مشتاق خان 2 retweeted
کیا آپ کو معلوم ہے کہ موبائل سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ دیکھنے کیلئے کیا کرتے ہیں؟
اپ اپنے موبائل فون سے حذف شدہ تصاویر اور ویڈیوز کس طرح دوبارہ دیکھ سکتے ہیں اس کیلئے آپ اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں
#قومی_زبان
مشتاق خان 2 retweeted
کل میں ایک پرانی چیزیں فروخت کرنے والے دکاندار کے ہاں پرانی کیسٹوں کے ایک ڈبے میں کچھ تلاش کر رہا تھا کہ اچانک ایک ایسی کیسٹ ہاتھ لگی جس پر زمانے کی گرد جمی ہوئی تھی۔ اس کے لیبل پر نیلے بال پوائنٹ سے لکھا تھا:
’’بغداد، 1987ء — براہِ کرم یہ کیسٹ میرے بھائی حسن تک پہنچا دیجیے۔‘‘
میں اسے گھر لے آیا اور ٹیپ ریکارڈر میں چلا دیا۔
پہلے آدھے گھنٹے تک ایک نوجوان کی آواز سنائی دیتی رہی۔ وہ مصر کے بالائی علاقے صعید سے تعلق رکھتا تھا۔ خوب ہنس رہا تھا، اپنے گھر والوں کو سلام بھیج رہا تھا اور ان سے باتیں کر رہا تھا۔ پھر اچانک کیسٹ خاموش ہو گئی۔ البتہ آخری تین منٹ میں اس نے سرگوشیوں میں کچھ ایسا ریکارڈ کیا تھا کہ میں نے ٹیپ ریکارڈر بند کیا اور اپنے کمرے میں تنہا بیٹھ کر رونے لگا۔
کیسٹ کے آخری حصے میں پہلے پرانی مقناطیسی ٹیپ کے چلنے کی مخصوص آواز سنائی دی، پھر ایک نوجوان کی آواز ابھری۔ اس کا نام منصور تھا اور عمر کوئی بیس بائیس برس ہوگی۔ اس کی آواز میں زندگی، خلوص اور اپنائیت بھری ہوئی تھی۔ لہجے سے صاف ظاہر ہوتا تھا کہ وہ مصر کے بالائی علاقے کا رہنے والا ہے۔ پس منظر میں ریڈیو بھی دھیمی آواز میں چل رہا تھا۔ شاید اس نے جان بوجھ کر اسے چلتا چھوڑا تھا تاکہ گھر والوں کو محسوس ہو کہ وہ وہاں خوش و خرم زندگی گزار رہا ہے۔
کیسٹ کے پہلے حصے میں منصور مسلسل ہنستا، مذاق کرتا اور اپنے گھر والوں کی خیریت پوچھتا رہا۔
’’امی جان! آپ کو بہت یاد کرتا ہوں۔ آپ کی وہ شمسّی روٹی بہت یاد آتی ہے! اور حسن بھائی، آپ کیسے ہیں؟ ہماری ہونے والی بھابھی فاطمہ کیسی ہیں؟ میری فکر بالکل مت کیجیے گا۔ یہاں بغداد میں تو میں بادشاہوں جیسی زندگی گزار رہا ہوں۔ کام بھی بہت آسان ہے۔ فیکٹری کا مالک بڑا اچھا آدمی ہے، اس نے مجھے ترقی دے کر سپروائزر بنا دیا ہے۔ اب میں باقاعدہ وردی پہن کر کام پر جاتا ہوں، اپنے ہاتھوں سے کوئی بھاری کام نہیں کرنا پڑتا۔ روزانہ گوشت کھاتا ہوں، بلکہ اتنا کھا لیا ہے کہ میرا وزن بھی بڑھ گیا ہے۔ جب واپس آؤں گا تو شاید آپ لوگ مجھے پہچان بھی نہ سکیں!‘‘
پھر ہنستے ہوئے ماں سے کہنے لگا:
’’امی جان! ذرا خوشی سے لمبی سی زغروطہ تو نکالیے، پورا محلہ سن لے! میں نے حاجی عبدالستار کے ہاتھ آپ کے لیے کپڑوں کی ایک بوری اور تین ہزار عراقی دینار کا منی آرڈر بھیجا ہے۔ حاجی صاحب کل اپنے گاؤں واپس جا رہے ہیں۔ ان پیسوں سے فاطمہ کے لیے بہترین جہیز خرید لیجیے گا اور وہ زمین بھی لے لیجیے گا جس کا خواب ہمارے مرحوم والد ہمیشہ دیکھا کرتے تھے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ اور ہاں، حسن کے لیے گھر پر ایک اور منزل بھی بنوا دیجیے گا۔‘‘
میں مسکراتے ہوئے اس کی باتیں سن رہا تھا۔ اس دور کے خاندانی رشتوں، محبت اور اپنائیت کا انداز ہی کچھ اور تھا۔
لیکن اچانک پچیسویں منٹ پر منصور نے ایک ایسی بات کہی جس نے مجھے چونکا دیا۔
وہ قدرے بلند آواز میں بولا:
’’اچھا امی جان! اب بس کرتا ہوں، کیسٹ ختم ہونے والی ہے۔ آپ ایسا کیجیے کہ میرے لیے ایک کڑک چائے بنا لیجیے۔ میں بھی یہیں بیٹھے بیٹھے آپ کے ساتھ چائے پی لوں گا۔ فاطمہ کو بھی ساتھ لے جائیے اور رات کے کھانے کی تیاری شروع کر دیجیے۔ حسن کو چند منٹ کے لیے بیٹھک میں ٹیپ ریکارڈر کے پاس اکیلا چھوڑ دیجیے۔ مجھے اسے کچھ رقموں اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات لکھوانی ہیں۔ کاغذ قلم لے کر بیٹھے، اور اس دوران کوئی شور شرابہ نہ ہو، ورنہ کہیں اعداد و شمار غلط نہ لکھ لے۔‘‘
اس کے بعد ریکارڈنگ کے آخری تین منٹ شروع ہوئے۔
مجھے محسوس ہوا جیسے کسی نے مائیکروفون کو اپنے منہ کے بالکل قریب کر لیا ہو۔
اب نہ وہ ہنسی باقی تھی، نہ ریڈیو کی آواز۔ کمرے میں صرف کسی کے رکے رکے سانس لینے اور دبے دبے سسکنے کی آوازیں تھیں۔
پھر ایک خوف زدہ سرگوشی سنائی دی:
’’حسن... امی اور فاطمہ چلی گئی ہیں نا؟ اب آواز پوری کر دو اور اپنا کان ٹیپ ریکارڈر کے اسپیکر کے ساتھ لگا لو، بھائی!
میں نے پچھلے دو دن صرف اس ایک ریکارڈنگ کی تیاری میں گزارے ہیں۔ جو کچھ ابھی تم نے سنا، وہ ساری ہنسی، مذاق اور خوشی کی باتیں میں نے بار بار مشق کرکے ریکارڈ کی ہیں، تاکہ تم اسے پورے گاؤں کے سامنے امی کو سنا سکو۔ میں چاہتا تھا کہ وہ خوش ہو جائیں، انہیں یقین رہے کہ ان کا بیٹا یہاں بہت اچھی زندگی گزار رہا ہے۔
لیکن اب جو بات تمہیں بتانے جا رہا ہوں، اگر وہ کبھی تمہارے دل سے نکل کر کسی اور تک پہنچی، اگر میرے مرنے سے پہلے کسی کو اس راز کا پتا چل گیا، تو میں تمہیں قیامت کے دن بھی معاف نہیں کروں گا۔
حسن... حاجی عبدالستار کے ہاتھ جو تین ہزار دینار بھیجے ہیں، وہ میری محنت کی کمائی نہیں ہیں۔ بھائی، وہ میرے دائیں بازو کی قیمت ہیں!‘‘
یہ کہتے ہوئے اس کی آواز بری طرح کانپنے لگی۔
👇
مشتاق خان 2 retweeted
एक माँ अपने बच्चों के लिए खुद को ऐसी खौफनाक कैद में क्यों बंद कर लेती है, जहाँ से निकलना भी उसके लिए नामुमकिन हो जाता है? 😨
तीन महीने तक बिना उड़ पाए, एक छोटी-सी दरार के पीछे जिंदगी और मौत से जूझती यह माँ…
आखिर किस भरोसे पर अपनी पूरी जिंदगी दांव पर लगा देती है? 🐦💔
مشتاق خان 2 retweeted
درست شکوہ
923119595200+
M Muaaz Bhatti
ایسے صاحب حیثیت افرادجن کے باہر ممالک تعلقات ہیں ان بزرگ سے رابطہ کریں باہر فروخت کریں ان کے فن پارے اور اپنا مناسب پرافٹ رکھ کر ان کو زیادہ سے زیادہ فایدہ پہنچائیں۔حقیقت میں میں وہ اس کے مستحق ہیں یہاں ایسا کچھ نہیں ہو گا
مشتاق خان 2 retweeted
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باڈی پین کے لیے ایک دعا بتائی ہے۔ اگر آپ کی باڈی میں کہیں بھی پین ہے، آپ کے سر میں درد ہے یا پیٹ میں درد ہے، تو اس کے لیے آپ یہ دعا ضرور پڑھ سکتے ہیں اور اس کو اپنے پیرنٹس کو ضرور یاد کروائیں۔ جہاں بھی آپ کو پین ہو ہاتھ رکھیں اور وہاں پر تین بار بسم اللہ پڑھیں اور پھر سات بار یہ دعا پڑھیں: «أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ» — کہ میں اللہ اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں اس تکلیف کے شر سے جو میں محسوس کرتا ہوں اور جس کا مجھے ڈر ہے۔ اور یہ پڑھنے کے بعد آپ بس اللہ پر توکل کریں۔
مشتاق خان 2 retweeted
During a heavy tropical storm, strong wind blowing over the roof creates upward suction that tries to lift and peel the whole roof right off the building. Bending those steel starter bars over the wooden wall plate locks the wood down to the concrete beam underneath, which is way safer than leaving the wood loose and unanchored.
مشتاق خان 2 retweeted
محترم مبشر زیدی صاحب @xadeejourno
کینٹین اسٹور ڈپارٹمنٹ سے روزمرہ راشن خریدنے پر کوئی سبسڈی نہیں ہے.
آرمڈ فورسز میں خدمات سرانجام دینے والے اہلکار جو واحد سہولت لیتے ہیں وہ قسط پر گھریلو استعمال کے لئے ملنے والی اپلائنسز ہیں، اسکے علاوہ موٹر سائیکل اور کار وغیرہ ہیں
جنکی بھی کوئی رعایتی قیمت نہیں ہوتی بلکہ قسط پر لینے سے اصل قیمت سے زیادہ پر چیزیں ملتی ہیں. اب تو مختلف کینٹونمنٹس میں امتیاز و دیگر سپر مال بھی کُھل چُکے ہیں.
دؤم : کسی قسم کے ٹول ٹیکس سے استثناء نہیں یے. صرف فوجی گاڑیوں کو استثناء ہوتی ہے بالکل ویسے ہی جیسے پولیس، ایف آئی اے، واپڈا اور ایف بی آر کی سرکاری گاڑیوں کو ہے. کسی کی ذاتی سواری پر کوئی رعایت نہیں.
اور آخری بات رعایتی سفر : سال میں دو سفر ریایتی سفر کی اجازت ہے، جس میں ریلوے اور پی آئی اے شامل ہے. یہ ہی سہولت ہر سرکاری ادارے کے اہلکار کو ملتی ہے.
اس وقت پاک آرمی کا وہ میجر (18 گریڈ کا آفیسر) جس کی پی ایم اے ٹریننگ ملاکر سروس 19 سال ہوچکی ہے اسکی تنخواہ تین لاکھ ستر ہزار ہوتی ہے.
تقریباً 56 ہزار روپے ٹیکس کی کٹوتی.
اگر سرکاری گھر میں رہائش ہے تو ہاوس رینٹ الاؤنس کی مکمل کٹوتی اور اسکے علاوہ تنخواہ کا 5 فیصد مینٹینسس کی مد میں کٹتا ہے.
یعنی 24 سے 26 ہزار کی پھر کٹوتی.
متوسط گھر کا بجلی کا بل گرمیوں میں 25 سے 30 تیس ہزار اور سردیوں میں 8 سے 12 ہزار. گیس کا بل اس کے علاوہ ہے.
اسکے علاوہ وہ فلیٹ جو ایک میجر کو ریٹائرمنٹ پر ملنا ہوتا ہے اسکے لئے 30 ہزار ہاؤسنگ کی مد میں کٹتے ہیں. مڈل کلاس بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والا ایک میجر 20 سے 30 ہزار پروویڈنٹ فنڈ بھی کٹواتا ہے جو رقم اسے ریٹائرمنٹ پر ملتی ہے اور یہ رقم بھی عسکری کے اس فلیٹ کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے جسکے لئے وہ ماہانہ پیسے بھی کٹواتا ہے.
اس طرح اکاؤنٹ میں دو لاکھ بیس سے دو لاکھ تیس ہزار ہی آتے ہیں.
پاکستان کے چاروں صوبوں، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت میں محکمہ صحت میں کام کرنے والے گریڈ 18 کے ڈاکٹر کی تنخواہ بھی اتنی ہے.
محکمہ بلدیات کے اس گریڈ کے آفیسر کی تنخواہ بھی اتنی ہی ہے، ریوینیو میں کام کرنے والے افسران کی بھی اتنی ہی تنخواہ لیتے ہیں.
جبکہ ایک میجر اپنی 23 سالہ سروس میں تقریباً 9 سے 10 مقامات پر ڈیوٹی دیتا ہے.
اور 2026 میں ریٹائرڈ ہونے والے میجران نے اپنی سروس کے اوسطاً 14 سال کشمیر، مشرقی سرحد، افغان سرحد سے متصل علاقوں اور بلوچستان میں آپریشنل ڈیوٹی دیتے ہوئے گزارے ہیں۔
مشتاق خان 2 retweeted
He had everyone laughing from start to finish... then he got the Golden Buzzer! 😍👏🎉
مشتاق خان 2 retweeted
آپ کو بتایا جاتا ہے کہ وہاں فیملی سسٹم تباہ ہوچکا، وہاں باڈی کاؤنٹ درجنوں میں چلتا ہے، وہاں لڑکیاں لڑکے ہر وقت نشے کرکے دنیا و مافیا سے بے خبر پڑے رہتے ہیں، وہاں بوڑھوں کو اولڈ ہومز میں چھوڑ آتے ہیں، اولاد کو پتہ ہی نہیں وہ کس کس باپ سے ہیں، والدین کو اولاد کی پرواہ نہیں۔ آپ نے مغرب سے متعلق سب ایسا ہی سنا ہے نا؟
آپ نے جو سنا ہے وہ سب بکواس ہے۔ مڈل کلاس آدمی ہفتے میں بس پانچ دن آٹھ گھنٹے کام کرتا ہے۔ سردیاں ہیں تو گھروں میں ہیٹر ہر وقت آن رہتا ہے۔ زیادہ تر مغربی ممالک میں ایک دن کی آمدن سے دس کلو آٹے کا تھیلا، تین چار کلو گوشت، چار پانچ بوتلیں دودھ، دس میں ڈائپرز، گاڑی میں دس لیٹر تیل، سبزیاں، فروٹ کچھ لکھی پھکلی گروسری سب آجاتا ہے۔ یوں سمجھ لیجیے کہ ایک دن کی آمدن سے پانچ چھ دن کا کھانا پینا کام پر جانا آنا سب ہوجاتا ہے۔ اور ابھی نسبتاً بہت مہنگائی ہے۔
آپ کے ہاں مزدور کی دیہاڑی میں سے آدھے کلو بکرے کا گوشت نہیں آتا۔ بلکہ یہاں سیکنڈ لیر عام فیکٹری، سٹور یا کسی چھوٹے موٹے دفتر کے ورکر سے زیادہ پیسے کماتے ہیں۔
یہاں پولیس سے ڈر نہیں لگتا، بلکہ برطانیہ وغیرہ میں تو پولیس کو دیکھ جھپٹ لوئوں سے ڈر لگتا ہے۔ امریکہ میں بہرحال پولیس طاقتور ہے۔ عدالت، پٹواری، یونین کونسل، ان کا کبھی منہ نہیں دیکھنا پڑتا آن لائن ہر چیز پیچ ہو جاتی ہے۔ آپ کا کام کاج نہیں کر سکتے خدا نخواستہ کسی بیماری یا معذوری کا شکار ہوگئے تو حکومت آپ کے سر پر آکر کھڑی ہو جاتی ہے۔ علاج معالجہ تعلیم سب مفت ہے۔ سکولوں میں سب بچوں کو کھانا ملتا ہے۔ ہر پروفیشن، ہر ورک پلیس ہر چیز کے لائبریلاز ہیں۔ جہاں کسی کی غفلت سے آپ کا نقصان ہوگا آپ کو معاوضہ ملے گا۔ یہاں پیٹ چیرا بچہ بھی نہیں ہوتا۔ خیر آگے چلیں۔۔۔
ہفتے میں دو دفعہ کچرا اٹھایا جاتا ہے، ہر اشارے پر سیکنڈز ہیں، جگہ جگہ پارکس ہیں، وہاں گھاس کٹی ہوئی ملتی ہے، درخت تراشے ہوئے ملتے ہیں۔ بڑے شہروں میں پانچ پانچ منٹ کی واک پر میٹروبس یا سب وے ہیں۔ چھوٹے شہروں میں دس دس منٹ کے واک کے اندر بس سٹاپ ہیں۔ پندرہ بیس سال پرانی گاڑی دو ہفتے کی آمدن سے آجاتی ہے۔ وہی وہی چھ سات آٹھ ماڈل جاپانی گاڑیاں جو آپ تیس تیس لاکھ میں لیتے ہیں۔ جم ہیں، سپورٹس گراؤنڈز ہیں، نوکریوں کے مواقع ہیں۔ سسٹم ہے۔
آپ کا بھی قصور نہیں ہے۔ آپ کو علم ہی نہیں ہے کہ زندگی کیا ہے۔ آپ یہ سوچ ہی نہیں پاتے کہ آپ کو ذلیل کرنے والے حکمران ہوں آپ کو سے خوفزدہ ہونا ہے۔ آپ کے دماغ میں یہ بات نہیں آتی کہ اگر آپ کے لیے یہ ملک اور اسکی حکومتیں بہترین تعلیم، بہترین صحت کی سہولیات، گالف کلب، سوئمنگ پولز پیدا نہیں کر سکتے تو آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے انہیں یہ سب عائشیاں لینے کا کوئی حق نہیں۔
آپ کو صبر شکر کا سبق تو پڑھا دیا گیا ہے۔ لیکن آپ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ صبر اور شکر اللہ کی طرف سے آتی آزمائش پر یا مشکل پر کرنا ہے۔ کسی انسان یا کسی خدا بنے فرعون کی طرف سے آزمائش آئے تو اس شخص کو ادھیڑ کر رکھ دینا ہے۔ اسلام کے قلعے کا چونچ منہ میں ڈالے بیٹھے ہیں۔ آپ جیسے ستاون مزید اسلامی ممالک کے بچوں کو یہی یہی والی پڑی دی جاتی ہے۔
آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ جغرافیائی طور پر بڑا اہم ملک ہیں۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ مطالعہ پاکستان میں یہ لکھا ہوگا کہ سوڈان لٹ گیا چاچا برباد برباد ہو گیا مر گیا؟ نہیں، یہی والی پھکلی جو آپ روز کھاتے ہیں۔
ملک پہاڑوں کی اونچائیوں یا دریاؤں کی لمبائیوں سے نہیں بنتے۔ ملک رتبے کے اعتبار اور آبادی کے اعتبار پر بھی نہیں چلتے۔ ملک نظام بناتے ہیں، ملک عوام بناتے ہیں، ملکی ترقیوں کے پیمانے وہاں کے شہریوں کی حالت زار ہوتی ہے۔ انکو ملنے والی سہولیات ہوتی ہیں۔ انکا لائف سٹائل ہوتا ہے۔
آپ دنیا کے ایک برباد ہوتے ملک میں، نہایت بدتر حالات میں، بغیر کسی سسٹم کے اپنے کٹے ہوئے دھڑوں کیساتھ زندگیاں گھسیٹ رہے ہیں۔ اپنے لیے اپنی حالات پر رحم کریں ورنہ ہر گزرتا دن آپ کے لیے اذیت اور مصیبت کا باعث ہوگا۔
خان صاحب! بابا بُلھے شاہ کا یہ کلام میرا سب سے پسندیدہ ہے۔ جِس دن سے میں نے یہ کلام سُنا تھا، اسی دن سوچ لیا تھا کہ میں اس پر ایک ویڈیو بنانے کی کوشش کروں گی، کیونکہ اس کلام کے تمام اشعار آپ کی جدوجہد اور پاکستان سے آپ کے لازوال عِشق کی علامت ہیں۔
جیسی محبت اور عشق آپ نے پاکستان سے کیا ہے، ویسا عشق پاکستان کی ٧٩ سالہ تاریخ میں کوئی دوسرا نہیں کر سکا۔
آج اسی عشقِ مملکت اور ملک کی خودداری و خود مختاری کے لیے عَلَم بلند کرنے کی پاداش میں آپ پابندِ سلاسل ہیں۔
ايس موسٰی طُور بُلايا اے..
ايس بُلھے خوب نچایا اے..
ايس عشق نے بلدی کربل وِچ..
دیوانے نوں وی آزمایا اے..
#خان_کی_سالگرہ_مزاحمت_کے_نام
Replying to @enkidureborn
ڈیٹا (SATP و PIPS) کے مطابق 2018-2021 میں سب سے کم دہشتگردی کے واقعات، شہری ہلاکتیں اور خودکش حملے ہوئے۔ یہ دور زیادہ تر عمران خان کی حکومت (اگست 2018-اپریل 2022) کا تھا۔ 2019-20 میں خودکش حملے 3-8 اور کل ہلاکتیں 365-506 تک گر گئیں۔
مشتاق خان 2 retweeted
کچھ دن پہلے خواجہ فرید یونیورسٹی کے پروفیسر عقیل الرحمان کے خلاف سوشل میڈیا پہ سکرین شارٹ آئے ہر طرف طوفان برپا ہوگیا کہ
ایک ماتھے پہ محراب اور چہرے پہ سنت رسول ﷺ سجانے والا شخص ایسا ہوسکتا ہے جو ایک لڑکی کو فیل کرنے کی دھمکی دے کر اس کو مکان میں ملنے کا کہہ رہا ہے ۔
پھر کیا ہونا تھا ایک ٹاپک ملا بڑے بڑے ولاگرز نے ان پہ لفظوں کی بوچھاڑ کردی ۔
پولیس آئی گرفتار کرلیا ڈیپارٹمنٹل انکوائری شروع ہوئی ان کا موبائل وٹس ایپ اور لیپ ٹاپ سب فرانزک والے گئے ۔
اس بعد مختلف ٹیمز آئیں انہوں نے ایک ایک سٹوڈنٹ کو باری باری بلایا لیکن کسی نے بھی ان کی کردار کشی نہ کی انہوں نے کہا اگر میرے پاس سے کچھ بھی نکلا تو میں گنہگار ہونگا اور وہی ہوا ان کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے کچھ نہ نکلا ۔
ان کی فیملی منہ چھپاتی پھر رہی تھی بچے اپنا دروازہ بند کرکے گھر میں قید ہوگئے رشتہ داروں نے لاتعلقی کردی ۔
سوشل میڈیا پہ گالیاں لوگ دینے لگے ان دنوں مجھے بھی یہ خبر پتا تھی میں کبھی کوئی بھی خبر تب تک نہیں لگاتا جب تک اس کا ثبوت نہیں ملتا یا وکٹم سامنے نہیں آتا ۔
اس لیئے میں خاموش تھا کہ ایک انسان جس کو جانتا تک نہیں اس کے کردار پہ کیسے بات کرسکتا ہوں اور وہی ہوا یہ بیچارے بے گناہ ثابت ہوگئے ۔
اب جب این سی سی آئی اے نے سوشل مڈیا پہ بغیر تصدیق کیئے سکرین شارٹ اپلوڈ کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ شروع کی تو اب معافی نامے سامنے آگئے ۔
جس اکاؤنٹ سے سب کچھ اپلوڈ ہوا وہ فیک آئی جس نے آے آئی سے سب کچھ بنایا وہ ڈیلیٹ کرگیا
اب زرا سوچیں یہ انسان کس کو چہرہ دیکھائے گا اس کو اس چیز کی سزا ملی جو اس نے کام کیا بھی نہیں لوگ حسد اور جیلسی میں کیا کچھ کر جاتے ہیں
میں ان کے حق میں اس لیئے لکھ رہا ہوں کہ لوگوں کو پتا چلنا چاہیئے کہ ویوز کے چکر میں ہم کسی باعزت انسان کی زندگی خراب کر دیتے ہیں کیا آپ اس انسان کی زندگی بحال کرنے میں مدد کریں گے


























