Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29) header
Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29) profile picture

Son of Soil. 🇵🇰 ❤ Defenders of Pakistan 🇵🇰 ♥️

Islamabad, Pakistan
Joined September 2011
Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)Photo by Scorpion King 🦂 🤴 (@pin2pin29)
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے انڈیا پاکستان کے تین دریاؤں کا پانی کس طرح روکنے کا پلان رکھتا ہے اس کی تفصیل ہے یہ سارے بہت مہنگے پروجیکٹ ہیں مگر پاکستان کا ریکشن کیا ہو گا ؟ پاکستان نے پانی روکنے کو ایکٹ آف وار کہا ہے وہ صلاحیت رکھتا کہ یہ جنگی ٹارگٹ اڑا دے
15
166
463
16,383
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
🚨آج ایک نوجوان صحافی دوست نے ایک انتہائ عجیب بات کی کہنے لگا کہ NCCIA میں کوئ جاننے والا ہے؟ میں نے پوچھا کہ کیا کرنا ہے؟ کہنے لگا کہ کسی کال سینٹر پر ریڈ پر ساتھ جانا ہے۔ میں نے پوچھا، تمہارا کیا فائدہ؟ کہنے لگا کہ آپ نہیں چاہتے کہ چھاپے کی کوریج کے بعد دو قیمتی آئ فون اور ایک اچھا سا لیپ ٹاپ میرے پاس بھی آ جائے گا۔ میں نے پوچھا وہ کیسے؟ کہتا ہے متعدد لوگ جو ریڈز پر ساتھ جا رہے ہیں وہ یہی کچھ کر رہے ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں موبائل فونز اور لیپ ٹاپس پکڑے جاتے ہیں دو چار چھ ڈیوائسز اِدھر اُدھر ہو جائیں تو کسی کو کیا پتہ لگتا ہے۔ سپورٹیو آرگیومنٹ کے طور پر کہتا ہے کہ آپ کو کچھ لوگوں کے نام بتاتا ہوں ریڈ سے پہلے اور ریڈ کے بعد کی صورتحال اور فون دیکھ لیں، خود ہی فیصلہ کر لیں۔ میں نے کہا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ کوئ واؤچر/ کاغذ/ ریسیونگ/ ڈاکومنٹ کچھ تو دیتے ہی ہوں گے۔ ڈیوائسز واپس ہوتی ہی ہوں گی۔ کہتا ہے کوئ چکر نہیں، ریڈ کے بعد فارنزک کا بہانہ بنا کر متعدد ڈیوائسز منظور نظر لوگوں میں بانٹ دی جاتی ہیں جنکے بارے کوئ پوچھنے والا نہیں۔ کیونکہ پکڑے جانے والے تو سب کرمنلز ہیں اور انکے فون مال غنیمت۔ عدالتیں پکڑے جانے والوں کو چھوڑ بھی دیں تو اسکے باوجود کیس ختم ہونے پر ہی ڈیوائسز واپس ہونی ہیں۔ اسوقت تک ویسے ہی افسران بلند و بالا ملزم کے اتنے چکر لگوا چکے ہوں گے کہ بندہ خود ہی کہے گا کہ جان چھوڑیں، ڈیوائسز رکھ لیں۔ یوں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز سیٹل ہو جائیں گے۔ اسکی بات پر معلومات اکٹھی کیں تو معلوم ہوا کہ معاملہ اتنا سادہ نہیں بلکہ اس سے کئ گنا زیادہ گھمبیر ہے۔ راولپنڈی میں ایک ریڈ کے بعد جب معاملہ عدالتوں سے کلیئر ہو گیا تو متعلقہ افسران نے ضد کی کہ قبضہ میں لی گئ ڈیوائسز ایک سو چالیس تھیں جبکہ دراصل 210 ڈیوائسز قبضہ میں لی گئ تھیں اور کوئ رسید وغیرہ فراہم نہیں کی گئ تھی۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بھی اسی نوعیت کی تفصیلات سامنے آئیں۔ سوچ رہا ہوں کہ کسی کو یہ حقیقت معلوم ہو گی ہی۔ کوئ انکوائری کی ہی گئ ہو گی۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ ایک ایماندار ترین ادارہ جسکے ڈی جی ایجنسی کو پولیس بناتے ہوئے عوام سے اتنی دعائیں لے رہے ہیں، اتنے لوگ ادارہ کی کارکردگی کی دن رات تعریفیں کر رہے ہیں، انکی ناک کے نیچے اتنی نیچ حرکتیں کیسے ہو سکتی ہیں۔ دیکھتے ہیں اس خبر کو پوسٹ کرنے پر نوٹس کتنی دیر میں آتا ہے۔ کیونکہ آجکل کا نیا ٹرینڈ تو یہی ہے کہ خبر پر ایکشن سے پہلے خبر دینے والے پر ایکشن ہو جاتا ہے۔ مسعود چوہدری @GovtofPakistan @PakPMO @CMShehbaz @MohsinnaqviC42 @NCCIAOFFICIAL @FIA_Agency @OfficialDGISPR @MOIofficialGoP @NAofPakistan @SenatePakistan
48
355
18
1,226
103,163
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
یااللہ میری تنخواہ حرام ہو اگر مجھے یہاں کسی خفیہ ایجنڈے پر بھیجا گیا ہو یا مجھے یہاں کسی معدنیات پہ قبضے کے لیے بھیجا ہے تو اللہ ہماری دنیا بھی برباد کرے،اخرت بھی برباد کرے،کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کی قبائلی مشران کے سامنے اجتماعی دعا
72
316
16
1,285
53,877
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
پہاڑوں کا اصل بادشاہ: مارخور 👑🐐 بلند و بالا چٹانوں پر خوفناک چھلانگیں اور کمال کا توازن… جہاں انسان کا سانس رُک جائے، وہاں مارخور راج کرتا ہے🔥⛰️
117
397
19
2,615
588,175
🚨 ایک فراڈیہ جعلی افریقی وزیر پاکستان آیا، صدر فاروق لغاری سے ملا، اس وقت کے سرحد کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، سرکاری گاڑی، پروٹوکول اور پولیس سیکیوریٹی حاصل کی اور واپسی پر 15 کلو ہیروئن سمیت گرفتار ہوگیا! میری اپنی پوسٹنگ اس وقت S&GAD میں تھی اور اسے گاڑی میں نے فراہم کی تھی- یہ 1997ء کا واقعہ ہے۔ پاکستان میں میاں نواز شریف کی حکومت تھی اور صدر مملکت ابھی سردار فاروق احمد خان لغاری تھے۔تارڑ صاحب ابھی صدر نہیں بنے تھے- ایک افریقی ملک Equatorial Guinea کا شخص پاکستان آیا جس کا نام تھا:Santos Pascal Bikomo Nanguande وہ خود کو اپنے ملک کا وزیر ظاہر کر رہا تھا۔ اس کے دورے کا انتظام اسپین میں پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اور پھر جو کچھ ہوا، وہ پاکستان کی سفارتی اور سرکاری تاریخ کا ایک انتہائی دلچسپ واقعہ بن گیا۔ 1️⃣ پاکستان میں سرکاری مہمان کا استقبال اس واقعے کا ایک حصہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اس وقت میں سرکاری ٹرانسپورٹ کا انچارج تھا۔ وزارتِ خارجہ سے ہمارے پاس باقاعدہ سرکاری خط موصول ہوا کہ اس غیر ملکی وزیر کے لیے گاڑی اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے۔ ہم نے سرکاری گاڑی فراہم کی، اس کی نقل و حرکت کے لیے انتظامات کیے اور اسے سرکاری پروٹوکول دیا۔ وہ پشاور جب آیا تو اس وقت کے وزیراعلیٰ سے اس کی ملاقات بھی ہوئی۔ اس وقت ہمارے لیے وہ ایک غیر ملکی وزیر اور سرکاری مہمان تھا۔ وزارتِ خارجہ کی ہدایات کے مطابق ہم نے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ 2️⃣ وفاقی حکومت میں کن اہم شخصیات سے ملاقات ہوئی؟ یہ واقعہ اس لیے بھی اہم تھا کہ اس شخص کی ملاقات پاکستان کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت تک پہنچ گئی۔ ا🇵🇰 سردار فاروق احمد خان لغاری صدرِ پاکستان اس شخص کی صدر فاروق لغاری سے ملاقات کی تصدیق اس وقت کی بین الاقوامی اخباری رپورٹ میں موجود ہے۔ ا🇵🇰 میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان اس وقت ملک میں نواز شریف کی حکومت تھی۔ تاہم اس شخص کی نواز شریف سے براہِ راست ملاقات کا مستند ثبوت دستیاب نہیں۔ ا🇵🇰 گوہر ایوب خان وزیر خارجہ پاکستان اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد گوہر ایوب خان نے وضاحت کی تھی کہ اس شخص کو دورے کی دعوت وزارتِ اطلاعات نے دی تھی۔ صوبائی سطح پر اس کی وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات بھی ہوئی، جس کا میں خود عینی شاہد ہوں۔ 3️⃣ پھر اچانک دنیا کو کیا خبر ملی؟ پاکستان کا دورہ مکمل کرکے جب یہ شخص واپس اسپین پہنچا تو میڈرڈ میں اسے تقریباً 15 کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔وہ یہ ہیروئن پشاور سے لے کر گیا تھا- مجھے جہاں تک یاد پڑتا ھے وہ شاید کوہاٹ بھی گیا تھا- 10 جولائی 1997ء کے آس پاس اس گرفتاری کی خبریں بین الاقوامی میڈیا میں سامنے آئیں۔ اب معاملہ صرف منشیات کی اسمگلنگ کا نہیں رہا تھا۔ سوال یہ پیدا ہوگیا کہ ایک ایسا شخص جو چند روز پہلے پاکستان میں سرکاری مہمان بن کر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہا تھا، وہ آخر کون تھا؟ 4️⃣ کیا وہ واقعی وزیر تھا؟ یہ اس پورے واقعے کا سب سے حیران کن پہلو تھا۔ رپورٹس کے مطابق وہ Equatorial Guinea کا سابق وزیر اطلاعات رہ چکا تھا۔دعویٰ کیا گیا کہ اس کے پاکستان آنے سے پہلے اسے عہدے سے برطرف کیا جا چکا تھا۔اس نے فائدہ یہ اُٹھایا کہ دورے سے دو دن پہلے برطرف ہوا تھا- اس لیے ضروری دستاویزات حاصل کر گیا تھا- اس کا دورہ ایک سرکاری وزیر کے طور پر ترتیب دیا گیا۔Equatorial Guinea کا اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ بھی نہیں تھا۔ پاکستان کا سفارت خانہ اسپین کے ذریعے اس دورے کا انتظام کر رہا تھا۔ 5️⃣ پاکستان میں سیاسی ہلچل اس واقعے کے بعد پاکستان میں بھی سوالات اٹھنے لگے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ان کا سوال تھا کہ ایک مشکوک شخص پاکستان کیسے آیا، صدر سے کیسے ملا اور سرکاری مہمان کے طور پر پروٹوکول کیسے حاصل کیا؟ اس وقت وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے درمیان بھی دعوت دینے کے معاملے پر مختلف مؤقف سامنے آئے۔ میری ذاتی یادداشت میں نے اپنی سرکاری ذمہ داری کے تحت اس شخص کو گاڑی فراہم کی، اس کے ٹرانسپورٹ انتظامات کیے اور پروٹوکول دیا۔ اس وقت ہمیں وزارتِ خارجہ کا سرکاری خط موصول ہوا تھا اور ہمارے لیے وہ ایک غیر ملکی وزیر تھا۔ ہمیں قطعاً اندازہ نہیں تھا کہ اس دورے کے چند دن بعد اس شخص کی گرفتاری کی خبر عالمی میڈیا میں شہ سرخی بن جائے گی۔ آج بھی جب میں 1997ء کا یہ واقعہ یاد کرتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ سفارتی اور سرکاری تصدیق میں کتنی بڑی خامی رہ گئی تھی۔ ایک شخص پاکستان آیا، صدرِ مملکت سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سے ملا، سرکاری گاڑی میں سفر کیا، پروٹوکول حاصل کیا اور پھر 15 کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار ہوگیا! تحقیق و تحریر: راجہ سعد خان
9
31
208
26,891
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
تین لڑکوں نے مل کر اپنی کلاس فیلو کے ساتھ باری باری بدفعلی کی اور لڑکی کو ادھ موا کر کے سڑک پر چھوڑ کر چلے گئے لڑکی میڈیا پر اتی ہے انسو بہاۓ اپنی ظلم کی داستان سنای شاید ہی پاکستان کے کسی شخص نے مطالبہ نہ کیا ہو کہ ان لڑکوں کو چوک پر لٹکایا جاے ۔ موم بتی معافیا سڑکوں پر نکل اۓ لڑکی کو انصاف دلوانے کیلے پولیس نے گرفتار کر لیا جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو ابتدا ہی میں لڑکی کے بیانات پر سوال اٹھنے لگے۔ جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھی بیانات میں تضاد بھی سامنے آتا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالی تو واقعے کی ایک مختلف تصویر ابھرنے لگی۔ پولیس کے مطابق چاروں امیر زادوں ایک ہی گاڑی میں فلیٹ پر پہنچے تھے اور وہاں رات بھر نائیٹ پارٹی چکتی رہی ۔ منشیات کا استعمال ہوتا رہا یہ لڑکی انکی دوست تھی یہ بھی ساری رات ٹن رہی جب نشے میں دھت ہو گئی تو انہوں نے ہر حد کراس کرلی ۔ صبح جب نشہ اترا پریس کانفرنس کر دی ۔۔ شور ڈال دیا ۔۔ گھر والوں نے بھی کُھل کر ساتھ دیا اور میڈیا پر فیمنسٹ آنٹیاں بھی اپنا رونا لے کر پہنچ گئیں پانچ سات دن تک ڈرامہ آن ائیر رہنے کے بعد جب اصل حقیقت سامنے آئی تو فیمنسٹ آنٹیاں اپنی موم بتیاں بُجھا کر بھاگ کھڑی ہوئیں میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا اور سب اپنے اپنے گھر چلے گئے۔ میرا یہ سوال ہے کہ کیا کسی نے لڑکی سے پوچھا کہ وہ تین لڑکوں کے ساتھ فلیٹ میں کیا کرنے گئی اور وہ بھی کالج ٹائم کے دوران.؟ سارا دن اور ساری رات وہاں کس بنیاد پر سٹے کیا؟ کسی نے لڑکی کے گھر والوں سے پوچھا کہ تمہاری لڑکی میل فرینڈز کے ساتھ چرس کے سُوٹے لگاتی ہے تو تمہیں مسئلہ نہیں ،جب ریپ ہوگیا تو پھر شور کس بات کا؟ کیا کسی نے لڑکی کو کٹہرے میں کھڑا کیا کہ منشیات سے سجی ہوئی پارٹی میں تین لڑکوں کے ساتھ تمہارا کیا کام؟ کیا کسی نے منشیات استعمال کرنے کے جرم میں لڑکی کو مجرم قرار دیا؟ جونہی پتہ چلا کہ لڑکی کی غلطی ہے فوراً ہی سارا پراپیگنڈا بند ہوگیا. اخلاقیات پر لیکچر ختم ہو گئے، سیکولرازم والے اپنا بھاشن سمیٹ کر بھاگ گئے ۔ یہی وہ دوہرا معیار ہے جو ہمارے معاشرے کو تباہ کر رہا ہے. ہم ترازو کے ایک پلڑے میں اپنا سارا وزن ڈال دیتے ہیں چاہے وہ پلڑا مَرد کا ہو یا عورت کا ہو ۔۔ ہم ہر ایشو کو مرد اور عورت کے مسئلے سے دیکھتے ہیں ہم نے کبھی اس مسئلے کے محرکات پر بات کرنا گورانہی کیا جس کی وجہ سے فیمنزم اور دیسی سیکولر کی دوکانیں اباد ہیں ۔
16
128
3
378
35,088
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
میں نے کل بتایا تھا کہ ایران امریکی ناکہ بندی توڑنے کی تیاری کر رہا ہے مگر ہمارے کچھ دوست نہیں مانے کہ ایسا نہیں ہو سکتا اب ایران نے ناکہ بندی توڑنے کے لیے وہ چال چلی ہے جس کا امریکہ کو اندازہ نہیں تھا ایران نے ایک آئل ٹینکر کے ذریعے ایسا جال بچھا دیا ہے کہ امریکہ کے سامنے دو مشکل راستے ہیں: ”لائن بریکر“ جہاز کو روک کر خلیج میں تیل کی جنگ کا خطرہ مول لے، یا اسے گزرنے دے اور ناکہ بندی میں دراڑ پڑتے دیکھے۔ اگر ٹریکنگ ڈیٹا درست ہے تو ایران کا ایک سپر ٹینکر امریکی ناکہ بندی کی لائن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اوپن سورس تجزیہ کاروں کے اندازے کے مطابق یہ جہاز تقریباً 11 گھنٹوں میں خلیجِ عمان اور 22 گھنٹوں میں امریکی ناکہ بندی کی لائن تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ ایک انتہائی چالاک اسٹریٹجک اقدام ہے۔ایران سے منسلک میڈیا پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ اگر امریکہ نے اس جہاز کو روکنے کی کوشش کی تو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے تیل کے تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس جہاز کو روکنے کا مطلب خلیج میں بجھی ہوئی آگ کو ایک بار پھر بھڑکانا اور جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔ جبکہ اسے گزرنے دینے کا مطلب یہ ہوگا کہ ٹرمپ کی جس ناکہ بندی کو مکمل کنٹرول قرار دیا جا رہا ہے، اس میں ایک بڑا شگاف موجود ہے، اور اس کے بعد ہر ایرانی آئل ٹینکر اسی راستے سے گزرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ امریکہ ایک ایسی صورتحال میں پھنس گیا ہے جہاں دونوں فیصلے خطرناک ہیں، اور جہاز کے ناکہ بندی کی لائن تک پہنچتے پہنچتے یہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا تھا کہ بتایا تھا کہ امریکہ کو لگتا ہے ایران اپنے ٹینکرز کا پورا بیڑہ پاسدارن کی حفاظت میں روانہ کرے گا لیکن ایران نے ایسا نا کر کے امریکنز امیدوں پر پانی پھیرا ہے اب آپکو کیا لگتا ہے امریکہ کو اس ٹینکر کو گزرنے دینا چاہیے ؟ # #StraitOfHormuz #iran #IRGC #OilAndGas #OilSupply #USBlockade
160
297
18
1,774
315,261
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
میجر عمر ناصر منہاس شہید اپنی ننھی شہزادی کو آخری الوداع کہتے ہوئے۔ معصوم بیٹی کو کیا معلوم تھا کہ بابا سے یہ آخری ملاقات ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔ 💔🇵🇰
34
109
6
325
3,463
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
کیا اب این سی سی آئی اے عدلیہ کی ساکھ کو تحفظ دیگی؟ تحریر : مطیع اللہ جان حکومت اور اسکے ادارے اپنی آئیندہ کی بڑی سیاسی کاروائیوں سے پہلے کیا کوئی بڑی پیش بندی کر رہے ہیں؟ صحافیوں اور کو رائے زنی سے روکنے کے لئیے اب عدلیہ کا کندھا استعمال کیا جائیگا؟ ایسا ہوا تو دنیا میں پہلے حکومت میڈیا دشمن مانی جاتی تھی اب ایسی صورت میں پاکستانی عدلیہ بھی آزادئیِ رائے کی دشمن تصور ہو گی۔ این سی سی آئی اے کو ایک غیر جانبدار تحقیقاتی ادارہ ہونا چاہئیے، اسکے سربراہ کا عدلیہ کے نام پر عام شھریوں کو یوں دھمکی لگانا عدلیہ کے لئیے اور نہ ہی اس ادارے کی ساکھ کے لئیے مناسب ہے۔ پیکا قانون کا اعلی ججوں کے تصوراتی تحفظ کے لئیے استعمال عدلیہ کو بھی اس متنازعہ قانون کا بینیفیشری بناتا ہے اور عدلیہ کی ساکھ سے جُڑے ایسے مقدمات کی سماعت میں ججوں کی غیر جانبداری نا ممکن ہو جائیگی۔ آئین اور قانون میں عدلیہ کی حکومتی کنٹرول سے آزادی کو یقینی بنانے کا طریقہ کار آرٹیکل 204 میں درج ہے جسکے تحت اعلی عدالتوں کو ججوں کی مبینہ توہین پر از خود کاروائی کا اختیار حاصل ہے۔ توہین عدالت کے معاملات میں حکومت، پولیس یا تحقیقاتی اداروں کی کاروائیاں یا دھمکیاں ججوں کو اپنی ذات اور آئینی ذمے داریوں کے حوالے سے سرکاری اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینگی۔ایسا ہوا تو پیکا جیسے کالے قانون یا اسکے تحت توہین عدالت سے ہٹ کر جاری مقدمات میں بھی ججز ایسے سرکاری و تحقیقاتی اداروں کے زیر اثر آ جائینگے۔ عدلیہ کو اپنی آزادی کی جنگ این سی سی آئی اے کے ذریعے نہیں اپنے آئینی اختیار، کنڈکٹ اور عدالتی فیصلوں میں درج آئینی دلیلوں پر لڑنی ہے۔ عدلیہ اور این سی سی آئی اے میں یہ ممکنہ رابطے اور تعلقات ملک میں پہلے سے جاری جعلی مقدمات اور جعلی پولیس مقابلوں کی کاروائیوں میں ججوں کو بھی فریق بنا دیگی ۔ یعنی کہ ظالم مارے گا اور رونے بھی نہیں دیگا۔ اگر عدلیہ کو اپنی ساکھ کے لئیے اپنے استدلال اور فیصلوں کی منطق کی بجائے کسی پولیس والے کی ضرورت پڑ رہی ہے تو لوگ پولیس کے خلاف اپنی شکایات / رٹ درخواستیں لیکر عدالتوں کی بجائے کہاں جائیں گے۔ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت تو ہے مگر اس جدید دور میں یہ کام پولیس کے ڈنڈے کا نہیں بلکہ معاشرے کے دانشوروروں اور اُنکی دلیلوں کا ہے۔ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ ماضی میں پیمرہ کا سربراہ بھی ایک ریٹائرڈ پولیس آئی جی لگایا گیا تھا۔
معزز ججز اور عدلیہ کے خلاف منفی پرو پیگنڈا یا مہم چلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسا کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی #DGNCCIA #NasirRizvi #RespectJudiciary
47
364
9
1,377
32,434
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
ہمارے معاشرے میں بھی کیسے کیسے لوگ ہیں افسوس بھی ہوتا ہے لیکن جو اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں وہ ڈالنا چاہیے چند روز قبل ایک صاحب فیملی کے ساتھ اپنی گاڑی میں ایکسپریس وے پر جا رہےتھے سائیڈ پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ہٹ کیا تین موٹر سائیکل سوار متاثر ہوئے ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی وہ صاحب ان کو لیکر پمز پہنچ گئے 2 لوگ نارمل تھے ان کو ڈسچارج کر دیا گیا تیسرے کی بائیں ٹانگ جسم کے اوپر کے حصے کے ساتھ جہاں جوڑ ہوتا ہے وہاں سے ٹوٹ گئی ٹانگ جس کی ٹوٹی تھی وہ بہت تکلیف میں تھے ان صاحب نے بھی کوشش کی پمز میں بیڈ نہیں ملا تو راولپنڈی پرائیویٹ علاج آپریشن اور راڈ ڈالنے پر دو لاکھ 21 ہزار روپے خرچ آگیا جو صاحب مریض کو ہسپتال لیکر پہنچے تھے وہ پہلے کہتے رہے پھرپیسے دینے سے پیچجے ہٹ گئے ان کو پرائیویٹ ہسپتال میں مجبورا ادھار لیکر یہ ادائیگی کرنا پڑی کیونکہ یہ خرچ ان کی استطاعت سے بہت زیادہ تھا اس متعلق رپورٹس میں نے چیک کر لیں ہیں اب اگر کوئی دوست ان کی مدد کرنا چاہے تو ضرور مدد کرے باقی تفصیلی علاج معالجے کی رسیدیں ان کے فیملی ممبر اس کے بھائی عبد الرحمان کے پاس ہے جن کا رابطہ نمبر یہ ہے 0309-3885708 03189651982 ABDUL REHMAN Easypaisa account Name : Abdul Rehman Bank UBL Branch Chowk Bahadur Pur (Rahim Yar Khan) Account no : 1367308742558 Bank UBL : Account IBAN PK44UNIL0109000308742558
9
160
3
531
32,551
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
An former Indian Army personnel attacked a woman on stage in the US after she joked about cows. When she revealed that she eats beef twice a week, he completely lost his temper. Deport EVERY Indian NOW! 🇮🇳
Readers added context they thought people might want to know
Misinformation! The video is digitally manipulated from original footage. And the attacker was not Indian. x.com/dintentdata/st… youtu.be/KfY_XFb-OIA instagram.com/reel/Df7qGnaoH…
228
819
43
5,649
468,583
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
50 سال بعد بھارتی خود اعتراف کررہے ہیں کہ شیخ مجیب بھارتی ایجنسی راء کا ایجنٹ تھا،، 1961 سے بھارتی خفیہ ایجنسی RAW کے پے رول پر تھا بھارتی مصنف اقبال چند ملہوترا اس کے باوجود یہاں کچھ لوگ شیخ مجیب کو محب وطن کہتے ہیں حیرانی ہے
8
257
4
466
3,994
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
ایک پاکستانی وزیر دلی میں کھڑے ہوئے اور غالب کا ذکر کیا۔ ایک ہندوستانی وزیر اعظم بیٹھے رہے اور دما دم مست قلندر کی لے پر ان کی انگلیاں گھٹنے پر تھرکتی رہیں۔ سرحد کے دونوں طرف سے فوراً غلط سوال اٹھے۔ وہ ایک ہندوستانی شاعر کی تعریف کیوں کر رہے ہیں؟ وہ ایک پاکستانی گیت سے لطف کیوں لے رہے ہیں؟ صحیح سوال شاید ہی کسی نے پوچھا۔ کیا ہم اتنے اتھلے ہو گئے ہیں کہ اس تہذیب ہی کو نہیں پہچانتے جس کے ہم سب وارث ہیں؟ ۲۰ نومبر کو ڈاکٹر مصدق ملک مئی ۲۰۲۳ کے بعد ہندوستان کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے پاکستانی وفاقی وزیر بنے۔ وہ پرانے قلعے میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمہ فورم کے لیے آئے تھے۔ شیر شاہ سوری نے یہ قلعہ اس زمین پر اٹھایا جسے روایت اندرپرستھ کہتی ہے، پانڈووں کا شہر۔ ایک رزمیہ، ایک افغان بادشاہ اور خیبر کو جاتی ایک سڑک، سب ایک ہی فصیل کے اندر۔ کسی کے بولنے سے پہلے ہی مقام نے اپنی بات کہہ دی۔ پھر موسیقی شروع ہوئی۔ دما دم مست قلندر سیہون کا ہے، لعل شہباز قلندر کا ہے، سندھ کا ہے۔ بلھے شاہ نے اسے بول دیے۔ مگر روایت کہتی ہے کہ اس کے اولین بول دلی کے امیر خسرو کے تھے۔ اگر یہ سچ ہے تو اس شام یہ گیت ہندوستان کا سفر کر کے نہیں آیا تھا۔ یہ اپنے گھر لوٹا تھا۔ اور پھر وہ بات جس نے مجھے ٹھٹھکا دیا۔ غالب نظام الدین میں آسودۂ خاک ہیں، امیر خسرو سے چند قدم کے فاصلے پر۔ جس شاعر کی تعریف پاکستانی نے کی اور جس شاعر کا گیت ہندوستانی نے سنا، دونوں دلی کی ایک ہی مٹی میں ہمسایوں کی طرح سو رہے ہیں۔ ہم نے دشمنی کو حب الوطنی کا بدل بنا لیا ہے۔ ہم نے شک کو ذہانت کا بدل بنا لیا ہے۔ ہم نے نعروں کو فہم کا بدل بنا لیا ہے۔ میں پاکستانی ہوں۔ میں سندھو کے کنارے پیدا ہوا۔ مجھے پاکستان سے محبت کے لیے ہندوستان سے بیر رکھنے کی ضرورت نہیں۔ نہ کسی ہندوستانی کو ہندوستان سے محبت کے لیے پاکستان سے بیر رکھنا چاہیے۔ گیت سرحدیں طے نہیں کریں گے۔ شاعری دہشت گردی ختم نہیں کرے گی۔ سادات اور بیگن نے گا کر صلح نہیں کی تھی۔ مگر لکیر کے اس پار بسنے والوں کی انسانیت سے انکار کر کے آج تک کوئی پائیدار امن نہیں بنا۔ ہم نے علاقے بانٹ لیے۔ سرحدیں کھینچ لیں۔ فوجیں کھڑی کر لیں۔ مگر ہم غالب کی شاعری نہیں بانٹ سکتے۔ ہم سندھو کو نہیں بانٹ سکتے۔ ہم دما دم مست قلندر کی لے نہیں بانٹ سکتے۔ عین ممکن ہے کہ لوگ اپنی سانجھی میراث پہلے ڈھونڈ لیں اور ان کی حکومتیں سانجھی پالیسی بعد میں۔ پورا مضمون پڑھیے۔ پھر مجھے بتائیے کہ کیا عظمت کا مطلب اتنی اونچی دیواریں اٹھانا ہے کہ اس پار کی تہذیب کسی کو دکھائی ہی نہ دے۔ @DrMusadikMalik @PMOIndia پورا مضمون پہلے کمنٹ میں۔ substack.com/@iqballatif/not…
14
29
149
22,520
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
جان ڈی راک فیلر کبھی دنیا کے امیر ترین آدمی تھے ۔ دنیا کا پہلا ارب پتی۔ 25 سال کی عمر میں، اس نے امریکہ کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک کو کنٹرول کیا۔ 31 سال کی عمر میں، وہ دنیا کا سب سے بڑا تیل صاف کرنے والا بن گیا تھا۔ 38 سال کی عمر میں، اس نے امریکہ میں 90 فیصد تیل کو صاف کیا ۔ 50 تک، وہ ملک کا سب سے امیر آدمی تھا۔ ایک نوجوان کے طور پر، ہر فیصلہ، رویہ، اور رشتہ اس کی ذاتی طاقت اور دولت پیدا کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا ۔ لیکن 53 سال کی عمر میں وہ بیمار ہو گئے۔ اس کا پورا جسم درد سے لرز گیا اور اس کے سارے بال جھڑ گئے۔ مکمل اذیت میں، دنیا کا واحد ارب پتی اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی خرید سکتا تھا، لیکن وہ صرف سوپ اور کریکر ہضم کر سکتا تھا۔ ایک ساتھی نے لکھا، وہ سو نہیں سکتا تھا، مسکرا نہیں سکتا تھا اور زندگی میں کوئی بھی چیز اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی تھی۔ اس کے ذاتی، انتہائی ماہر ڈاکٹروں نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ ایک سال کے اندر مر جائے گا۔ وہ سال اذیت سے آہستہ آہستہ گزر گیا۔ جب وہ موت کے قریب پہنچا تو وہ ایک صبح اس مبہم احساس کے ساتھ بیدار ہوا کہ وہ اپنی دولت میں سے کچھ بھی اپنے ساتھ اگلے جہان میں لے جانے کے قابل نہیں ہے۔ وہ آدمی جو کاروباری دنیا کو کنٹرول کر سکتا تھا، اچانک احساس ہوا کہ وہ اپنی زندگی کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اس کے پاس ایک انتخاب رہ گیا تھا۔ اس نے اپنے اٹارنی، اکاؤنٹنٹ، اور مینیجرز کو بلایا اور اعلان کیا کہ وہ اپنے اثاثوں کو ہسپتالوں، تحقیق اور خیراتی کاموں میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ جان ڈی راک فیلر نے اپنی فاؤنڈیشن قائم کی۔ یہ نئی سمت بالآخر پینسلین کی دریافت کا باعث بنی، ملیریا، تپ دق اور خناق کا علاج۔ لیکن شاید راکفیلر کی کہانی کا سب سے حیرت انگیز حصہ یہ ہے کہ جس لمحے اس نے اپنی کمائی ہوئی تمام چیزوں کا ایک حصہ واپس دینا شروع کیا، اس کےجسم کی کیمسٹری میں اس قدر نمایاں تبدیلی آتی چلی گئی کہ وہ بہتر سے بہتر ہوتا چلا گیا۔ ایک وقت تھا کہ ایسا لگتا تھا وہ 53 سال کی عمر میں ہی مر جائے گا۔ لیکن وہ 98 سال کی عمر تک زندہ رہا۔ مال خیرات کرنے سے وہ تندرست ہو گیا۔ گویا یہ خیرات نام کی چیز بھی ایک طریق علاج ہے۔ اسے بھی آزما کر دیکھ لیجئے . اپنی موت سے پہلے، اس نے اپنی ڈائری میں لکھا، "سپریم انرجی نے مجھے سکھایا، کہ سب کچھ اس کا ہے، اور میں اس کی خواہشات کی تعمیل کرنے کے لیے صرف ایک چینل ہوں ۔ میری زندگی ایک طویل، خوشگوار چھٹی رہی؛ کام اور کھیل سے بھرپور۔ میں نے پریشانی کو راستے میں چھوڑ دیا اب میں تھا اور میرا خدا تھا ۔ میرے لیے ہر دن اچھا تھا _
14
34
132
8,144
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
انڈیا کی انٹرٹینمنٹ انڈرسٹری بہت بڑی ہے بہت پیسہ ہے ایسے میں پاکستان کا کوئی ڈرامہ اس طرح انڈین جین زی کا دل جیت لے تو بہت بڑی بات ہے دوسرا ہماری ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بھی سبق ہے کہ ساس بہو جھگڑے اور رشتہ شادی کے چکر سے نکلیں تو آپ کے ڈراموں کی بہت مانگ ہے
6
198
858
26,369
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
🚨 ایک پاکستانی باپ، اس کا پورا خاندان اور 28 لاکھ پاؤنڈ کا انشورنس فراڈ! 😲 ذرا تصور کریں! ایک خاندان بار بار گاڑیوں کے حادثات کرواتا، اپنی ہی بیٹیوں کو زخمی ظاہر کرتا، رشتہ داروں کو فرضی گواہ بناتا اور پھر برطانیہ کی انشورنس کمپنیوں سے لاکھوں پاؤنڈ وصول کرنے کے دعوے کرتا رہا! لیکن اس فراڈ کا سب سے حیران کن پہلو یہ تھا کہ خاندان کا ایک بیٹا تقریباً 15 سال تک خود کو شدید معذور ظاہر کرتا رہا، جبکہ ایک ویڈیو نے اس کے تمام دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا! یہ 1999ء میں برطانیہ میں سامنے آنے والے ایک حقیقی مقدمے کی کہانی ہے۔ 1️⃣ فراڈ کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ اس خاندان کے سربراہ کا نام محمد شریف (Mohammed Sharif) تھا۔ اس نے اپنے خاندان کے افراد کو ایک منظم منصوبے میں شامل کیا، جس کے تحت فرضی سڑک حادثات، جعلی گواہیاں، مصنوعی چوٹیں اور معذوری کے دعوے تیار کیے جاتے تھے۔ برطانوی میڈیا نے اس گروہ کو Fraud Factory یعنی فراڈ کی فیکٹری کا نام دیا۔ 2️⃣ حادثے کیسے کروائے جاتے تھے؟ یہ اس واردات کا سب سے حیران کن حصہ تھا۔ محمد شریف نے خاندان کی دو بیٹیوں، یاسمین سرور اور پروین شریف کو مختلف سڑک حادثات میں زخمی ظاہر کیا۔ چھ ماہ کے عرصے میں دونوں بیٹیاں دو دو مرتبہ حادثات کا شکار ظاہر کی گئیں۔ عدالتی کارروائی کے مطابق بعض واقعات میں محمد شریف خود گاڑی چلا رہا تھا اور اس کی بیٹیوں کو گاڑی سے ٹکر لگنے کے بعد زخمی ظاہر کیا گیا۔ اس کے بعد ان حادثات کی بنیاد پر انشورنس کلیمز تیار کیے جاتے تھے۔ 3️⃣ خاندان کے افراد جعلی گواہ کیسے بنتے تھے؟ صرف حادثہ ظاہر کرنا کافی نہیں تھا۔ انشورنس کمپنیوں کو یہ بھی یقین دلانا ضروری تھا کہ حادثہ حقیقت میں ہوا ہے۔ اس مقصد کے لیے خاندان کے دوسرے افراد فرضی ناموں سے آزاد گواہ بن جاتے۔ ایک شخص زخمی ہوتا، دوسرا گواہی دیتا اور تیسرا حادثے کی کہانی کی تصدیق کرتا۔ یوں ایک ہی خاندان کے افراد مختلف شناختوں کے ذریعے ایک دوسرے کے دعووں کو مضبوط کرتے رہے۔ 4️⃣ پندرہ سال تک معذوری کا ڈرامہ! اب آتے ہیں اس مقدمے کے سب سے حیران کن کردار کی طرف۔ محمد شریف کے بیٹے ذوالفقار شریف (Zulfiqar Sharif) نے دعویٰ کیا کہ ایک سڑک پر حملے کے بعد وہ شدید جسمانی اور ذہنی معذوری کا شکار ہوگیا ہے۔ اس نے خود کو تقریباً بے ہوشی اور شدید معذوری کی حالت میں ظاہر کیا۔ اس دعوے کے ذریعے اس نے برطانیہ کے Criminal Injuries Compensation Board سے تقریباً 17 لاکھ پاؤنڈ معاوضہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ یہ دعویٰ تقریباً 15 سال تک جاری رہا! 5️⃣ ایک ویڈیو نے پورے فراڈ کا پردہ چاک کردیا! ہوا کچھ یوں کی انشورنس کمپنی نے شک گزرنے پہ انکے گھر کے سامنے اپارٹمنٹ کرائے پہ لیا- یہ وہ لوگ بائر نکلتے تو معزور ہوتے اور گھر میں داخل ہو کر نارمل چلتے پھرے تھے - کمپنی نے وڈیوز بنائیں- تفتیش کاروں نے چھاپہ مارا تو انکے ہاتھ ایک ایسی گھریلو ویڈیو لگی جس نے ذوالفقار شریف کے دعوے کو مشکوک بنا دیا۔ اس ویڈیو میں وہ معزور افراد : پاکستان میں شادی کی تقریب میں ڈانس فرما رہے تھے- ذوالفقار جم میں وزن اٹھا رہا تھا۔ گاڑی چلا رہا تھا۔ آرام سے بیٹھے کتاب پڑھ رہا تھا۔ سڑک پر دوڑتا اور ہنستا ہوا نظر آ رہا تھا۔ سوچیے! ایک طرف معذوری کا دعویٰ اور دوسری طرف معمول کی جسمانی سرگرمیاں! یہ ویڈیو اس کے خلاف ایک اہم ثبوت بن گئی۔ 6️⃣ پولیس نے پورے خاندان کو کیسے پکڑا؟ انشورنس کمپنیوں کے تفتیش کاروں نے مختلف حادثات اور کلیمز کا آپس میں موازنہ کیا۔ انہیں معلوم ہوا کہ ایک ہی خاندان کے افراد مختلف ناموں اور شناختوں کے ذریعے بار بار سامنے آ رہے ہیں۔ فرضی گواہوں، حادثات کے بیانات اور مالی دعووں کی جانچ سے پورے نیٹ ورک کی حقیقت کھلنے لگی۔ بالآخر 1996ء میں خاندان کے افراد گرفتار ہوئے۔ لیکن یہاں ایک اور حیران کن واقعہ پیش آیا! گرفتاری کے اگلے ہی روز تقریباً 211,000 پاؤنڈ پاکستان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردیے گئے۔ 7️⃣ مجموعی فراڈ کتنا بڑا تھا؟ اس خاندان نے انشورنس کمپنیوں اور سرکاری معاوضے کے اداروں سے تقریباً 28 لاکھ پاؤنڈ کے جعلی کلیمز کیے تھے۔ ان میں سے تقریباً 230,000 پاؤنڈ کی رقم پہلے ہی حاصل کی جا چکی تھی۔ 8️⃣ عدالت نے کیا سزا سنائی؟ مارچ 1999ء میں دس افراد کو فراڈ کی سازش میں مجرم قرار دیا گیا۔ مئی 1999ء میں نو افراد کو مجموعی طور پر 22 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ محمد شریف سزا سنائے جانے سے پہلے انتقال کر گیا تھا۔ #InsuranceFraud #FraudFactory #BritishCrime #PakistanisInUK #FinancialFraud #TrueCrime #InsuranceIndustry #FraudStories #WorldStories #RajaSaadKhan تحقیق و تحریر: راجہ سعد خان
34
38
2
235
45,334
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
اتنی اچھی اردو اور اتنا مدلل جواب تو انڈین صحافیوں کے سر کےاوپر سے گزر گیا ہوگا۔۔ انکے چیختے چلاتے میڈیا پر اتنے نرم گفتگو تو قہر بن کر گری ہوگی ویل ڈن مصدق صاھب
91
635
13
3,204
162,792
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
ڈیرہ اسماعیل خان: میں ڈی آئی خان کی ایک طالبہ ہوں۔ میٹرک میں میرے 1161 نمبر تھے۔ میں نے اپنے تمام پیپرز کے شو آف پیپر کے لیے اپلائی کیا تھا۔ اس کے لیے میں نے 17 ہزار 500 روپے فیس دی تھی۔ مجھے اپنے پیپر پر، اپنی محنت پر یقین تھا۔ 15 نومبر 2026، اتوار کے دن میں اپنے والدین کے ساتھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈی آئی خان گئی۔ میں صبح 10 بجے پہنچی۔ وہاں اعلان ہوا کہ موبائل فون سختی سے منع ہیں، حالانکہ لیٹر میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ میں نے والدہ کو بلا کر موبائل واپس کر دیا۔ لسٹ میں میرا نام پہلے تھا، لیکن مجھے اندر نہیں چھوڑا جا رہا تھا۔ بار بار یہی کہا جا رہا تھا کہ کنٹرولر صاحب نے منع کیا ہے۔ جب میں اور مما کنٹرولر صاحب کے آفس کی طرف گئے تو گارڈ نے مجھے دھکا دیا، میں پیچھے گر گئی۔ مما نے مجھے پکڑا تو گارڈ نے ان کو بھی دھکا دیا، کندھوں سے پکڑا۔ پھر پیچھے سے مما کا دوپٹہ کھینچ لیا۔ مما کے سر سے دوپٹہ گر گیا۔ ایک مرد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی عورت کو ٹچ کرے، اس کا دوپٹہ کھینچے۔ میں ان کے بچوں کی عمر کی ہوں۔ وہ زبانی بھی کہہ سکتے تھے۔ میں نے بابا کو کال کی۔ گارڈ نے گرل لاک کر دیا۔ بابا نے پوچھا تو مما نے کہا بس جائیں، ہم تماشہ نہیں چاہتے، ہم اپنا حق مانگنے آئے تھے۔ شو آف پیپر ہمارا بنیادی حق ہے، ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں۔ اس کے بعد کنٹرولر صاحب نے دروازہ زور سے مارا جو مما کو لگا۔ باہر نکل کر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ میری تربیت اجازت نہیں دیتی کہ میں وہ الفاظ دہراؤں۔ بعد میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے والد زاہد کنڈی نے گارڈ کو مارا ہے۔ میں کہتی ہوں کنٹرولر صاحب اور گارڈ، آپ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ میرے والد کی انگلی بھی آپ کو لگی ہو۔ مما نے ان کے خلاف ایف آئی آر دی۔ اس کے بعد میرا شو آف پیپر ہوا۔ فزکس میں، کیمسٹری میں میرے نمبر بڑھے۔ مطالعہ قرآن اور اسلامیات کا پیپر موجود ہی نہیں تھا۔ میں کنٹرولر صاحب کے پاس گئی تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا، تم میڈیا پر گئی تھی نا، اب انجام دیکھ لو گی۔ میں نے کہا میڈیا پر جانا میرا حق تھا۔ پھر ان کے ہاتھ میں ایک فائل تھی، اس میں میرا پیپر تھا۔ باقی سب طالبات کے پیپر مفتی محمود سکول سے مل رہے تھے، میرے پیپر ان کی فائل سے نکل رہے تھے۔ میں نے پوچھا میرے تمام پیپر آپ کے پاس کیوں ہیں؟ تو وہ چپ ہو گئے۔ ان دونوں پیپرز میں بھی میرے نمبر بڑھتے تھے، لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھے۔ میں نے انڈرٹیکنگ پر سائن کیا۔ پھر بائیولوجی کا پیپر بھی غائب تھا۔ کنٹرولر صاحب نے کہا، تم منع نہیں ہوئی، اب اپنا بائیو کا پیپر بھی ڈھونڈ کر دکھاؤ۔ پھر فائل سے میرا پیپر نکلا۔ میں نے دوران امتحان دو کنٹینیویشن شیٹس استعمال کی تھیں۔ ایک شیٹ موجود تھی، ایک پورے لانگ والی اور ایک ہاف پارٹ والی شیٹ غائب تھی۔ میں نے کہا میری شیٹ کہاں گئی؟ تو انہوں نے کہا ہم نے چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔ میں نے کہا یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ اردو اور انگلش میں بھی میرے نمبر بڑھے۔ جب میں نے دوبارہ بائیولوجی کے لیے کہا تو انہوں نے مارکنگ والوں سے کہا، اس کے شارٹ سوالات میں نمبر کاٹ دیں۔ میں نے کہا ہم نمبر کم کروانے کے لیے 17 ہزار 500 نہیں دیتے۔ قانون یہ ہے کہ شو آف پیپر میں نمبر بڑھتے ہیں تو ملتے ہیں، ورنہ ویسے ہی رہتے ہیں، کم نہیں ہوتے۔ کنٹرولر صاحب کہتے ہیں نہ میں گورنر کو مانتا ہوں، نہ کورٹ کو مانتا ہوں۔ میں صرف اتنا کہتی ہوں، ایک طالبہ اپنے حق کے لیے آتی ہے، اپنی محنت کا پھل مانگتی ہے۔ اگر آپ سے سیٹ نہیں سنبھلتی تو خدارا سیٹ چھوڑ دیں، طالبات کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلیں۔۔۔ @CMComplaintCell @CMITPunjab @MaryamNSharif @GovtofPunjabPK #DeraIsmailKhan_kpk #DeraIsmailKhan #DIKhan #Dikhanboard #ImtiazWrites
227
2,019
78
4,295
185,224
Scorpion King 🦂 🤴 retweeted
دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ! تو اب بات بالکل صاف ہو گئی کہ جن لوگوں پہ بھروسہ کیا ان کا اپنے ذاتی یا گرو ہی مفاد کے سوا کوئی اور ہدف نہیں تھا۔ جونہی صوبائی دولت کو عوامی مفاد میں تقسیم کرنے کی بات چلی تو یہ سب بلبلا اٹھے اور طرح طرح کی بولیاں بولنے لگے۔ یہ ایک پیج نہیں بلکہ ایک پلیٹ پہ جمع ہوتے ہیں جب تک اس پلیٹ کا تمام دانہ دنکا ان کے حوالے کئے رکھیں ! اب بھی نہ سمجھو گے کہ کیا کرنا چاہیئے ؟؟؟ نیا الیکشن کمیشن بناؤ نئے انتخابات کرواؤ ( بشمول ڈسٹرکٹ گورمنٹس) جن کا حق بنتا ہے حکومت ان کے حوالے کرو اور اس نئی عوامی مینڈیٹ والی حکومتوں کی معاونت کرو اور کوئی حل اس وقت موجود نہیں۔ ہاں حتمی حل کی جانب جانے کا راستہ بنانے کیلئے کوئی عبوری انتظام کرنا پڑے تو عوام شاید اس کو مان لیں گے۔ لیکن جو بھی انتظام ہو وہ شفاف ہو عدل پہ مبنی ہو اور واقعی عبوری ہو۔ ایک اچھی سوج، انصاف اور عوام کی تائید ملک میں امن اور ترقی کی ضامن ہو گی۔ خیر اندیش نعیم لودھی
23
86
12
391
16,321