یوم پیدائش پریم دھون
13 جون 1923
سینے میں سلگتے ہیں ارماں آنکھوں میں اداسی چھائی ہے
یہ آج تری دنیا سے ہمیں تقدیر کہاں لے آئی ہے
کچھ آنکھ میں آنسو باقی ہیں جو میرے غم کے ساتھی ہیں
اب دل ہیں نہ دل کے ارماں ہیں بس میں ہوں مری تنہائی ہے
نا تجھ سے گلہ کوئی ہم کو نا کوئی شکایت دنیا سے
دو چار قدم جب منزل تھی قسمت نے ٹھوکر کھائی ہے
کچھ ایسی آگ لگی من میں جینے بھی نہ دے مرنے بھی نہ دے
چپ ہوں تو کلیجہ جلتا ہے بولوں تو تری رسوائی ہے
......
پریم دھون ، ہندی فلموں کے سنگیت نویس اور لکھاری۔ جو حب الوطنی کے گیتوں کے لیے مشہو ہیں، انہوں نے شہید، میرا نام جوکر، بنارسی، علی بابا ور چالیس چور، اُپکار، پریتر پاپی، پیار کا ساگر، ملن، جاگتے رہو، وغیرہ جیسی مقبول فلموں میں گیت لکھے۔ ان کے لکھے مقبول گیتوں میں ’بن جاؤ ہندوستانی‘، ’اے وطن اے وطن ہم کو تیری قسم‘، ’او میرا رنگ دے بسنتی چولا‘، ’چل میرے گھوڑے ٹک ٹک ٹک‘، ’عجب ہے مالک تیرا جہاں ‘، ’تیری دنیا سے ہوکر مجبور چلا‘، ’اے میرے پیارے وطن‘، ’چھوڑو کل کی نباتیں ‘، ’تیری دنیا سے دور چلے ہوکے مجبور ہمیں یاد رکھنا‘، ’یہ پردہ ہٹادو ذرا مکھڑا دکھادو‘، ’او ننھے سے فرشتے ‘، ’غریبوں کی سنو وہ تمہاری سنے گا‘، ’تجھے سورج کہوں یا چندا ‘، ’اگر بے وفا تجھکو پہچان جاتے ‘، شامل ہیں
#سحر_بیاں
133
زہیر کنجاہی کا یومِ پیدائش
13 جون 1933
...
منتخب کلام
شام غم یاد نہیں صبح طرب یاد نہیں
زندگی گزری ہے کس طرح یہ اب یاد نہیں
یاد ہے اتنا کہ میں ڈوب گیا پستی میں
کتنی اونچی ہوئی دیوار ادب یاد نہیں
میں نے تخلیق کئے شعر و سخن کے موتی
میری تخلیق کا تھا کون سبب یاد نہیں
جن کے جلووں سے تھا آباد جہان دل و جاں
میری نظروں سے نہاں ہو گئے کب یاد نہیں
آنکھ میں اشک ہیں اشکوں میں غموں کی تلخی
کیسے ہوتے ہیں وہ نغمات طرب یاد نہیں
اتنا ہی یاد ہے مدت سے خفا ہیں وہ زہیرؔ
ان کی خفگی کا مگر کوئی سبب یاد نہیں
#سحر_بیاں
2
109
محترمہ ثنا سوئیٹ صاحبہ، سحرِ بیاں کی پوری ٹیم کی طرف سے سالگرہ کی پروقار مبارکباد!
آپ کی شخصیت ہمارے لیے ہمیشہ ایک روشن چراغ کی مانند رہی ہے۔ اس مسرت انگیز موقع پر ہم دعاگو ہیں کہ باری تعالیٰ آپ کے علم، عمر، صحت اور خوشیوں میں بے پناہ برکت عطا فرمائے۔ سحرِ بیاں کے اس سفر میں آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ خدا کرے کہ یہ نیا سال آپ کی زندگی میں کامیابیوں اور کامرانیوں کے نئے افق لے کر آئے۔
نیک تمناؤں اور احترام کے ساتھ،
@Sana____Sweet
سحرِ بیاں ٹیم














