کہ القادر اپیل کی سماعت کو ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ میری زندگی، میرے حقوق اور میری صحت کو مسلسل انتظار میں رکھا گیا ہے۔
مجھے یہ خط لکھنے پر میری اہلیہ کی گرتی ہوئی بینائی اور معزز سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے نے مجبور کیا ہے۔
تنہائی کی قید کے دوران میرا بلڈ پریشر بے قابو ہو چکا ہے۔ یہ پہلے 130، پھر 150، اس کے بعد 170 تک پہنچا اور گزشتہ ہفتے 10 نومبر 2026 کو 192 اور 193 ریکارڈ کیا گیا۔
اب ڈاکٹر مجھے بتا رہے ہیں کہ مجھے دماغی شریان پھٹنے (Brain Haemorrhage) اور دل کا دورہ پڑنے کا شدید خطرہ ہے اور میرا دل پہلے ہی نقصان سے دوچار ہو چکا ہے۔
چوہتر سال کی عمر میں میری یہ مسلسل بگڑتی ہوئی صحت مجھے ایسی جگہ لے جا رہی ہے جہاں سے شاید میں کبھی واپس نہ آ سکوں۔
میں نے بے شمار مقدمات میں ناممکن نظر آنے والی قانونی جنگیں لڑی ہیں اور کبھی ہمت نہیں ہاری۔ لیکن اب نظام نے مجھے انصاف دینا بند کر دیا ہے۔
جیل مینوئل، جیل قوانین اور آئین کے بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، حتیٰ کہ معزز عدالتوں کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
میں نے اپنی زندگی میں ہسپتال اس مقصد کے لیے بنائے کہ وہ لوگ جو علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
آج میری صرف اتنی درخواست ہے کہ میرا اور میری اہلیہ کا علاج کیا جائے۔
میں آپ کے معزز جج صاحبان سے کسی خصوصی رعایت یا احسان کی درخواست نہیں کر رہا۔ میری واحد درخواست انصاف کے تقاضوں کے مطابق معزز سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد اور ہماری طبی حالت کے مطابق مناسب علاج کی فراہمی ہے۔
میں صرف اسی صورت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے قابل رہ سکوں گا جب زندہ رہوں گا۔
میں انتہائی بنیادی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آپ کے سامنے اپیل کرتا ہوں:
مجھے اس سے پہلے انصاف فراہم کیا جائے کہ بہت دیر ہو جائے۔ نہایت احترام کے ساتھ،
عمران احمد خان نیازی
40
faiza Sadiq retweeted
یہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ہیں۔ تصویر گزشتہ سال نومبر یا دسمبر کی ہے، جب رات گئے، بارہ ایک بجے تک، وہ @ImranKhanPTI کی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر ٹھٹھرتی سردی میں کھڑے رہتے تھے، جب وہاں کوئی اور دکھائی نہیں دیتا تھا۔ بلاشبہ، سلمان اکرم راجہ بعض اوقات اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اور ایسی بات بھی کہہ جاتے ہیں جو شاید نہیں کہنی چاہیے، لیکن عمران خان اور انکی جماعت کیلئے سلمان اکرم راجہ کی بے باکی پر بظاہر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، ہم نے انہیں کڑی دھوپ میں، یخ بستہ راتوں میں، دن ہو یا رات، اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی فیملی کے ساتھ کھڑے دیکھا ہے۔ جب تک انہیں اڈیالہ جیل کے اندر رسائی حاصل رہی ایک دن بھی غیر حاضر نہیں رہے۔ ورنہ ماضی میں فروری 2024 تک اڈیالہ جیل کے باہر وکلا کی طویل قطاریں لگی ہوتی تھیں۔ ٹکٹوں اور عہدوں کے حصول کے لیے ہر کوئی سبقت چاہتا تھا۔ لیکن آج وہ سب کہاں ہیں؟ مشکل وقت میں عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہونے والے کتنے لوگ باقی رہ گئے ہیں؟ سردار لطیف کھوسہ سے ہی پوچھ لیجیے کہ وہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہونے کے بعد کتنے عرصے تک اڈیالہ جیل نہیں آئے، اور پھر کب آئے؟ جب ملاقات کی اجازت مل گئی، جیل کے باہر طویل انتظار، سردی، دھوپ اور مسلسل خواری برداشت کرنے کے لیے کتنی بار موجود تھے؟
اللہ ہی جانے کون بشر ہے
ن کیلئے صوبوں پر ہاں یا نہ کا مرحلہ آسکتا ہے، فرض کریں خان نے ملاقات میں کہا ہوپنجاب اور KP میں نئے صوبے بنا لیں، سندھ حساس ہے ابھی رہنے دیں، فرض کریں یہی آپشن لاک ہو تو ن کا PP کے پیچھے چھپنا ختم ، فرض کریں نقوی نوابشاہ یہی بتانے گئے ہوں
فرض کرو بس یہی حقیقت باقی سب کچھ مایا ہو
136
کارہائے نمایاں کوئی ہوتے تو بتاتے بس سرکار کی ہاں میں ہاں ہی ملائی ہے
حیرت ھے کہ "کارہائے نمایاں" کی طویل فہرست ابھی تک کیوں نہ پیش کی گئی اس پُروقار تقریب میں۔۔؟
اس کیلئے یک روز نہیں شاید سہ روزہ تقریبات درکار ہونگی ؟
@iwaseemmalik
1
92
faiza Sadiq retweeted
ایثار رانا نے مبارک باد دی کہ مریم نواز کی بدولت لاھور آج دنیا میں پہلے نمبر پر ہے،
لیکن پہلے نمبر ماحولیاتی آلودگی میں ہے۔
جس کے بعد ہال میں قہقے گونج اٹھے۔
اچھی بات یہ ہے کہ اتنے عرصے بعد خان صاحب اور بشرہ بی بی سے اتنی لمبی ملاقات ہوئی ہے کسی کی
اڈیالہ جیل میں تین گھنٹے سے زائد ملاقات کی اندرونی کہانی
سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی عمران خان اور بشری بی بی سے طویل ملاقات
نئے صوبوں کی بحث میں عمران خان کی رائے مثبت تھی ، ذرائع
وکلا کی ملاقات کے دوران پنجاب میں صوبوں کے قرادادوں کا حوالہ بھی عمران خان نے دیا ، ذرائع
نئے صوبوں کے معاملے میں پی ٹی آئی کیا کرے گی ؟ عمران خان نے حتمی پالیسی متعلق ابھی کچھ نہیں کہا ، ذرائع
عمران خان نے مولانا سمیت اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کا بھی کہا ، ذرائع
عمران خان نے ملتے ہی کہا مجھے پتہ تھا آپ ملنے آرہے ہیں میں نے پڑھ لیا تھا ، ذرائع
عمران کے پاس اخبار اور دو تین نجی چینلز بھی دیکھنے کی سہولت ہے ، ذرائع
عمران خان کی ہداہت کے مطابق بانی اور بشری بی بی صحت متعلق پی ٹی آئی کھلا خط لکھے گی ، ذرائع
گورنر راج ایمرجنسی پر ردعمل سخت تھا ساتھ عمران خان نے کہا حل (نئی انتظامیہ) ان کے پاس نہیں ، ذرائع
جیل کے باہر کے سیاسی و قانونی حالات سے عمران خان مکمل آگاہ تھے ، ذرائع
عمران خان نے کہا مجھے فکر بشری بی بی بی کی ہے اس کا کچھ کریں ، ذرائع
عمران خان نے کہا ذہنی دباؤ جان لیوا ہے لیکن میں سپورٹس مین ہوں مجھے پتہ ہے صورتحال کو کیسے ہینڈل کرنا ہے ، ذرائع
بشری بی بی سرجری کرانے سے اس لیے انکاری ہیں کہ اس سے تھوڑی سی غلطی پر بینائی جانے کا خطرہ ہے ، ذرائع
بشری بی بی نے 13 ماہ تک نا ملنے آنے کی شکایت کی تو عمران خان نے کہا ان کو آنے نہیں دیا جاتا ، ذرائع
81
اپ کی ہر بات بجا افسوس اس بات کا ہے کہ یہ سب کچھ تبھی کیوں یاد اتا ہے جب کسی کے ساتھ اختلافات ہوں ورنہ ہر چیز کی چھوٹ کیوں دی جاتی ہے
*
جد وی پیسے تھوڑے ہے گئے
سجناں وچ وچھوڑے پے گئے
حق گل کرن تے میں تے کی
میرے گھوڑے نوں وی کوڑے کے گئے
جن کا ملک ہے انہوں نے جو اب تک تحقیقات میںہیں ان کے مطابق
میرے مطابق نہیں انکے مطابق
اخر امان اللہ کون ہے؟ مولانا فضل الرحمان کا فرنٹ مین اور اربوں روپے کے ٹھیکوں کا ٹھیکیدار،
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کے زیرِ استعمال مکان نمبر 7، گلی نمبر 83، سیکٹر جی سکس فور، اسلام آباد کے مالک ٹھیکیدار امان اللہ کے حوالے سے خصوصی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں
1۔ امان اللہ کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے۔ اس کا مستقل پتہ غریب آباد، ڈاک خانہ کلی حاجی محمد خان، چمن، ضلع قلعہ عبداللہ، بلوچستان ہے
2۔ امان اللہ متعدد کاروبار چلاتا ہے، جن میں ناران کے مین بازار میں جامع مسجد کے بالمقابل واقع ماؤنٹ حیات ہوٹل اینڈ ریزورٹس بھی شامل ہے
3۔ اسلام آباد میں گلبرگ گرینز کے ریئل آرکیڈ بزنس سینٹر کی پانچویں منزل پر بھی اس کا دفتر موجود ہے، جہاں سے وہ اپنے ٹھیکوں اور علاقے میں کاروباری معاملات چلاتا ہے
4۔ امان اللہ درج ذیل کاروباری اداروں کا بھی مالک ہے:
* اے ایس کیو اے انٹرپرائزز
* اچکزئی پراپرٹیز
* اچکزئی رئیل اسٹیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
* الوداق ایسوسی ایٹس
* ایم اعظم یونس اینڈ کمپنی
5۔ امان اللہ کے زیرِ استعمال 16 مشکوک بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے، جن کے ذریعے تقریباً 39 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز کی مشکوک ترسیل کی گئی۔ یہ لین دین متعدد کاروباری ناموں اور پروفائلز کے تحت کیا گیا، جو ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے اور نہ ہی لین دین کے حجم اور طریقۂ کار سے مطابقت رکھتے ہیں
6۔ اس انتہائی مشکوک مالی معاملے کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور انسدادِ منی لانڈرنگ قوانین کے تحت انکوائری اور تحقیقات کے لیے ایف بی آر کو بھجوا دیا گیا ہے
7۔ مزید برآں، 3 نومبر کو امان اللہ کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست اور عارضی قومی شناختی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ غائب ہے اور ایف آئی اے، نیب اور سی ڈی اے کے نوٹسز کا بھی کوئی جواب نہیں دے رہا
8۔ اگر امان اللہ کے تمام کاروبار، مالی معاملات اور لین دین قانونی، شفاف اور جائز ہیں تو پھر وہ اچانک کہاں غائب ہو گیا؟ متعلقہ اداروں کے نوٹسز کا جواب کیوں نہیں دے رہا؟
1
52





























