سحر بیاں retweeted
کسی کے سر کو ہی ڈھکتا نہ حد میں ہوتا ہے
یہی تو خاصہ فقط دستِ بد میں ہوتا ہے
حماد مہر حماد🖤
#قومی_زبان
@seemi_f
@seharebayan
سحر بیاں retweeted
Replying to @_imaan_n
آپ سب نے بہت عزت دی۔ سلامت رہیں۔ آپ کے اس ادبی پلیٹ فارم کے لیے بہت سی دعائیں۔
یوم پیدائش پریم دھون
13 جون 1923
سینے میں سلگتے ہیں ارماں آنکھوں میں اداسی چھائی ہے
یہ آج تری دنیا سے ہمیں تقدیر کہاں لے آئی ہے
کچھ آنکھ میں آنسو باقی ہیں جو میرے غم کے ساتھی ہیں
اب دل ہیں نہ دل کے ارماں ہیں بس میں ہوں مری تنہائی ہے
نا تجھ سے گلہ کوئی ہم کو نا کوئی شکایت دنیا سے
دو چار قدم جب منزل تھی قسمت نے ٹھوکر کھائی ہے
کچھ ایسی آگ لگی من میں جینے بھی نہ دے مرنے بھی نہ دے
چپ ہوں تو کلیجہ جلتا ہے بولوں تو تری رسوائی ہے
......
پریم دھون ، ہندی فلموں کے سنگیت نویس اور لکھاری۔ جو حب الوطنی کے گیتوں کے لیے مشہو ہیں، انہوں نے شہید، میرا نام جوکر، بنارسی، علی بابا ور چالیس چور، اُپکار، پریتر پاپی، پیار کا ساگر، ملن، جاگتے رہو، وغیرہ جیسی مقبول فلموں میں گیت لکھے۔ ان کے لکھے مقبول گیتوں میں ’بن جاؤ ہندوستانی‘، ’اے وطن اے وطن ہم کو تیری قسم‘، ’او میرا رنگ دے بسنتی چولا‘، ’چل میرے گھوڑے ٹک ٹک ٹک‘، ’عجب ہے مالک تیرا جہاں ‘، ’تیری دنیا سے ہوکر مجبور چلا‘، ’اے میرے پیارے وطن‘، ’چھوڑو کل کی نباتیں ‘، ’تیری دنیا سے دور چلے ہوکے مجبور ہمیں یاد رکھنا‘، ’یہ پردہ ہٹادو ذرا مکھڑا دکھادو‘، ’او ننھے سے فرشتے ‘، ’غریبوں کی سنو وہ تمہاری سنے گا‘، ’تجھے سورج کہوں یا چندا ‘، ’اگر بے وفا تجھکو پہچان جاتے ‘، شامل ہیں
#سحر_بیاں
133
زہیر کنجاہی کا یومِ پیدائش
13 جون 1933
...
منتخب کلام
شام غم یاد نہیں صبح طرب یاد نہیں
زندگی گزری ہے کس طرح یہ اب یاد نہیں
یاد ہے اتنا کہ میں ڈوب گیا پستی میں
کتنی اونچی ہوئی دیوار ادب یاد نہیں
میں نے تخلیق کئے شعر و سخن کے موتی
میری تخلیق کا تھا کون سبب یاد نہیں
جن کے جلووں سے تھا آباد جہان دل و جاں
میری نظروں سے نہاں ہو گئے کب یاد نہیں
آنکھ میں اشک ہیں اشکوں میں غموں کی تلخی
کیسے ہوتے ہیں وہ نغمات طرب یاد نہیں
اتنا ہی یاد ہے مدت سے خفا ہیں وہ زہیرؔ
ان کی خفگی کا مگر کوئی سبب یاد نہیں
#سحر_بیاں
2
109
سحر بیاں retweeted
میں محترمہ امل خان @bakhtawarkhan_0، جناب نور مائر @BabaMaier اور محترمہ ایمان @_imaan_n کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج رات مجھے اتنا خوبصورت وقت اور یادگار لمحات عطا کیے۔
خصوصی طور پر پاکستان معروف صحافی اور تجزیہ کار جناب افتخار احمد @jawabdeyh کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنی موجود گی سے اس محفل کو رونق بخشی اور اسپیس کو نہایت خوبصورتی سے منظم کیا۔
اللہ کریم آپ سب کو سلامت رکھے۔
#قافلہ_ادب #سحر_بیاں
سحر بیاں retweeted
بہت خوبصورت کاوش ۔۔۔ بہت خوبصورت سفر❣️ اپنا نام دونوں جانب دیکھ کر بہت اچھا لگا، بہت شکریہ #سحربیاں
سحر بیاں retweeted
جب کسو دل پہ اثر خیز و زنازن ہوئی آنکھ
نم فراوانئ اندوہ کے کارن ہوئی آنکھ
حماد مہر حمادؔ🖤
#اپنی_زبان_اردو
@seemi_f
@seharebayan



















